جنرل ريٹائرڈ پرویز مشرف پاکستان کے مسٹر کلین [دیانتدار شخص] ہونے کے دعویدار ہیں ۔ ريٹائر ہونے سے کچھ پہلے پرویز مشرف نے اپنی خود نوشت میں اعتراف کیا تھا کہ ان کا تعلق ایک غریب خاندان سے تھا ۔ نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹنے کے چند ماہ بعد پرویز مشرف نے اپنے اثاثے ظاہر کئے تھے جن کے مطابق ان کے پاس بمشکل ہی نقد رقم اور ملک کے مختلف حصوں میں چند پلاٹ تھے
اب پرویز مشرف پاکستان میں موجود اپنے ذاتی ملازمین کو کم از کم 500000 روپے ماہانہ تنخواہ ادا کر رہے ہیں
مزيد پرویز مشرف نے غیر ملکی بینکوں میں اکاؤنٹس کے علاوہ غير ممالک میں سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔ پرویز مشرف اور صہبا مشرف کے 8 مشترکہ اکاؤنٹ ہيں جن میں علی الترتيب
17000000 اماراتی درہم
535000 امريکی ڈالر
7600000 اماراتی درہم
8000000 اماراتی درہم
8000000 امريکی ڈالر
8000000 اماراتی درہم
8000000 اماراتی درہم
اور 130000 امريکی ڈالر موجود ہيں
مزيد دبئی کی ایک آن لائن ٹریڈنگ سروس میں پرویز مشرف نے گزشتہ سال کے وسط میں 1600000 ڈالر کی سرمایہ کاری کی
يہ عِلم ميں آنے والے اثاثے صرف متحدہ عرب امارات ميں ہيں
پاکستان ۔ امريکا ۔ برطانيہ يا دوسرے ممالک کے اثاثے اس کے علاوہ ہوں گے
پاکستان اور دوسرے ممالک ميں عالی شان مکانات بھی ہيں
خیر آخر میں انہیں بھی اسی 20 سکوئر فٹ کی قبر میں ہی جانا ہو گا۔ وہ سٹینڈرڈ سائز ہی ہے سب کے لیے۔
Pingback: مسٹر کلِين ؟ ؟ ؟ | Tea Break
انھیں تو مسٹر کلینر کہنا چاہٰئے پاکستان کا صفایا جو کر گئے ہیں
میرا خیال ہے نام مسٹر کلینر ہونا چاہئے
ُپاکستان کا صفایا کر گئے
ابھی حال ہی میں سنا ہے جیلانی کی بیگم صاحبہ نے لندن ھیرڈ میں ساڑھے سات لاکھ پائونڈ کی خریداری کی
بھائی وھاج الدين احمد صاحب
پنجابی کا مقولہ آپ جانتے ہی ہوں گے “چور اُچکا چوہدری تے لُنڈی رَن بھردان”