خلیفہ الثانی عمر ابن الخطاب رضي الله عنه امیرالمؤمنین تھے ۔ خلیفہ احباب مین بیتھے تھے کہ ایک بوڑھی عورت دربار مین حاضر ہوئی اور کہا ” میرے گھر میں کیڑے مکوڑے نہیں ہیں“۔
خلیفہ نے اس عورت سے گھر کا پتہ پوچھا اور یہ کہہ کر رُخصت کر دیا ” تمہاری شکائت دُور کر دی جائے گی“۔
بوڑھی عورت کے جانے کے بعد ہر کوئی حیرت کا پہاڑ بنا ہوا تھا کہ خلیفہ کی آواز گونجی
”امیر بیت المال ۔ اس عورت کے پہنچنے سے قبل اس کا گھر کھجور ۔ شہد اور اناج سے بھر دو“۔
پھر خلیفہ نے فرمایا ” حیرت سے دیکھنے والی آنکھو ۔ سُنو ۔ جس گھر میں کھانے کو کچھ نہ ہو اس میں کیڑے مکوڑوں کا کیا کام ؟
الله کریم ایسے سمجھدار حکمران ہمیں بھی عطا فرمائے ۔ آمین
اللہ اکبر کبیرا ۔ ۔ منفرد واقعہ ۔ ۔ ۔ ۔ میرے مانباپ آپ رضی اللہ تعالی عنہ پہ قربان
عورت کی ذہانت پر بھی سلام