آؤ بچو سیر کرائیں ہم ۔ تم کو پاکستان کی
جسکی خاطر دی ہم نے قربانی لاکھوں جان کی
پاکستان زندہ باد ۔ پاکستان زندہ باد
آج 14 اگست ہے ۔ پاکستان بنے 79 سال مکمل ہوئے ۔ مسلمانوں نے لاکھوں جانوں اور ہزاروں ماؤں بہنوں کی عزت کی قربانی دے کر پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا تھا ۔ ان قربانیوں کے ساتھ ساتھ الله کو بھی بھُولنے کا نتیجہ ہے کہ آج ہم ہر طرف سے ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور گہرائیوں کی طرف پھِسلتے جا رہے ہیں ۔ جن اصولوں کی بنیاد پر پاکستان حاصل کیا گیا تھا وہ تو کم ہی حاصل کیا البتہ جو کچھ ملا تھا اُسے بھی کھوتے جا رہے ہیں ۔ آؤ ہم سب اپنی غلطیوں اور اپنے گناہوں کی سچے دل سے توبہ کریں اور الله جس نے ہمیں اپنا مُلک دیا تھا اُس کی رسی کو پھر سے مضبوطی کے ساتھ پکڑ لیں اور محنت کر کے اتھاہ گہرائیوں سے باہر نکلیں
وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَی ۔ ۔ ۔ (سورت ۔ 53 ۔ النَّجْم ۔ آیت 39)
اور یہ کہ انسان کو وہی کچھ ملے گا جس کی اُس نے کوشش کی ہوگی
إِنَّ الله لاَ يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّی يُغَيِّرُواْ مَا بِأَنْفُسِہِمْ (سورت 13 الرعد آیت 11)
خدا نے آج تک اُس قوم کی حالت نہیں بدلی ۔ نہ ہو جس کو خیال خود اپنی حالت بدلنے کا
وَ اعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللّٰهِ جَمِیْعًا وَّ لَا تَفَرَّقُوْا۪-وَ اذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ اِذْ كُنْتُمْ اَعْدَآءً فَاَلَّفَ بَیْنَ قُلُوْبِكُمْ فَاَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهٖۤ اِخْوَانًاۚ-وَ كُنْتُمْ عَلٰى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَاَنْقَذَكُمْ مِّنْهَاؕ-كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اٰیٰتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ (سورت 3 آل عمران آیت103)
اور سب مل کر الله کی رسی مضبوط پکڑو اور پھوٹ نہ ڈالو اور الله کا احسان اپنے اُوپر یاد کرو جب کہ تُم آپس میں دُشمن تھے پھر تمہارے دِلوں میں اُلفت ڈال دی پھر تُم اُس کے فضل سے بھائی بھائی ہو گئے اور تُم آگ کے گڑھے کے کنارے پر تھے پھر تُم کو اُس سے نجات دی اِس طرح تُم پر الله اپنی نشانیاں بیان کرتا ہے تاکہ تُم ہدایت پاؤ
The article reminds us that Pakistan’s 79th anniversary is not just a celebration but a call to remember the sacrifices that secured its independence. It stresses that the principles on which the nation was founded are slipping away, urging a sincere repentance and a renewed commitment to the “rope of God” that once united us. By recalling how divine grace turned former enemies into brothers, it urges us to strengthen that bond and work hard to rise from the depths.
PDF Dark is MIT-licensed and fully open source, which matters to me for anything I feed documents into.