چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ خوشیوں کا راز

چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی جو حاصل ہو ۔ اس کیلئے شکرگذار ہونا چاہیئے

جہاں کہیں بھی ہوں جو کچھ بھی کر سکیں جتنا بھی ہو سکے دوسرے کی مدد کرنا چاہيئے

جن اشیاء کو حق سمجھتے ہیں اُن کیلئے دراصل شکرگذار ہونا چاہیئے

آدمی کی اصل دولت یہ ہے کہ اُس نے آخرت کیلئے کیا کیا ہے ؟

اللہ بہترین نعمت اُسے دیتا ہے جو اپنی مرضی پر اللہ کی مرضی کو ترجیح دیتا ہے

This entry was posted in ذمہ دارياں, روز و شب, سبق, طور طريقہ on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

6 thoughts on “چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ خوشیوں کا راز

  1. Pingback: Tweets that mention What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ » Blog Archive » چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ خوشیوں کا راز -- Topsy.com

  2. تانیہ رحمان

    افتخار جئی بالکل درست فرمایا ۔ ہر حال میں اللہ پاک کا شکرگزار ہونا چاہے ۔ اگر اس نے دوسرے کے مقابلے میں کم دیا ہے تب بھی اور اگر اس نے زیادہ دیا ہے تب بھی ہمیشہ اپنے سے نیچے والے پر نظر رکھنی چاہے ، میرا یہ ایمان ہے ۔ کہ اگر تکلیف میں بھی اس کا شکر ادا کرو تو وہ مزید تکالیف سے بچاتا ہے ۔ اکثر لوگوں کو کہتے ہوئے سنا ہے وہ فلاں مجھ سے زیادہ پڑھا لکھا نہیں مجھ سے زیادہ عقلمند نہیں مجھ سے زیادہ خوبصورت نہیں پھر بھی اللہ نے اس کو سب کچھ دے رکھا ہے ۔ اور میرے پاس کیا ہے ۔ کیا پتا اللہ پاک نے جو دیا ہے وہ اس کا امتحان ہو اس کی آزماہش ہو ۔ صدا کچھ نہیں رہنے والا ۔ بڑی بری ہستاں چلی گئی بس یہی ایک سوچ ہو تو زندگی بہت اسان ہو جائے۔

  3. نور

    اسلام علیکم
    مجھے آپکا بلاگ بہت اچھا لگا۔صحیح ہے اللہ اس شخص کو اپنی نعمتوں سے اور بھی نوازتا ہے جو ان نعمتوں کا شکر ادا کرتا ہے اور دوسروں کے حق کا بھی خیال رکھتا ہے۔قلبی سکون بھی اسی کو میسر ہوتا ہے ۔

  4. افتخار اجمل بھوپال Post author

    تانيہ رحمان صاحب
    آپ نے بالکل بجا فرمايا ۔ جس کے پاس کم ہو اور اللہ کا شکر ادا کرتا رہے تو اللہ اُسے عزت سے نوازتا ہے اور اس کا بھرم کہ وہ مالدار ہے قائم رکھتا ہے ۔ يہ ميرا ذاتی تجربہ ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.