Category Archives: طور طريقہ

میری ڈائری ۔ تکمیل خواہشات

یکم جون 1962ء کو میری ڈائری میں مرقوم ہے

انسان کے دل میں بہت سی خواہشات اُبھرتی رہتی ہیں
اگر یہ تمام خواہشات ایک حقیقت بن سکتیں تو نظامِ عالم کا برقرار رہنا بہت مُشکل بلکہ ناممکن ہو جاتا اور خود اِس انسان کیلئے نتیجہ مُضر ہو سکتا تھا
اسلئے ہر خواہش کی تکمیل کی اُمید رکھنا عقل سے بعید فعل ہو گا

چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ لوگ

زندگی میں جس کسی سے بھی ملاقات ہوتی ہے اس کا کوئی مقصد ہوتا ہے
کوئی آپ کا امتحان لے گا ۔ کوئی آپ کو استعمال کرے گا اور کوئی آپ کو کچھ سکھا جائے گا’

سب سے اہم وہ ہیں جو آپ کو بہترین بنائیں ۔ آپ کی عزت کریں اور آپ کو جیسے بھی آپ ہیں قبول کریں
ایسے لوگوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑنا چاہیئے

یہاں کلک کر کے پڑھیئے ” Washington’s Nuclear Hypocrisy “

میں پاگل ؟ ؟ ؟

میں نے اُس منہ کو بھی کھانا دیا جس نے مجھ پر بہتان تراشی کی
میں نے اُس کے چہرے سے بھی آنسو پونچھے جس نے مجھے رُلایا
میں نے اُسے بھی سہارا دیا جس نے مجھے گرانے میں کسر نہ چھوڑی
میں نے اُن لوگوں کے ساتھ بھی بھلائی کی جو میرے لئے کچھ نہیں کر سکتے
میں نے اُن لوگوں کی بھی مدد کی جنہوں نے میری پیٹھ میں چھُرا گھونپا

یہی کہیں گے نا ۔ کہ میں پاگل ہوں ؟ ؟ ؟

لیکن میں اپنے آپ کو دوسروں کی نفرت میں ضائع نہیں کرنا چاہتا
میں ایسا ہی رہنا چاہتا ہوں
کیونکہ
میں جو کچھ بھی ہوں ۔ میں ہوں اور یہ میری فطرت ہے
زندگی آسان نہیں لیکن تمام تر مشکلات کے ساتھ میں اسے بطور خود گذارنا چاہتا ہوں

چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ بیج اور فصل

مستقل مزاجی بونے والا اطمینان کی فصل پائے گا
محنت بونے والا کامیابی کی فصل پائے گا
یقین بونے والا ایمان کی فصل پائے گا

محتاط رہیئے کہ جو آج بوئیں گے کل کو اُسی کے مطابق فصل پائیں گے

یہاں کلک کر کے پڑھیئے ” Guilty of Being Poor “