اَب بتائيے

ميں نے گُذشتہ کل ايک اِلتماس کی تھی ۔ ريحان ۔ شعيب [بنگلور والے] اور کنفيوز صاحبان نے ميری رہنمائی کی جس کے لئے ميں اُن کا شُکرگذار ہوں ۔ قارئين اس تحرير کی درُستگی يا خرابی کی اطلاع دے کر مشکور فرمائيں ۔ يہ ميں براہِ راست بلاگ پر لکھ رہا ہوں کيونکہ ابھی سب سافٹ ويئر نصب کرنا ہيں جو اس تحرير کی درستگی کی خبر ملنے کے بعد اِن شاء اللہ کروں گا

ہوا يہ کہ جس دکاندار سے ميں نے ہارڈ ڈرائيو خريدی تھی اُس نے باوجود ميرے واضح کرنے کے زبانوں کی آپشن نہيں رکھی تھی ۔ دوبارہ گيا تو کسی طرح اُردو چابی تختہ ڈال ديا جس کا نتيجہ ميں گذشتہ کل بتا چکا ہوں ۔ کل ميں تيسری بار اس کے پاس گيا تو اُردو کی آپشن ڈالنے کے لئے نئے سرے سے وِنڈوز ايکس پی نصب کی ۔ اُردو کي درست آپشن شامل ہو گئی مگر چابی تختے نے دو بار درُست کام کيا پھر گڑبڑ ہوگئی اور اينٹی وائرس بھی اُڑ گئی ۔ مزيد بجائے دوسری ساری پچھلی فائليں محفوظ کرنے کے اُس نے اپنی مرضی کی کرديں ۔ کمال يہ کہ جو ونڈوز ايکس پی نصب کی اس کی چند فائليں کام نہيں کرتی تھيں اسلئے ميرے لئے مزيد مشکلات پيدا ہو گئيں اور ميں کمپيوٹر پر کچھ لکھنے سے بھی رہ گيا ۔

ميں نے صبح کے چھ گھنٹے بے فائدہ برباد کئے ۔ پھر ايک کزن سے ونڈوز ايکس پی 2005 کی سی ڈی مل گئی اور ميں يہ الفاظ لکھنے کے قابل ہوا ۔ ميرے پاس ونڈوز ايکس پی سروس پيک 2 کی سی ڈی ہوا کرتی تھی ليکں نامعلوم کس نے اغواء کر لی

دِلچسپ بات يہ ہے کہ گذشتہ کل والی تحرير اب مجھ سے درُست پڑھی جا رہی ہے

This entry was posted in روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

18 thoughts on “اَب بتائيے

  1. جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین

    ميں نے گُذشتہ کل ايک اِلتماس کی تھی ۔ ريحان ۔ شعيب

    محترم اجمل صاحب!

    آپ کی تحریر میں۔ آپ نے جہاں جہاں چھوٹی ۔۔ی۔۔۔ استعمال کی ہے وہ پوری کی پوری بمعہ نیچے دو نقطوں کے نظر آرہی ہے۔اور اوپر ۔۔۔۔گُذشتہ۔۔۔ لفظ کا ۔۔گ۔۔ اور ۔۔ذال۔۔ الگ الگ بہار دکھا رہئے ہیں۔

    لطف کی بات یہ ہے کہ کاپی پیسٹ سے نقل کرتے ہوئے ۔ جو اردو پیڈ آپ کی تحریر پہ اردو انگلش لکھنے کے لئیے استعمال ہوتا ہے اس پہ یہ غلطیاں درست نظر آتی ہیں۔ مائیکرو سافٹ ورڈز اور آن لائن

    http://www.itdunya.com/urdupad/openpad.htm
    اس کی بورڈ پہ بھی درست حالت میں نظر آتی ہیں۔

    آپ ۔ اپنے کمپوٹر پہ ۔ اسٹارٹ۔ اوپن کریں۔ اور آپ کو دیگر فائلز میں ۔۔۔ کنٹرول پینل۔۔ میں ریجنل کنفیگوریشن اینڈ لینگوئج ۔۔۔ اوپن کریں۔۔ اسمیں ۔۔۔ لینگوئج ۔۔ اوپن کریں۔۔۔ اور اسمیں۔۔۔ ڈیٹیل۔۔۔ اوپن کریں۔۔ ایڈ۔۔۔ پہ کلک کریں۔۔ اور اس میں اردو اور اردہ کی بورڈ کا اضافہ کریں۔۔

    اسٹارٹ
    کنٹرول پینل
    ریجنل کنفیگوریشن اینڈ لینگوئج
    لینگوئج
    ڈیٹیل
    ایڈ
    اردو +اردو کی بورڈ۔

    میری ذاتی رائے میں یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں۔اگر پھر بھی مسئلہ حل نہ ہو تو
    آپ کو ایک لنک بیجھ رہا ہوں اسے آرام اور اطمینان سے پڑھیں اور قدم قدم بعین اسی طرح کریں جس طرح کا آپ کا مسئلہ ہے۔ امید کافی ہے آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

    http://windowshelp.microsoft.com/Windows/en-US/help/7b4a0825-28e2-4929-82f6-1feac4adb6f31033.mspx

  2. محمد وارث

    اجمل صاحب، مجھے یہ تحریر بالکل صحیح نظر آ رہی ہے۔
    اور افسوس ہو رہا ہے کہ آپ کو کئی دن پریشانی اٹھانی پڑی۔

  3. افتخار اجمل بھوپال Post author

    جاويد گوندل و وارث صاحبان
    بہت شکريہ ۔ آپ نے ميری حوصلہ افزائی کی ۔
    از راہِ کرم اب تھوڑي اور مدد کيجئے ۔۔ ميرے بلاگ کے حاشيئے يعني سائيڈ بارز ديکھيئے ۔ داہنی طرف کے حاشيئے ميں بالکل اُوپر ايک آيت ہے اور بائيں طرف والے حاشيئے ميں دو آيات ہيں ۔ کياں يہ بالکل ٹھيک پڑھی جا رہي ہيں ۔ اگر نہيں تو کيا خامي نظر آ رہي ہے ؟
    ميں نے دو اور کمپيوٹر جا کر ديکھے ہیں جن ميں سے ايک پر وِنڈوز ايکس پی اور دوسرے پر وزٹا ہے ۔ دونوں پر درست پڑھا جا رہا ہے

    گوندل صاحب کا پوري تفصيل لکھنے کا ممنون ہوں ۔ ونڈوز وزٹا کے علاوہ بغير اس طريقہ کے اُردو لکھنا بہت مشکل ہے ۔ ميں نے يہي طريقہ استعمال کيا تھا

  4. محمد سعد

    السلام علیکم۔

    میں اس وقت لینکس چلا رہا ہوں۔ باقی تو سب ٹھیک نظر آ رہا ہے۔ بس یہ بات کچھ عجیب سی محسوس ہوتی ہے کہ بعض مقامات پر “ی” اردو والی جبکہ بعض پر عربی والی “ي” نظر آ رہی ہے۔ اس کے علاوہ کوئی غیر معمولی تبدیلی نظر نہیں آ رہی۔

    آپ نے جو آیات کے متعلق سوال کیا، اس کی تھوڑی تفصیل بتا دیں۔ کیا آپ کو ان میں کوئی غلطی نظر آتی ہے یا حروف ٹوٹے پھوٹے نظر آ رہے ہیں؟

  5. محمد سعد

    یہ جو میں نے اوپر اردو اور عربی والی “ی” کا لکھا ہے، یہ صرف اجمل صاحب کی حالیہ تحاریر میں نظر آ رہا ہے۔

  6. افتخار اجمل بھوپال Post author

    محمد سعد صاحب
    اطلاع کا شکريہ
    مزيد ميری مدد کيجيئے کہ جس فقرے ميں ی کي بجائے ي نظر آ رہی ہے وہ پورا تبصرے ميں کاپی پيسٹ کر ديجئے تاکہ ميں اُس کی وجہ دريافت کرنے کی کوشش کروں ۔ يہ بھی ہو سکتا ہے کہ ميری ٹائپنگ کی غلطي ہو

  7. سعود

    السلامُ علیکم چچا جان:
    میں Windows XP اور موزیلا فائر فوکس استعمال کر رہا ہوں۔۔

    آپ کے کمپیوٹر بدلنے کے بعد سے آپ کے بلاگ پر مندرجہ ذیل خرابیاں نظر آ رہی ہیں:

    Mozilla Fire fox میں:
    1۔کمپیوٹر بدلنے کے بعد آپ کی اردو میں لکھی گئی تحریروں میں ہر لفظ میں چھوٹی ی “ی” علیحدہ سے ، نیچے دو نقطوں کے ساتھ، نظر آ رہی ہے۔۔۔مثلاً ” ریحان” ۔۔۔۔ ” ری حان” دکھائی دے رہا ہے۔

    2۔صفحے کے اوپر ہیڈر میں اور اطراف میں جو آیات ہیں اُنکے حروف الگ الگ نظر آ رہے ہیں۔ مثلاً ” الْحُسْنَی” اس طرح نظر آ رہا ہے: ” الْ حُ سْ نَ ی”۔۔۔۔۔۔۔۔البتہ اُن کا ترجمہ تقریباً صحیح نظر آ رہا ہے۔

    3۔ہیڈر میں ” میری امی”۔۔۔۔۔” میری ام ی ” دکھ رہا ہے۔

    Internet Explorer میں:
    1۔کمپیوٹر بدلنے کے بعد آپ کی اردو میں لکھی گئی تحریروں اور اوپر اور اطراف میں لکھی ہوئی آیتوں میں چھوٹی ی “ی” علیحدہ سے ، نیچے دو نقطوں کے ساتھ، نظر آ رہی ہے۔

    باقی سب ٹھیک ہے۔۔ :mrgreen:

  8. شاہدہ اکرم

    مُحترم اجمل انکل جی
    السلامُ علیکُم
    اُمّید ہے آپ بخیر ہوں گے شُکر ہے اب آپ کے بلاگ پر پھر سے رسائ ہو پائ ہے اِنشاءاللہ اب باقاعِدگی سے آتی رہُوں گی نیا سسٹم مُجھے تو بہت اچھا لگا ہے اور فی الحال کوئ خرابی بھی نہیں دِکھائ دے رہی سب نیا نیا سا ہے مزے کا

  9. جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین

    محترم آجمل صاحب!
    آیات مبارکہ کے الفاظ حروف کی شکل میں الگ الگ نظر آتے ہیں۔
    چھوٹی ی نیچے دو نکتوں کے ساتھ الگ سے نظر آتی ہے۔

    ایک تجویز۔!
    بہت ممکن ہے ۔ کہ تحریر لکھنے کے لئیے آپ نے مختلف فاؤنٹ استعمال کیئے ہوں۔ یہ بھی اسکی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔

    آپ اپنی تحاریر کو یا کسی دو مختلف تحریروں کو ایک ہی فاؤنٹ سے لکھیں۔ یعنی عربی اور اردو کو ایک ہی فاؤنٹ سے لکھیں۔ اور اس فاؤنٹ کا حوالہ اور اس فاؤنٹ کو ڈاؤنلوڈ کرنے کا لنک بھی اپنے پیج پہ دیں تا کہ قارئین وہ فاؤنٹ انسٹال کر کے آپ کی تحریر درست دیکھ سکیں۔

  10. محمد سعد

    چند جملے جن میں مجھے عربی والی “ي” نظر آ رہی ہے، یہ ہیں:

    اُردو کي درست آپشن شامل ہو گئی
    اس میں “کي” میں عربی والی “ي” ہے۔

    میرے تبصرے کے جواب (تبصرہ نمبر ۱۱) میں:

    جس فقرے ميں ی کي بجائے ي نظر آ رہی ہے
    یہاں بھی “کي” میں ہی عربی والی “ي” نظر آ رہی ہے۔

    يہ بھی ہو سکتا ہے کہ ميری ٹائپنگ کی غلطي ہو
    اس جملے میں “غلطي” میں

    ایک اور بات پر اردو نسخ ایشیاٹائپ خط کی تنصیب کے بعد میری توجہ گئی ہے کہ اردو نسخ ایشیاٹائپ خط میں یہ فرق واضح نہیں ہوتا، جب میں تبصرے کے خانے میں یہ نقل کرتا ہوں۔ لیکن چونکہ باقی تمام متن کے لیے نفیس ویب نسخ ترجیحی خط ہے، جو میرے پاس نصب بھی ہے، چنانچہ اس میں یہ فرق واضح ہو جاتا ہے۔

    آیات کا میری طرف کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ آیات پہلے کی طرح نفیس ویب نسخ خط میں ہی نظر آتی ہیں اور بالکل درست نظر آتی ہیں۔ کہیں آپ نے آیات کے لیے خطوط کی ترتیب تو نہیں بدلی جن میں پہلا پہلے خط کوئی ایسا خط ہو جو میرے پاس موجود نہ ہو (مثلاً ونڈوز نظام کا حصہ ہو) اور اس کے باعث دیگر لوگوں کو آیات پڑھنے میں دقت ہو رہی ہو۔

    ان کے علاوہ ایک تبدیلی جو میرے تبصرے کے بعد سے آئی ہے، وہ یہ ہے کہ تحاریر کا خط موٹا (bold) کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے خوبصورتی تھوڑی متاثر ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.