ہوشيار ۔ خبردار ۔ اور مدد درکار ہے

فدوی افتخار اجمل بھوپال ہر اُس آدمی سے معذرت خواہ ہے جسے لايعنی يا مخرب الاخلاق برقی چِٹھی [E-mail] فدوی کے نام سے ملی ہے ۔ ہر چند کہ يہ چِٹھياں فدوی کی رضا و رغبت يا رضامندی کے بغير ہر اُس شخص کو گئی ہيں جس کا پتہ ميرے ياہو کے حساب [Yahoo account] ميں موجود ہے ۔ فدوی کا اگر قصور ہے تو اتنا کہ فدوی اپنا وقت بہتر طريقہ سے استعمال کرنے کيلئے ايک کمپيوٹر استعمال کرتا ہے مگر يہ ناہنجار چِٹھياں چونکہ ميرے نام سے جا کر مکتوب عليہان کی دلآزاری کا باعث بنی ہوں گی اسلئے معذرت لازم سمجھی گئی

شيطان کا کام تو شيطانی کرنا ہی ہے مگر ايسا ميرے نام سے کيوں ہوا ؟

کمپيوٹر اور انٹرنيٹ استعمال کرنے والے کچھ معصوم لوگ شيطان کی موجودگی سے بے خبر اپنے تجسس کی تسکين کی خاطر اِدھر اُدھر ہاتھ مارتے رہتے ہيں جس کے نتيجہ ميں شيطان اُن کے کمپيوٹر ميں آ بيٹھتا ہے اور شرارتيں شروع کر ديتا ہے ۔ مجھ سے غلطی يہ ہوئی کہ ايک مانوس بلکہ قريبی نام سے چِٹھی آئی ۔ بظاہر اُس ميں کچھ نہيں تھا اور جواب طلب تھی ۔ اسلئے ميں نے جواب لکھ بھيجا ۔ گويا اپنے پاؤں پر کُلہاڑا مار ليا ۔ اگلے روز لايعنی چِٹھياں ميرے نام سے چلی گئيں ۔ تحقيق کے بعد معلوم ہوا کہ ميرا ياہو کا حساب چوری [hack] ہو گيا ہے

ميں نے ياہو کے حساب کا شناختی لفظ [Password] بدل ديا ہے مگر چوروں نے سائنس ميں ہم سے زيادہ ترقی کر لی ہے اسلئے مستقبل کے ہر لمحے سے ڈر لگتا ہے

اتنی لمبی روئيداد يا تمہيد پيش کرنے کے بعد درخواست ہے اہلِ عِلمِ کمپيوٹر و انٹرنيٹ سے کہ مجھ” دو جماعت پاس ناتجربہ کار شہر ميں نووارد ديہاتی” کی رہنمائی فرمائيں ۔ اور کوئی مُجرّب مگر سہل طريقہ شيطانوں کی ايسی شرارتوں سے محفوظ رہنے کا بتا کر ميری دعاؤں کے حقدار بنيں ۔ بڑے شيطانوں سے تو ہم اللہ کی پناہ مانگ ليتے ہيں مگر چھوٹے شيطان کسی طرح چين سے نہيں رہنے ديتے

This entry was posted in آپ بيتی, گذارش, مجبوری on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

11 thoughts on “ہوشيار ۔ خبردار ۔ اور مدد درکار ہے

  1. محمودالحق

    محترم اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت
    آئندہ کے لئے احتیاط بہت ضروری ہے ۔ غیر ضروری ای میل میں کھولتا ہی نہیں ۔ لیکن پھر بھی شکریہ کہ ان چھوٹے شیطانوں سے خبردار کیا ۔ سمجھ نہیں آتا انہیں ملتا کیا ہے ۔ ایسی بے تکی حرکتیں کرنے سے کیا مزہ آتا ہے ۔

  2. Pingback: ہوشيار ۔ خبردار ۔ اور مدد درکار ہے | Tea Break

  3. خالد حمید

    یاہو کے اکاؤنٹ میں اکثر اس طرح کے مسئلے ہوتے رہتے ہیں۔۔۔
    اگر آپ جی میل پر اکاؤنٹ بنا کر مائیکروسافٹ آؤٹ لک ایکسپریس پر سیٹ کرلیں
    تو اس سے بہت سے مسائل حل ہوجاتے ہیں۔

  4. افتخار اجمل بھوپال Post author

    خالد حميد صاحب
    مائیکروسافٹ آؤٹ لک ایکسپریس ہی استعمال کيا کرتا تھا ۔ پھر جب ہارڈ ڈرائيو کا سائز بڑا اور معيار گھٹيا ہوا اس کے ساتھ وائرس کا معيار بہت بلند ہو گيا ۔ تو مائیکروسافٹ آؤٹ لک ایکسپریس کی پوری ايڈريس بُک غائب ہونا شروع ہو گئی ۔ پھر ايم ايس اين کا سہارا ليا تو وہ عام ہيک ہونے لگا ۔ اس کے بعد جی ميل اور ياہو سے کام لينا شروع کر ديا اور بہت اچھا چلتے رہے ۔ صرف حال ہی ميں دو بار اکاؤنٹ ہيک ہوا ہے ۔ پہلی بار ميں نے ون 32 ميں ٹروجن ہارس پائے جانے کی وجہ سے سی ڈرائيو فارميٹ کر دی تھی اور اب دو اينٹی وائرس سافڑ ويئرز سے سکين کرنے اور وائرس مٹانے کے بعد پاسورڈ تبديل کر ديا ہے

  5. افتخار اجمل بھوپال Post author

    ياسر صاحب
    اگر آپ نے چِٹھی ميں ديئے لِنک پر کلِک نہيں کيا تو پريشانی کی ضرورت نہيں ہے ۔ اگر لنک پر کلِک کيا تھا ۔ تو اينٹی وائرس چلايئے جو ايڈ ويئر اور سپائی ويئر وغيرہ کو بھی پکڑتا ہو ۔ آپ کو تو سب کچھ ميسّر ہو گا ۔ مشکل تو ہماری ہے کہ اپنے ہاں کوئی جينوئن سافٹ ويئر نہيں ملتی ۔ اس لئے مُفت والی جينوئن ڈاؤن لوڈ کرتے ہيں

  6. انکل ٹام

    گو کہ مجھے ان چیزوں کے بارے میں اتنا علم نہیں لیکن میرا خیال ہے کہ آپ کا اکاونٹ ہیک نہیں ہوا تھا بلکہ آپکے ای میل میں کوئی وائرس آگیا تھا ، آجکل ای میل میں یہ وائرس بہت چل رہا ہے جو اسکو کھولتا ہے اسکے ای میل سے بھی پھر وہی ای میل جانا شروع ہو جاتی ہے ۔ بلکہ اب تو اس چیز کو سال ہو گئے

  7. افتخار اجمل بھوپال Post author

    انکل ٹام صاحب
    آپ نے درست کہا ہے ۔ ميرا خيال بھی کچھ ايسا ہی تھا ۔ مگر ايک جوان جو ايک معروف سافٹ ويئر ڈويلوپمنٹ کمپنی ميں کام کرتا ہے ميں نے اس سے بہتر اينٹی وائرس کا پوچھا تو اُس نے کہا تھا کہ ہيک ہو گيا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.