آج يہ ورد کرتے ہوئے حجاج منٰی سے حرم کعبہ مکہ کی طرف رواں دواں ہيں
لَبَّيْکَ اَللَّہُمَّ لَبَّيْکَ لَبَّيْکَ لاَ شَرِيْکَ لَکَ لَبَّيْکَ اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَة لَکَ وَالْمُلْکَ لاَ شَرِيْکَ لَکَ
میں حاضر ہوں یااﷲ میں حاضر ہوں ۔ تیرا کوئی شریک نہیں ميں حاضر ہوں ۔ تمام تعریفیں اور نعمتیں تیرے لئے ہیں اور ملک بھی ۔ تیرا کوئی شریک نہیں
باقی لوگ عيد سے پچھلی رات مغرب کی نماز کے بعد سے عيد کے تيسرے دن نصف النہار تک يہ ورد رکھيں کم از کم ہر نماز کے بعد ايک بار
اللہُ اکبر اللہُ اکبر لَا اِلَہَ اِلْاللہ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ
لَہُ الّمُلْکُ وَ لَہُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیٍ قَدِیر
اللہُ اکبر اللہُ اکبر لا اِلہَ اِلاللہ و اللہُ اکبر اللہُ اکبر و للہِ الحمد
اللہُ اکبر اللہُ اکبر لا اِلہَ اِلاللہ و اللہُ اکبر اللہُ اکبر و للہِ الحمد
اللہُ اکبر کبِیرہ والحمدُللہِ کثیِرہ و سُبحَان اللہِ بکرۃً و أصِیلا
جنہوں نے حج کی سعادت حاصل کی ہے ان کو حج مبارک اور اللہ ان کا حج قبول فرمائے
سب مسلمانوں کو عیدالاضحٰے مبارک ۔ اللہ سب مسلمانوں کو اپنی شريعت پر قائم کرے اور شيطان کے وسوسوں سے بچائے
جنہوں نے سیّدنا ابراھیم علیہ السلام کی سُنّت کی پيروی کرتے ہوئے قربانی کی ہے اللہ اُن کی قربانی قبول فرمائے
آپ کو بھی بہت بہت عید مبارک
Pingback: Tweets that mention What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ » Blog Archive » عيد مبارک -- Topsy.com
عید مبارک!
عیدِ قرباں مبارک ہو چچا
السلام علیکم
عید مبارک انکل۔ امید ہے اب آپ کی طبیعت اچھی ہو گی۔
فرحت کيا نی صاحبہ ۔ و عليکم السلام و رحمة اللہ
خير مبارک
ميری طبيعت شايد ميری طرح يا پتہ نہيں کس کی طرح ضدی ہے ٹھيک ہونے کو نہيں آ رہی ۔ چار دن سے نيورولوجسٹ نے گردن پر ہارڈ کالر پہنا ديا ہے تاکہ غلطی سے بھی گردن نہ مُڑے