اِن شاء اللہ ميں آج شام ماہر امراضِ چشم و جراح کے پاس جاؤں گا ۔ جيسا کہ مجھے بتايا گيا ہے رات 8 بجے ميری اُس آنکھ کی ليزر سے جراحی کی تياری شروع ہو گی جس کی بينائی 28 ستمبر 2011ء کے حادثہ کے بعد 1.5 سے 5.75 ہو گئی تھی ۔ جراحی کے بعد رات ساڑھے 10 بجے مجھے گھر واپس آنے کی اجازت دے دی جائے گی ۔ اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی شفاء دينے والا ہے
کہا جاتا ہے کہ جراحی کے بعد 3 سے 7 دن ميں شفاء ہو جاتی ہے ۔ حقيقت کا علم تجربے سے ہی ہو گا
کمپيوٹر تو کئی دن چلا نہيں سکوں گا کيونکہ دوسری منزل پر ہے ۔ ميں نے کئی تحارير محفوظ کی ہوئی ہيں جو ميرے نوکيا ای 5 موبائل فون کے ذريعہ شائع ہو سکتی ہيں بشرطيکہ ايک آنکھ کے استعمال کی اجازت ہو ۔ اس کے علاوہ ہفتہ يا 2 ہفتے اور کچھ نہيں کر سکوں گا
Pingback: آنکھ کی جراحی | Tea Break
اللہ تعالی آپ کو شفا عطا فرمائے۔آمین
اللہ آپ کو شفا عنایت فرمایں
آمین
ياسر و احمر صاحبان
اللہ آپ کو جزائے خير دے
آپ کا برقی پیغام ملا تو وہاں بھی جواب دے چکی ہوں
امید ہے طبیعت بحال ہو چکی ہو گی
تحريم صاحبہ
ميرے برقی پيغام کا آپ کی طرف سے جواب اس وقت تک نہيں ملا ۔ شايد گُمشدگی کی اطلاع درج کرانا پڑے