Author Archives: افتخار اجمل بھوپال

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

How to Increase per Capita Income ?

Excuse me for copying English in Urdu blog but this deserved it .

A guide to some serious fun by Ansar Abbasi, The News, June 21, 2005

For example with no provision of Hyde Park, if you are caught shouting in abusive language you have to pay Rs 1,000. Going through these offences, one wonders if the law is meant for Pakistan or. . . Included in the eighth schedule of the local government ordinance, approved by the president and already implemented by three of the four provinces, many of these offences do not go with the ground realities. It is, however, said that the original local government ordinance, now amended, carries even imprisonment.

The amended ordinance gives different district, Tehsil and town officials the responsibility of enforcing penalties in offences included in the eighth schedule of the ordinance. The following are the offences with their penalties:

1) Keeping pigeon or other birds causing danger to air traffic, Rs 500.
2) Kite flying in contravention of any general or specific prohibition, Rs 300.
3) Selling cattle and animals in contravention of local government law/rule, Rs 1,000.
4) Owner of an animal who through neglect or otherwise damages any land or crop etc, Rs 1,000.
5) Failure of a head of family to report the birth or death to a local government (LG), Rs 500.
6) Begging importunately for alms by exposing any deformity or disease or any offensive sore or wound to solicit charity, Rs 500.
7) Failure to lime-wash or repair a building if so required by LG, Rs 1,000.
8) Using or allowing the used building declared unfit by LG for human habitation, Rs 1,000.
9) Loud shouting in abusive language causing distress to others, Rs 1,000.
10) Loud playing of music or radio, beating or drum or tom-tom, blowing a horn or beating or sounding any brass or other instruments or utensils in violation of LG’s prohibitions, Rs 1,000.
11) Exhibiting any obscene advertisement, Rs 1,000.
12) Fixing any bill, notice, poster etc on private or public place other than the place fixed for purpose by LG, Rs 1,000.
13) Defacing or disturbing any direction post, lamppost or lamp extinguishing or any light arrangement, Rs 1,000.
14) Feeding or allowing to be fed an animal meant for dairy or meat purposes, on deleterious substance, filth or refuse of any kind, which is dangerous to health of consumers, Rs 1,000.
15) Failure to keep in good condition troughs and pipes for receiving or carrying water or sullage water, Rs 1,000.
16) Failure to stop leakage of water pipes, faucets and sanitary fittings, Rs 1,000.
17) Failure to clean, repair, cover, fill up or drain off any private well, tank or other source of water supply, which is declared under this ordinance to be injurious to health or offensive to neighbourhood, Rs 1,000.
18) Failure to cut or trim the hedges growing thereon which overhang any well, tank or other source of water used by public, Rs 500.
19) Damage or polluting physical environment, inside or outside private or public premises endangering public health, Rs 2000 for public premises and Rs 500 for private premises.
20) Failure to clean the premises, houses, shops and cultivated lands of plastic bags and other perishable materials, Rs 500.
21) Failure to put in proper order any latrine, urinal drain, cesspool or other receptacle by an owner of a house, shop, office, industry or premises, Rs 2,000 for commercial concerns and Rs 500 for house.
22) Steeping hemp, jute or any other plant in or near pond or any other excavation near residential area, Rs 1,000.
23) Watering cattle or animals, or bathing or washing at or near a well or other source of drinking water, Rs 500.
24) Failure to maintain clean premises of the area in front of a shop, office of factory up to the public street or road serving this facility, Rs 1,000.
25) Failure to provide for disposal of litter or garbage inside or outside a shop, Rs 500.
26) Throwing or refusing any refuse in any place other than specified, Rs 500.
27) Failure to dispose of offal, fate or any organ of a dead animal, Rs 500.
28) Disposal of carcasses of animals within prohibited distance, Rs 500.
29) Causing or permitting animals to stray, Rs 500.
30) Picketing, parking animals or collecting carts or vehicles on any street. Rs 500.
31) Obstructing lawful seizure of animals, Rs 500
32) Failure to furnish information required by LG, Rs 300.
33) Burying or burning a dead body at a place other than registered burial or burning place, Rs 1,000.
34) Excavation of earth, stone or any other material from prohibited areas, Rs 1,000.
35) Connecting or altering any house drain with a drain in a public street or drawing off water without permission, Rs 1,000.
36) Obstructing or tampering with any main pipe, meter or any apparatus or appliances of the supply of water or sewerage system, Rs 1,000.
37) Obstructing or tampering with any road, street, drain or pavement, Rs 1,000.
38) Keeping ferocious dog or other animal in residential areas or taking such animals to public places without leash or chain or to set at large any animal or dog infected with rabies or any other infectious disease, Rs 200.
39) Keeping or maintaining any cattle in any part of the prohibited zone, Rs 500.
40) Without permission allowing the contents of any sink, sewer or cesspool or any other offensive matter to flow or drain or to be put upon any street or public place, Rs 2,000 in case of commercial concerns and Rs 500 for others.
41) Slaughtering of animals for sale of meat at a place other than the specified place, Rs 500.
42) Failure by the owner or occupied of any land to clear away and remove a vegetation declared to be injurious to health to neighbourhoods, Rs 500.
43) Fixing of wooden khokhas/temporary shops on footpaths or beyond the street line, Rs 1,000.
44) Plying of handcarts for the sale of goods without permission, Rs 1,000.
45) Neglect in safe storage of eatable, drinkable and other consumable items sold or supplied to the public, Rs 3,000 in case of large restaurants, hotels and shops, and Rs 500 for others.
46) Digging of public land without permission, Rs 1,000.
47) Contravention of the prohibition or direction of the local government issued under the ordinance, Rs 500.

ہمارا رویہ ۔ رسم و رواج ۔ حکومت بے بس یا قانون اور اسلامی قوانین ۔ تیسری قسط

اس موضوع پر پچھلی تحریر پڑھنے کے لئے متعلقہ تاریخ پر کلک کیجئے
23-05-2005
11-06-2005
14-06-2005

حکومت بے بس یا قانون

ہمارے ملک میں قتل و غارت گری بالخصوص کارو کاری کو روکنا اس لئے ممکن نہیں کہ ہمارے زیادہ تر قوانین غیر ملکی حاکم (انگریزوں) نے ہمیں کمزور کرنے اور اپنی حکومت کو مضبوط کرنے کے لئے بنائے تھے ۔ یہ قوانین حکومت وقت کے بعد زیادہ تر ان لوگوں کی حمائت میں ہیں جن کو انگریزوں نے اپنی حکومت مضبوط کرنے کی خاطر اپنی قوم یعنی ہندوستان کے باشندوں سے غدّاری کے عوض جاگیریں عطا کیں اور سردار یا وڈیرہ بنایا ۔ قانون با اختیار ہو تو بھی کچھ اچھا نتیجہ نکلے مگر یہاں تو صرف کتابوں میں ہے اس پر عمل درآمد کرانے کے لئے نہیں ۔ان انسان دشمن نظام کو بدلنا اس لئے مشکل ہے کہ سردار اور وڈیرے یا ان کی اولاد یا عزیزواقارب ہر طرف ہیں ۔ اسمبلی ہو۔ سول سیکریٹیریئٹ ہو یا فوج ۔ ہر ادارہ کی فہرستیں بنا کے تحقیق کر لیجئے ہر جگہ آپ ان کو پائیں گے۔ دوسرا عنصر جس نے پاکستان بننے کے پانچ سال کے اندر ہی پاکستان کے عوام کو اصل آزادی سے محروم کرنے کی سازشیں شروع کر دیں تھیں وہ ہیں انڈین سول سروس (آئی سی ایس) کے تربیّت یافتہ آفیسران اور فوج کے اعلی آفیسرز جو قائداعظم اور پاکستان کی نسبت حکومت برطانیہ کے زیادہ وفادار تھے ۔ آج کی سول سروس کے آفیسران بھی انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے آپ کو حاکم اور عوام کو غلام سمجھتے ہی ہیں ۔ پاکستان بننے کے بعد سب سے سینئر دو مسلمان فوجی آفیسر جو محب وطن تھے وہ ایک ہوائی حادثہ میں ہلاک ہو گئے ۔ کہتے ہیں یہ حادثہ ایک سازش تھی ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ حکومت برطانیہ کے دلدادہ ایوب خان فوج کے سربراہ بن گئے ۔ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم اور قائداعظم کے قریب ترین ساتھی لیاقت علی خان کو بھی ایک سازش کے تحت1951 میں ہلاک کر دیا گیا۔ خواجہ ناظم الدین کو قائداعظم کے بعد گورنر جنرل بنایا گیا تھا ۔ حکومت پر قبضہ کرنے کے لئے انہیں قوم کا واسطہ دے کر وزیراغظم بنا دیا اور پھر 1953 میں ان کی حکومت مع اسمبلی کے توڑ دی ۔ 1954 میں بیوروکیٹس (غلام محمد گورنر جنرل اور چوہدری محمد علی وزیراعظم) اور جنرل محمد ایوب خان (کمانڈر انچیف اور وزیر دفاع) کی چوہدراہٹ میں حکومت شروع ہوئی ۔ اپنی مرضی کے وزیر اعظم بنائے اور ہٹائے جاتے رہے ۔ غلام محمد کے بعد میجر جنرل ریٹائرڈ سکندر مرزا اور پھر 1958 میں جنرل محمد ایوب خان کی قیادت میں پکی فوجی حکومت آ گئی ۔ تمام سیاست دان جنہوں نے پاکستان بنانے کے لئے کام کیا تھا ان کو نا اہل قرار دے دیا گیا ۔ اپنی خواہشات کے مطابق سیاست دانوں کی نئی پنیری لگائی گئی ۔ جنرل دس دس سال حکومت کرتے رہے مگر انہوں نے اپنے تیار کردہ سیاست دانوں کو بھی دو تین سال سے زیادہ حکومت نہ کرنے دی ۔ اس طرح سارا وقت اپنے آپ کو مضبوط بنانے ۔ اپنی جائیدادیں بنانیں اور اپنی انڈسٹریاں قائم کرنے میں گذارتے رہے ۔ اس کے لئے جنہوں نے ان کا ساتھ دیا ان کو بھی مالامال کیا گیا ۔ ملک و قوم اور قوانین میں بہتری لانے کی کوئی کوشش کرنے کی بجائے قوانین کو ذاتی خواہشات کے مطابق ڈھالتے رہے ۔

باقی ان شااللہ آئیندہ

شمعءِ زندگی

منیر احمد طاہر کے اندھیرے نہ بڑھاؤ سے متاءثر ہو کر لکھا

اپنی روح میں شمع جلا کے
اسے اندھیروں میں لے جاؤ
لو گھٹتی ہوئی محسوس ہو تمہیں
اسے خلوص کی چنگاری سے بڑھکاؤ
لو تو صرف اس وقت بڑھے گی
جب اک شمع سے دوسری جلے گی
پھر اربوں جلتی ہوئی شمعیں
گھپ اندھیروں کو دھکیل دیں گی
رکھو بلند اپنی شمع کہ سب دیکھیں
لے کے چلو اسے ساحل سے ساحل
اور دنیا کو بھر دو آزادی کی روشنی سے
صرف آج نہیں ۔ ابد تک کے لئے

تبدیلی تبدیلی تبدیلی

خود بدلتے نہیں ۔ سب کچھ بدل دیتے ہیں
میرے اہل وطن یہ کیا چارہ گری کرتے ہیں

تبدیلی تبدیلی تبدیلی ۔ پچھلے پینتیس چالیس سال سے یہ گردان سنتا چلا آ رہا ہوں ۔
نتیجہ ۔ جتنی تبدیلی لائی گئی ہے اتنا ہی ملک اور قوم کا نقصان ہوا ۔
وجہ ۔ تبدیلی اس لئے لائی گئی کہ تبدیلی لانا تھی ۔
تعلیمی نصاب میں تبدیلیاں لا لا کر تعلیم کو بے مقصد بنا دیا گیا ہے ۔
حکومتیں تبدیل کر کر کے ملک کو وحشیوں بھرا جنگل بنا دیا گیا ہے ۔
آئین میں تبدیلیاں کرتے کرتے ملک بے آئین ہو کے رہ گیا ہے ۔
آجکل تو تبدیلی نہیں تبدیلیوں پر زور ہے ۔
اللہ رحم کرے اس ملک پر اور ہم عوام پر ۔

اور ہاں ضیاء صاحب کیفے حقیقت والے کو بھی اردو میں تبدیلی کا شوق چرایا ہے ۔
ارے میاں ۔ ذ اور ز کو برداشت کر لیجئے ۔ پہلے ہی اردو کو شائد گنواروں یا ان پڑھوں کی زبان سمجھتے ہوئے اس کے ساتھ معاندانہ سلوک کیا جاتا رہا ہے ۔ اردو میں تبدیلیاں کیں تو جو ٹوٹی پھوٹی اردو رہ گئی ہے وہ بھی دفن ہو جائے گی ۔

ترقّی چاہیئے تو ترقّی تبدیلی سے نہیں ہوتی بلکہ ترقّی از خود تبدیلی لاتی ہے ۔ اگر کچھ کرنا ہی ہے ترقّی کی کوشش کیجئے ۔ تبدیلیاں خود بخود آئیں گی ۔ اور ترقّی کے نتیجہ میں آنے والی تبدیلیاں صحت مند اور خوشگوار ہوں گی ۔ مگر ترقّی کے لئے بے غرض محنت کی ضرورت ہے ۔

ہمارا رویّہ ۔ رسم و رواج ۔ حکومت بے بس یا قانون اور اسلامی قوانین ۔ دوسری قسط

اس موضوع پر پچھلی تحریر پڑھنے کے لئے متعلقہ تاریخ پر کلک کیجئے
23-05-2005
11-06-2005

مزید کارو کاری کے متعلق

ڈاکٹر شاہد مسعود ایک آرتھو پیڈک سرجن ہیں اور اے آر وائی ٹی وی سے مختلف پروگرام پیش کرتے ہیں ۔ ان کا ایک پروگرام ہے ویووز آن نیوز ۔ انہوں نے کارو کاری کے متعلق حقائق جمع کر کے اس پروگرام میں 22 ۔ 23 اور 24 جولائی 2004 کو حقائق پیش کئے تھے ۔ میں نے ان پروگراموں کی سکرپٹ کی آفیشل کاپی حاصل کی ہے اور اس میں سے چند اقتباس پیش کر رہا ہوں۔بلوچستان کے مشہور سیاستدان اور قبائلی سردار اکبر بگٹی سے بات چیت۔

کارو کاری کوئی انوکھی چیز نہیں ہے ۔ یہ ہمارے لئے اچھے رسم و رواج ہیں ۔ ہم اس سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے ۔ ۔ ۔ ان رسموں سے تمام قبیلوں کی عزت برقرار رہتی ہے اور تمام قبیلے مل کر اس کی حمایت کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ یہاں عورت کو پتا ہے کہ کارو کاری کی سزا کیا ہے ۔ وہ خود اپنے آپ کو پھانسی کے پھندے پر لٹکاتی ہے ۔ یہ بھی اک باعزت طریقہ ہے کہ وہ خود اپنے آپ کو ختم کر لیتی ہے بجائے اس کے کہ خاوند اس کو مارے یا بھائی اس کو مارے ۔

ڈی پی او سکھر غلام شبیر شاہ کہتے ہیں ۔ بات دراصل یہ ہے کہ ہم تو سیدھا سیدھا قتل کا کیس دائر کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ آگے چل کر عدالت میں کیس چلتا ہے تو جس قانون کے مطابق کیس چلتا ہے وہ قانون انگریز کا بنایا ہوا ہے جس سے وہ لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ قبیلہ والے کہتے ہیں کہ ہمارا بیٹا یا کوئی بھی مرد جذ بات میں آ گیا تھا اسلئے اس نے یہ کام کیا کیونکہ اس نے اپنی عورت اور دوسرے مرد کو قابل اعتراض حالت میں دیکھا جس کی وجہ سے وہ رہ نہ سکا اس نے یہ کام کر دیا۔

اندرون سندھ سے لالہ اسد پٹھان لکھتے ہیں ۔ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقہ کھچو کے گرد و نواح میں ایک قبرستان ہے جسے کاریوں کا قبرستان کہتے ہیں جو کہ دو ڈھائی سو سال پرانہ ہے اور اس میں سینکڑوں خواتیں بغیر کفن اور نماز جنازہ کے دفن کی گئی ہیں ۔ ۔ ۔ جس کی بیوی کسی دوسرے مرد کے ساتھ بھاگ جائے تو اس کی بیوی کے گھر والے اس کو 75000 روپیہ بطور جرمانہ عطا کرتے ہیں اور اگر وہ ادا نہ کریں تو اس کی بیوی کے تمام گھر والے کارو کاری کے زمرے میں آتے ہیں اور لڑکے والے جس کو چاہیں مار سکتے ہیں ۔ اس رسم کے ذریعہ جو قتل کئے گئے ہیں ان میں خواتیں کی تعداد نوّے اور سو کے درمیان اور مردوں کی پندرہ اور بیس کے درمیان ہے۔ میری عمر اس وقت 35 سال ہے ۔ ۔ ۔ یہاں کے سردار بہت اچھے ہیں ۔ ایک دو وقت کی روٹی دے دیتے ہیں بس ہم اس پر خوش ہیں کیونکہ ہم ان کی رعایا ہیں اور کارو کاری کا فیصلہ سردار کرتے ہیں اور جب سزا دینی ہوتی ہے تو لکھ کر لگا دیتے ہیں کہ اس قبیلے کے اتنے روپے اس قبیلے نے دینے ہیں اگر رقم ادا نہ کرے تو مرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔

جنوبی بلوچستان میں ایک مقدمے کی تفتیش کرنے والے تحصیلدار نے بتایا کہ ایک شخص کو دوسری شادی کی خواہش تھی لیکن اس کی پہلی بیوی اجازت نہیں دے رہی تھی ۔ چنانچہ بیوی سے چھٹکارہ پانے کے لئے ایک منصوبہ تیار کیا اور نزدیکی فیکٹری میں کام کرنے والے اپنے ایک جان پہچان والے شخص کو اپنے گھر آنے کی دعوت دی ۔ مہمان جیسے ہی گھر میں داخل ہوا۔ اس نے مہمان اور اپنی بیوی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔ تحصیلدار کے مطابق قاتل اس لئے بچ جاتے ہیں کہ موقع کی کوئی شہادت عموما نہیں ہوتی اور یہ کام انتہائی اشتعال کی حالت میں ہوا ظاہر کیا جاتا ہے ۔

دریائے سندھ کےقریب رہنے والے لوگ کاری قرار دی گئی عورت کو قتل کر کے اس کی ناک کاٹ کر نعش دریا میں بہا دیتے ہیں تا کہ آگے چل کر کوئی اس کی کٹی ناک دیکھ کر سمجھ جائے کہ کاری ہے اور نعش دریا سے باہر نکال کر دفن نہ کرے ۔کاری کے قتل ہونے کے بعد کارو قرار دیئے گے مرد سے اچھی خاصی رقم لی جاتی ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ بےگناہ شادی شدہ عورت قتل ہونے پر اس کے والدین خاموشی اختیار کر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بیٹی کا نصیب ہی یہی تھا ۔

باقی ان شااللہ آئندہ

ہمارا رویّہ ۔ رسم و رواج ۔ حکومت بے بس یا قانون اور اسلامی قوانین

اس موضوع پر پچھلی تحریر پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے

ہمارا رویّہ

اول ۔ ہم نے بہت سے رسم و رواج کو اسلام کا نام دے دیا ہوا ہے اور ان رسم رواج کو ہم اللہ اور اس کے آخری نبی سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں جبکہ اسلام رسم و رواج کی مخالفت کرتا ہے اور انسان کو صرف اللہ اور اس کے آخری نبی کی اطاعت کا حکم دیتا ہے۔

دوم ۔ اگر ہم نے کسی دنیاوی موضوع پر لکھنا ہوتا ہے یا کسی دنیاوی معاملہ پر تنقید کرنا ہوتی ہے تو پہلے اس موضوع یا معاملہ پر تحقیق کر کے مصدقہ مواد اکٹھا کرتے ہیں۔ اگر اس موضوع یا معاملہ پر کتاب یا کوئی تحریر موجود ہو تو اس کا مطالعہ بھی کرتے ہیں اور سب کچھ اچھی طرح ذہن نشین کرنے کے بعد اس موضوع یا معاملہ پر لکھتے یا تنقید کرتے ہیں ۔ لیکن اگر موضوع یا معاملہ دین اسلام کا ہو تو ہم پورے دین کو سمجھنے کی کوشش تو کجا ۔ قرآن الحکیم کا ترجمہ اور تفسیر کو ایک دفعہ بھی پڑھے بغیر اسلام کے اصولوں پر تقریر اور دل کھول کر تنقید شروع کر دیتے ہیں۔ ہمارا یہ رویّہ کہاں تک منطقی اور جائز ہے۔ کبھی ہم نے سوچا اس کے متعلق ؟

رسم و رواج

ہم نے بہت سے رسم و رواج غیر مسلموں یا اسلام کے دشمنوں سے اپنائے ہوئے ہیں۔ سب پر تھوڑا تھوڑا بھی لکھا جائے تو ایک کتاب بن جائے ۔میں اس وقت صرف کارو کاری کا مختصر ذکر کروں گا۔ کارو کے معنی کالا اور کاری کے معنی کالی ہے یعنی جس مرد یا عورت نے اپنا منہ کالا کیا۔ مطلب ہے بدکاری کی۔ یہ رواج زمانہ قدیم سے بلوچوں میں چلا آ رہا ہے اور جہاں جہاں بلوچ گئے اسے ساتھ لے گئے ۔ چنانچہ آجکل یہ رواج بلوچستان کے علاوہ سندھ۔ جنوبی پنجاب اور سرحد میں بھی پایا جاتا ہے۔انگریزوں نے ہندوستان پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لئےاس سرداری نظام کو قانونی تحفظ دیا۔ انگریز گورنر البرٹ سینڈیگن نے 1873 میں قبائل کے ساتھ دوستی کا معاہدہ کرتے ہوئے جن قبائلی رسم و رواج کو قانونی تحفظ دیا ان میں ایک کارو کاری بھی ہے۔ میرا خیال ہے کہ انگریزوں کے بنائے ہوئے باقی قوانین کی طرح یہ قانون بھی ابھی قائم ہو گا۔

ان قبیلوں میں قبیلہ کے سردار مطلق العنان حاکم ہوتے ہیں اور باقی لوگ محکوم غلامی کی حد تک ۔ سردار کے خاندان کا مرد جس عورت کو چاہے اپنی ناجائز خواہشات کا شکار بنائے اس پر کوئی قدغن نہیں مگر عام لوگوں میں کوئی سردار کی مرضی کے بغیر شادی بھی نہیں کر سکتا۔ سردار چاہے کسی کی بیٹی کو کسی اوباش یا بدمعاش سے بیاہ دے یا کسی بڈھے سے جس کے پوتے پوتیاں بھی ہوں۔ انکار کی صورت میں لڑکی کو کاری قرار دے کر قتل کر دیا جاتا ہے۔ سردار سے باقاعدہ اجازت کے بغیر کسی سے رشتہ کی بات کرنے پر کارو کاری قرار دے کر لڑکا لڑکی دونوں کو قتل کر دیا جاتا ہے۔ سردار کا یہ حکم کسی حد تک سردار کے خاندان کی لڑکیوں پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ اگر سردار کے گھرانے کی لڑکی اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہے تو اسے کسی بہانہ سے قتل کر دیا جاتا۔ اگر وہ لڑکی کسی ماتحت لیکن شریف لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہے جبکہ سردار مال یا زمیں کی خاطر اسے کسی بوڑھے یا بچے یا شرابی کبابی سے بیاہنا چاہتا ہے تو اس بےگناہ لڑکے کو کسی غریب بےگناہ لڑکی کے ساتھ کارو کاری قرار دے کر دونوں بے قصوروں کو قتل کر دیا جاتا ہے۔ کہتے ہیں کہ جن کو کارو یا کاری قرارن دیا جائے نہ ان کو غسل دیا جاتا ہے نہ کفن پہنایا جاتا ہے اور نہ ان کی نماز جنازہ پڑھی جاتی ہے ۔ یہی کھیل ہمارے پیارے ملک کے دوسرے علاقوں میں غیرت کے نام پر کھیلا جاتا ہے۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اس ظلم کی بھینٹ چڑھنے والوں میں لگ بھگ 70 فیصد عورتیں یا لڑکیاں اور 30 فیصد مرد ہوتے ہیں۔

اب آج کے ایک ہی دن میں مختاراں مائی کے متعلق تین انکشافات پڑھئے۔

مختاراں مائی پچھلے دس دن سے گھر میں نظر بند ہے۔ یہاں کلک کر کے تفصیل پڑھئے

LAHORE, June 10: The interior ministry has placed Mukhtaran Mai’s name on the Exit Control List (ECL). Sources in the ministry told Dawn on Friday that Mukhtaran Mai had been scheduled to leave for London in a day or two on an invitation from the Amnesty International.“Her name has been placed on the ECL with a directive to the Federal Investigation Agency to ensure compliance,” an officer of the FIA said. The official said the government had taken the decision on reports that her visit could ‘tarnish’ the image of the country abroad.

مختاراں مائی پر ظلم کرنے والے 12 افراد کو رہا کرنے کا عدالتی حکم ۔ اسکے لئے یہاں کلک کر کے پوری خبر پڑھئے

باقی ان شاء اللہ اگلی تحریر میں

آج کے دن ایک اعتراف

آج آٹھ جون ہے یعنی میری بیٹی کا یوم پیدائش ہے۔ میری ایک بیٹی ہے۔ ویسے تو سب ہی ایک ہیں یعنی میری ایک بیوی ہے۔ ایک بڑا بیٹا ہے زکریا اور ایک چھوٹا بیٹا ہے فوزی ۔ ٹھیک ہے نا ۔ ایک ایک ہی ہوئے نا ؟ (ہا ہا ہا) میری بیٹی کا نام ہے منیرہ ۔ یہ نام میری امی (اللہ غریق رحمت کرے) نے تجویز کیا تھا۔ میری بیٹی مجھے بہت ہی پیاری ہے۔ اور بیٹی بھی مجھے بہت پیار کرتی ہے۔ ایک مسئلہ ہے جو کئی سالوں سے حل نہیں ہو سکا وہ یہ کہ میں کہتا ہوں کہ میں زیادہ پیار کرتا ہوں اور بیٹی کہتی ہے میں زیادہ پیار کرتی ہوں۔ بعض اوقات اس معاملہ پر ہم میں تکرار ہو جاتی ہے مگر جلد ہی ہم دونوں ہنسنے لگ جاتے ہیں اور صلح ہو جاتی ہے۔ پرانی بات ہے ایک دفعہ بیٹی کا کوئی مطالبہ مجھے معقول نہ لگا میں نے کوئی رد عمل نہ دکھایا اور خاموش ہو گیا۔ بیٹی نے سمجھا کہ میں ناراض ہو گیا ہوں اور رو رو کے اپنا برا حال کر لیا۔ میں جب اس کے کمرہ میں گیا تو اسے دیکھ کر حقّا بقّا رہ گیا۔ اس کی ہچکی بندھ چکی تھی۔ میں نے بیٹی کو پچکارا اور بڑی مشکل سے باور کرایا کہ میں اس سے ناراض نہیں۔

جنوری میں اور میری بیگم ۔ بیٹی کو کراچی میں سیٹ کرنے گئے۔ چار دن بعد میں سخت بیمار ہو گیا۔ کچھ وقت ہسپتال میں بھی گذارنا پڑا۔ ایک ماہ تک کافی تکلیف رہی۔ ذرا طبیعت سنبھلی تو میں بیٹی کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔ وہ تو آدھی بھی نہ رہی تھی۔ اب میں سوچتا ہوں کہ والدین تو اولاد سے پیار کرتے ہی ہیں مگر ایسی بیٹیاں بہت کم ہوں گی جو اپنے والدین سے اتنا والہانہ پیار کریں۔ چنانچہ میں ہار گیا اور بیٹی جیت گئی۔ ارے ارررررے کسی غلط فہمی میں مبتلا نہ ہو جائیں۔ یہ بھی میری ہی جیت ہے کیونکہ بچوں کی جیت والدین کی ہی جیت ہوتی ہے۔