امريکا ميں آزادی اظہارِ رائے ؟؟؟

ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دِکھانے کے اور
يا
صريح منافقت

اور يہ بھی ديکھئے کہ واشنگٹن پوسٹ اس منافقت کو کس طرح جائز قرار ديتا ہے

وائٹ ہاوس کی سینئرترین رپورٹر 89 سالہ خاتون صحافی ہیلن تھامس جو امریکی صدرجان ایف کینیڈی کے دورِ صدارت سے وائٹ ہاؤس کی صحافتی ٹیم میں شامل تھيں کو اسرائیل مخالف بیان دینے پر سخت تنقید کے بعد اچانک ريٹائرڈ کر دیا گیا ۔ ہیلن نے غزہ جانے والے ترکی اور آئرلینڈ کے امدادی بحری بیڑوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی تھی اورسخت رویہ اختیارکرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی فلسطین چھوڑدیں ۔ انہوں نے مشوردیا تھا کہ اسرائیلی ان ممالک کو لوٹ جائیں جہاں سے آئے تھے يعنی وہ جرمنی ، پولینڈ اور امریکا میں اپنے گھروں کو چلیں جائیں

ہیلن تھامس طویل عرصے تک وائٹ ہاؤس کے یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل کی نامہ نگار کے طور پر خدمات انجام دیتی رہیں اور آج کل ایک اخبار کے لئے کالم بھی لکھ رہی ہیں

This entry was posted in خبر, روز و شب, سیاست, منافقت on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

5 thoughts on “امريکا ميں آزادی اظہارِ رائے ؟؟؟

  1. عثمان

    انکل!
    بہت اچھا ہوا کہ آپ نے اس طرف توجہ دلائی۔ ہیلن تھامس لبرل خاتون ہیں اور اچھے خیالات کی مالک ہیں۔ وہ اوبامہ انتظامیہ سے پاکستان پر ڈرون حملے کرنے پر بھی خائف تھیں۔ امریکی چیئنل فاکس نیوز تو کافی عرصہ سے اُن کے درپے ہے۔

    ویسے اچھا ہوتا اگر آپ وہ ویڈیو بھی ساتھ لگا دیتے۔ یو ٹیوب پر باآسانی مل جائے گی۔

  2. Pingback: Tweets that mention What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ » Blog Archive » امريکا ميں آزادی اظہارِ رائے ؟؟؟ -- Topsy.com

  3. جاویداقبال

    السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
    اجمل بھائي، بات یہ ہے کہ دراصل یہودی امریکہ کی مشعیت کےٹھیکدارہیں تویہ کیسےہوسکتاہےکوئي ان کےخلاف بیان دےاورپھربھی وہ نوکری کرے۔

    والسلام
    جاویداقبال

  4. افتخار اجمل بھوپال Post author

    عارف کريم صاحب
    آپ نے درست کہا ہے ۔ يہودی نہيں کہنا چاہيئے ۔ يہ دہشتگرد صيہونی ہيں جن کے ستم سے اصلی يہودی بھی محفوظ نہيں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.