عرصہ سے میں نے اس بلاگ کے حاشیہ میں مندرج روابط کی طرف توجہ نہیں دی تھی ۔ پچھلے دنوں کچھ بلاگ کھولنے کی کوشش کی تو ندارد جس سے اپنی بے توجہی کا احساس ہوا ۔ یعنی بلاگوں کے پتے تبدیل ہو چکے تھے ۔ ایک اور حقیقت سامنے آئی کی کچھ بلاگ جو پچھلے 2 سالوں میں نمودار ہوئے یا مجھے نظر پڑے وہ بھی درج نہیں ہیں ۔ چنانچہ جب وقت میسّر ہوا تو ان کے پتوں کی تلاش شروع کی جس میں کافی حد تک کامیابی ہوئی ۔ اب پرانے بلاگ حتی المقدور نئے پتوں کے ساتھ اور کچھ نئے بلاگ درج کر دیئے گئے ہیں ۔ وہ بلاگ جون پر پچھلے 2 ماہ میں کچھ تحریر نہیں کیا گیا اُنہیں شامل نہیں کیا گیا ۔ وہ بلاگ بھی شامل نہیں کئے گئے جو فلمی ہیں یا کاپی پیسٹ ہیں یا مشاعرہ ہیں
بلاگران سے گذارش ہے کہ توجہ فرمائیں اور نیچے دی گئی فہرست میں اپنے بلاگ کے عنوان پر کلِک کر کے کے دیکھ لیں کہ ان کے بلاگ کا پتہ درست درج کیا گیا ہے ۔ اگر کوئی صاحبہ یا صاحب متواتر لکھنے والے ہیں اور اُن کا بلاگ فہرست میں شامل نہیں وہ تبصرہ کے کے ذریعہ مطلع کر سکتے ہیں
ابو شامل
احمد عرفان شفقت
ارتقائے حیات
اسد حبیب
اظہارالحق
افتخار راجہ
اقبال جہانگیر (آوازِ پاکستان)۔
امتياز خان
چاچا ٹام
باذوق
باسم
بلا امتیاز
بلو بلا
تانیا رحمٰن
جاوید اقبال
جاوید گوندل
جعفر (حالِ دل)۔
جواد احمد
حجابِ شب
حرفِ دعا
حلیمہ عثمان (قلم کارواں)۔
حکیم خالد
حیدر آبادی
خاور کھوکھر
خرم شہزاد
راشد ادریس رانا
شازل
شاہ فیصل
شاہدہ اکرم
شعيب صفدر
شگفتہ
صدائے مسلم
ضیاء الحسن خان
عادل بھیّا
عدنان شاھد
عدنان مسعود
عمر فاروق
عمران اقبال
عمّار ابنِ ضیاء
لبنٰی مرزا
محمد بلال
محمد کاشف
میرا پاکستان
پروفیسر محمد عقیل
کائنات بشیر
کاشف نصیر
کوثر بیگ
یازگل
یاسر جاپانی
السلام علیکم ، افتخار بھائی
میں رہ گیا ہوں جی ۔۔۔۔۔۔۔۔
ابھی تک تو ہم کاپی پیسٹ کی فہرست میں ہی ہیں ۔ ۔ ۔ بس آپ حضرات کا ساتھ رہا تو امید ہے کہ ہم بھی کچھ الفاظ لکھنے لائق بن جائینگیں ۔ ۔ان شاء اللہ
مجھے چونکہ لکھنا آتا ہی نہیں ہے اس لئے میں بلاگرز کی فہرست سے خارج ہوں۔
انکل جی ہم بھی بڑی باقاعدگی سےلکھواس شایع کرتے ہیں۔
محمد بلال خان صاحب
کیا م بلال م بھی آپ ہی لکھتے ہیں ؟
محمد صابر صاحب
آپ کو لکھنا تو آتا ہے مگر شاید میری طرح فارغ نہیں ہیں ۔ آپ کے بلاگ پر آخری تحریر 30 مئی کی ہے اور پچھلے 2 ماہ میں نہ لکھنے والے شامل نہیں کئے گئے
السلام علیکم ، مجھے اپنے بلاگ رول میں شامل کرنے کا شکریہ اجمل انکل ۔۔
محترم افتخار اجمل صاحب۔
گو مجھے لکھنے کا دعواہ نہیں مگر پھر بھی آپ نے مجھے اپنی فہرست میں شامل کیا۔ آپکا شکریہ۔
ویسے بڑا ہی مشکل مرحلہ ہوتا ہے، اپنے منہ سے یہ کہنا کہ میں بھی لکھتا ہوں، مجھے بھی شامل کر لیں۔ مجھے یہ نہیں سمجھ آ رہی کہ میں نہ لکھنے کی وجہ سے نہیں ہوں یا لکھنے کی وجہ سے! میرا رائے دوسری والی ہے۔
افتخار بھائی م بلال م اور محمد بلال خان یہ دونوں الگ اور دو آدمی ہیں ۔ محمد بلال خان میں ہوں اور م بلال م وہ ہیں جنہوں نے پاک اردو انسٹالر تخلیق کیا ہے ۔
اگر تعداد کی ہی بات ہے تو ہمارے بلاگ پر بھی اوسطآ دو پوسٹ تو ہوتی ہیں مہینے میں لیکن بات اگر معیار کی کی جائے تو معیار تو اپنا اپنا ہوتا ہے۔
میرا لنک درست ہے جناب۔ بہت شکریہ۔
جی میرا بلاگ کا لنک بھی شامل ہے دیکھ کر خوشی ہوئی۔۔
اور لنک بھی درست ہے تو خوشی دوبالا ہو گئی۔
ام تحریم صاحبہ
مگر یہ تو بتایئے کہ آپ اپنے تبصرے کے کان میں کیا کہہ کے بھیجتی ہیں کہ وہ سپیم کے خانے میں جا کر چھُپ جاتا ہے اور مجھے وہاں سے کھنچ کے لانا پڑتا ہے ؟
محترم جناب افتخار اجمل بھوپال صاحب، السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کسب معاش سے جب بھی ذرا فرصت ملتی ہے تو تھوڑا بہت لکھتا ہوں۔ اس لیئے مستقل لکھاری کا دعویدار نہیںہوں۔
السلام علیکم محترم!
یہ بلاگ کتابوں کے تبصرے اور تعارف کے بارے میں ہے اور باقاعدگی سے شایع ہوتا ہے۔ امید ہے کہ آپ اس کو بھی شامل کریں گے۔