Author Archives: افتخار اجمل بھوپال

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

اپنے جوانوں کے نام

کچھ لوگ یہاں اَفسر بن کر ۔ لوگوں کے خدا بن جاتے ہیں
کچھ لوگ ترقی جب پائیں تو ۔ اور بھی سر کو جھُکاتے ہیں
یہ دونوں قِسمیں اِنساں کی ہیں ۔ روزِ اوّل سے دُنیا میں
کچھ مَر کے بھی زندہ رہتے ہیں ۔کچھ جیتے جی مَر جاتے ہیں
ہے میری دعا اے بچو ۔ تُم انسانوں کی اس قسم میں ہو
خوشبو کی طرح ہر دم مہکے رُوح جو تمہارے جسم میں ہو
دُنیا میں اچھے کام کرو ۔ اور جب دنیا سے جاؤ تُم
غیروں کی آنکھوں میں آنسو اپنوں سے بڑھ کر لاؤ تُم
یہ لوگ جو تُم سے جَلتے ہیں یہ جھُوٹی دار پہ چلتے ہیں
یہ وقت کے چڑھتے سورج ہیں تب دیکھو جب ڈَھلتے ہیں
کرو وعدہ ان سا مَت ہو نا ۔ تُم اپنے اصلی کو مَت کھونا
دُنیا ہے اصل میں کچھ پانا ۔ اور لینا اصلی کا گُم ہونا
جو لوگ اس دُنیا کے لالچ میں ۔ سجدہ گاہ بدلتے ہیں
پھُولوں کو سجا کر کالر میں اَن دیکھی آگ میں جلتے ہیں
ہے ایک ۔ بَس ایک ہی راہِ وفا ۔ وہ راہِ وفا ہے راہِ خدا
ہر دَم یہ رکھنا لب پہ دُعا ۔ یا رب مجھے سیدھی راہ دِکھا
وہ راہ کہ جس پر چلتے ہوئے حاصل ہو سنہرا انعام تیرا
نہیں چاہیئے مجھ کو وہ رَستہ جس پہ پھیلا ہے قہرِ خدا
اس دُنیا کی آسائشیں سب بے شک کرتا ہوں تُجھ سے طلب
ہو شامل جن میں رحم تیرا ۔ ہو دُور جن سے تیرا غضب“۔

ہونہار پاکستانی بچی

میں نے نیچے فیس بُک سے ایک تصویر نقل کی ہے ۔ یہ ایک پاکستانی بچی نور العین کی مصوری ہے جو مڈل ایسٹ فلم اینڈ کامِک کون (Middle East Film & Comic Con) نے 12 سے 17 سالہ بچوں کی مصوری کے مقابلے کیلئے چُنی ہے ۔ اتفاق سے یہ بچی میری بھانجی کی بیٹی ہے یعنی میری بڑی بہن جو جنوری 2016ء میں اللہ کو پیاری ہوئیں اُن کی نواسی

قارئین سے گذارش ہے کہ یہاں پر کلِک کر کے فیس بُک کا متعلقہ صفحہ کھولیئے اور لائِیک (Like) کا بٹن دبا کر بچی کی حوصلہ افزائی کیجئے
Noor's art

بے پردہ لڑکی

اگر آپ کو کوئی مسلمان لڑکی نظر آئے جس نے لباس اسلامی شرع کے مطابق نہ پہن رکھا ہو تو ایک لمحہ کیلئے بھی یہ خیال نہ کریں کہ وہ اسلامی ترازو پر آپ سے کم وزن رکھتی ہے
اگر آپ نے ایسا کیا تو اس کا مطلب ہو گا کہ آپ کا درجہ اُس لڑکی سے کم تر ہے
یقین کریں کہ اسلام کی تعلیم یہی ہے
کیا معلوم اُس لڑکی کا اللہ سے آپ کی نسبت بہتر رابطہ ہو اور اُس کا دل آپ کے دل سے کہیں بہتر ہو کیونکہ آپ اس بارے میں نہیں جانتے
شاید غیر شرعی لباس ہی اُس کی واحد کمزوری ہو اور آپ میں اس لڑکی سے کہیں زیادہ خامیاں ہوں

مفتی اسمٰعیل منک

بھارتی خفیہ ادارے ”را“ کے افسر کا وڈیو بیان

یہ وڈیو ہے بھارتی خفیہ ادارے را کے افسر (بھارتی بحریہ کے کمانڈر) کلبھوشن یادیو کے اعترافِ جرم کی ۔ کمانڈر کلبھوشن یادیو کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں گرفتار کیا گیا ۔ مکمل معلومات یہاں کلک کر کے پڑھیئے