جن ٹی وی چینلز کو پاکستان میں بند کر دیا گیا تھا کچھ ہمدرد لوگوں نے انٹرنیٹ پر یہ چینلز دکھانے شروع کئے تھے ۔ کل سے ان ویب سائیٹس کو بھی بے اثر بنانا شروع کر دیا گیا ہے ۔ آج یہ خبر ملی ہے کہ انتر نیٹ پر پابندی کی تیاری زور شور سے جاری ہے ۔ مگر
نورِ خُدا ہے کُفر کی حرکت پر خندہ زن
پھُونکوں سے یہ چراغ بُجھایا نہ جائے گا
اسلام کی فطرت میں قدرت نے لچک دی ہے
اتنا ہی یہ اُبھرے گا جتنا کہ دبا دیں گے
عوام کے حقوق کی جنگ اسلام کے عین مطابق ہے
ایک وڈیو
اللہ انہیں سیدھی راہ دکھائے
Uncle jee, Geo TV aur ….noor e Khuda???….
پاکستانی صاحب
میں آپ کی دعا پر آمین کہتا ہوں
میسنا 2 صاحب
آئینے میں سیدھی نظر سے دیکھیں تو اپنی صورت نظر آتی ہے اور دوسرے کو دیکھنے کیلئے نظریں ٹیڑھی کرنا پڑتی ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ ہر شخص اپنے کردار کے مطابق سوچتا ہے ۔ اگر ذرا غور کریں تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ بات حکومت کی طرف سے اصل صورتِ حال کو چھُپانے کی ہو رہی تھی ۔ جیو ٹی بطور نمونہ کے لکھا گیا ۔