پیشین گوئی کیجئے

دو مشہور آدمیوں کے متعلق خبریں نقل کر رہا ہوں
پیشین گوئی کیجئے کہ اِن کا نتیجہ کیا ہوگا ؟

پہلی خبر عمران خان کے متعلق ہے جو اپنی دیانت اور اصول پرستی کے نام پر ووٹ مانگ رہا ہے اور سیاستدانوں کو مختلف القابات سے نوازتا ہے ۔ یہ خبر میں نے عمران خان کے مداح اور عمران خان کی حمائت میں پروپیگنڈہ کرنے والے ایک فیس بُکیئے کی 488299_437710286323843_1668477433_nسائٹ سے لی ہے ۔ عمران خان شیخ رشید کی مدد کرے گا اور شیخ رشید عمران خان کی

شیخ رشید وہ شخص ہے جو ذوالفقار علی بھٹو کا شیدائی بنا پھر ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف زہر افشانی کی ۔ بعد میں نواز شریف کی تعریفوں کے پُل باندھے ۔ پھر نواز شریف کے خلاف آمر پرویز مشرف کا دستِ راست بن گیا ۔ پرویز مشرف کے جانے پر نواز شریف کی منتیں جب کام نہ آئیں تو اپنی ٹانگہ پارٹی بنا کر بیٹھ گیا

دوسرا آدمی ہے پرویز مشرف جس کی مایا (کلف) ابھی تک نہیں اُتری

این اے139(قصور) سے جاوید قصوری ایڈووکیٹ نے پرویزمشرف کے کاغذات پر6 اعتراضات لگائے جن میں آرٹیکل 62 اور63 پر پورانہ اُترنا بھی شامل تھا ۔ پرویز مشرف کے این اے139(قصور) سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ہیں

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پرویز مشرف کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی کہ پرویزمشرف نے کئی بار آئین توڑا ہے اور وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اُترتے ۔ مزید براں پرویز مشرف لال مسجد میں معصوم لوگوں کی ہلاکت سمیت کئی کیسز میں مطلوب ہیں

ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے صدر توفیق آصف نے پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست دائر کر دی ۔ چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ پیر کو اِس درخواست کی سماعت کرے گا

This entry was posted in روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

4 thoughts on “پیشین گوئی کیجئے

  1. کاشف

    شیخ رشید مرغ باد نما ھے۔ اس لیے جب تک کشمیر آزاد نہیں ھوتا، کسی نہ کسی طرح موج کرتا رھے گا۔
    مشرف پر بھی (قاتلانہ حملے کے علاوہ) کسی قسم کی آنچ آنے کا کوئی چانس نہیں۔ اگر اس کے خلاف کچھ ھوا توانقلابی قوم چوک میں گلوٹین نسب کر لے گی اور سارے پرانے حرامیوں کے پیچھے پڑ جائے گی۔ جو کہ اسی وقت ھو سکتا ھے جب پاکستان میں مکمل لا قانونیت اور انارکی پھیل جائے۔ اگر ایسا ھو تو کوشش کیجئے گا کہ آپ پاکستان میں موجود نہ ھوں کہ ھر بندے سے کوئی نہ کوئی قصور تو کبھی نہ کبھی سر زد ھو ہی گیا ھوتا ھے۔

    چونکہ اس دفعہ ینگ ووٹر بڑھ چڑھ کر ووٹ ڈالے گا، اس لیے امید ھے کہ تحریک انصاف وہ سیٹیں شائد جیت ہی جائے جن پر لنڈے کا سیکنڈ ھینڈ مال نہی پڑا ھوا۔ جہاں پرانے چہروں نے تحریک انصاف کا ٹکٹ لیا ھے، وہاں ان کو ووٹ نہیں پڑنے والا۔ جیسے میرے علاقے میاں چنوں میں شاہ محمود قریشی کے کزن شجاعت حسنین قریشی عمران خان کی قیادت میں سر تسلیم خم کیے ھوئے ھیں۔ وہاں لوگ اس بات پر کنفیوز ھیں کہ عمران خان کو ووٹ ڈالییں یا سالوں سے برتے ھوئے قریشی صاحب کو۔ نتیجہ ووٹروں میں بددلی ھے۔

  2. افتخار اجمل بھوپال Post author

    کاشف صاحب
    مشورے کا شکریہ لیکن میں اللہ پر بھروسہ رکھتا ہوں اسلئے کہیں بھاگنے والا نہیں
    مُختلف علاقوں میں سرمایہ دار اپنی جماعتیں چھوڑ کر عمران خان کے جانثار بن گئے ہیں اسلئے مجھے عمران خان میں بہتری کی اُمید نہیں رہی ۔ اگر عمران خان حقیقت میں بہتری چاہتا تو ایسے لوگوں سے دور رہتا ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ لاہور ۔ کراچی اور سیالکوٹ میں عمران خان کے بڑے جلسے کن لوگوں نے کروائے ؟ کیا عمران خان اُن لوگوں کو نظرانداز کر سکے گا ؟

  3. Nauman

    مومن ایک سوراخ سے دو دفعہ نہیں ڈسا جاتا ….

    جو لوگ تین دفعہ وزیر ا عظم اور پانچ دفعہ وزارت ا اعلی رکھ کے کچھ نہیں کر پاۓ …

    وہ پھر دھوکا دینے کے لئے نئے راگ الاپ رہے ہیں …

    شریف فیملی لیگ کے سربراہ فرماتے ہیں اقتدار میں آ کر بلدیاتی انتخاب کرا دیں گے …. جناب پچھلی دفعہ کیوں نہیں کرواۓ ..

    شریف فمیلی لیگ کے میڈیا سیل کے لوگوں کا پروپیگنڈہ جاری ہے …

    لگے رہیے ……..آپکی اپنی سی کوشش کے باوجود الله اس دفعہ دھوکے بازوں اور “نام نہاد قومی” سیستدانوں سے جان چھڑوا ہی دے گا …

    اب آپکے ممدوح فمیلی لیگ کے دن گنے جا چکے ہیں … جن کی پارٹی میں سارے رشتہ دار کھپا دے گئے ہیں یہاں تک تک کے اب دامادوں کی باری بھی لگ چکی ہے ….جن کو وزیر ا اعلی بنانے کے لئے اپنے بھائی سے اچھا امیدوار نہیں ملتا ….

    حیرت ہے لوگ ایسوں کی بلاواسطہ اور بلواسطہ حمایت کرتے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی چاہتے ہیں کے لوگ انکو دانا گردانین …

    ریمونڈ بکر نے فیملی لیگ کی کرپشن کو خوب ظاہر کیا ہے ….
    دیکھیے یہ لنک

    http://teeth.com.pk/blog/2012/04/01/nawaz-sharif-corruption-in-raymond-bakers-dirty-money

    عمران خان سب سے بہتر ہے…. شیخ رشید برا تھا تو یہ بھی کبھی فیملی لیگ میں تھا .. ظاہر سے بات ہے نواز پددی جیسا تو ہے شیخ رشید کو پہلے ہی مسکل سے برداشت کیا .. شیخ صہب کا ظرف دیکھیں آج بھی نواز کو برا نہیں کہتا ….

  4. افتخار اجمل بھوپال Post author

    نعمان صاحب
    شروع تو آپ نے حدیث سے کیا لیکن بعد میں اپنی عادت سے باز نہ رہ سکے ۔ اُنہیں سیاست مبارک اور آپ کو اپنی طعن و تشنیع ۔ جب آپ اپنی عادت نہیں چھوڑتے تو اُن سے یہی مطالبہ کس منہ سے کرتے ہیں ۔ باقی آپ کی پی پی پی اور ایم کیو ایم نے جو گُل کراچی میں کھلائے ہیں وہ اُس کے بعد وہ بھی تو وعدے کر رہے ہیں ۔ آپ کے کئی بار الزام کے جواب میں شاید میں چھوتی بار آپ کو بتا رہا ہوں کہ میری کوئی فیملی لیگ نہیں ہے ۔ مزید آج بتا دیتا ہوں کہ پاکستان بننے سے آج تک میرے کسی دُور کے رشتہ دار یا کسی دوست نے کبھی سیاست میں حصہ نہیں لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.