چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ زندگی

غلطیاں کرتے ہوئے گذاری زندگی نہ صرف زیادہ قابل احترام ہوتی ہے
بلکہ
اُس زندگی سے زیادہ کارآمد ہوتی ہے جو کچھ کئے بغیر گذار دی جائے

یہاں کلک کر کے پڑھیئے ” Victory of a Nation or Defeat?“

This entry was posted in روز و شب, طور طريقہ on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

3 thoughts on “چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ زندگی

  1. سیما آفتاب

    متفق :)

    اور میرے خیال میں ان غلطیوں سے کچھ سیکھنا بھی ضروری ہے … ورنہ غلطی پہ غلطی کرتے کرتے زندگی گزر جائے گی

  2. افتخار اجمل بھوپال Post author

    سیّدہ سیماء آفتاب صاحبہ
    اتالیق ( سیماء آفتاب) مُفت مل گیا مجھے اس زمانے میں جبکہ ایک لفظ کا بھی لوگ معاوضہ چاہتے ہیں

    یہ ”چھوٹی چھوٹی باتیں“ جو میں لکھتا رہتا ہوں نچوڑ ہیں اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی کی عنائت کردہ میری ایک ماہ کم 78 سالہ زندگی کا جو امتحانات سے لبریز رہی ۔ یقین جانیں اگر مجھے اللہ امتحانوں میں نہ ڈالتا اور مجھ سے غلطیاں نہ ہوتیں تو آج کسی کو علم بھی نہ ہوتا کہ افتخار اجمل بھوپال کون ہے کیا ہے کیونکہ نہ میں نے کمپیوٹر سیکھا ہوتا اور نہ میں بلاگ بناتا
    اور ہاں آپ نے لکھا ” ان غلطیوں سے کچھ سیکھنا بھی ضروری ہے“۔ اچھی بی بی ۔ ہمارے زمانہ میں ریڈیو پاکستان پر سہ پہر 5 بجے ایک پروگرام ہوا کرتا تھا ” چوہدری نظام دین“۔ یہ چوہدری صاحب چھوٹی چھوٹی باتوں میں بڑے فلسفے سمجھا جاتے تھے ۔ ایک دن کہنے لگے ” جس نے سیکھنا ہوتا ہے وہ نالی کے گندے کیڑے سے بھی کوئی اچھی بات سیکھ لیتا ہے ۔ اور جس نے سیکھنا نہیں ہوتا اُسے 10 سال عطّار کی دکان پر بیٹھ کر بھی خوشبو نہیں آتی“۔ کیا خیال ہے آپ کا ؟

  3. سیما آفتاب

    السلام و علیکم
    آپ کی عزت افزائی کا شکریہ جبکہ میں تو خود کو طالب علم ہی سمجھتی ہوں :roll: ۔۔۔( اس آیکون سے مجھے ایک فورم کی یاد آگئی جس پر مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا :) )

    جی بالکل ٹھیک کہا آپ نے ۔۔۔ میرے خیال میں امتحانوں سے اللہ انہی کو گزارتا ہے جن سے وہ کچھ کام لینا چاہتا ہے ۔۔ اور اسی وجہ سے آج آپ مجھ سمیت بہت سے لوگوں کے لئے سیکھنے کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں

    بہت پیاری اور سچی بات کہی چوہدری صاحب نے ۔۔۔ بلا شبہ ایسا ہی ہے ۔۔ بالکل اسی طرح جیسے آپ کی ‘ چھوٹی چھوٹی باتیں’ بعض اوقات وہ بات سمجھا دیتی ہیں جو شاید کسی کا طویل مضمون نہ سمجھا پائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.