ابراھيم نے يومِ آزادی کيسے منايا ؟

ميرے پيارے پوتے ابراھيم کی عمر 14 اگست 2011ء کو 2 سال 3 ہفتے ہوئی ۔ ابراھيم ماشاء اللہ بہت پيارا اور دوستی بنانے والا بچہ ہے ۔ اُس نے دبئی ميں اپنے مُلک پاکستان کا يومِ آزادی کچھ اس طرح منايا

خالص پاکستانی لباس پہنا

ابراھيم يا اس کی عمر کا ہر بچہ سالگرہ کا مطلب اتنا جانتا ہے کہ اُس دن ايک کيک کاٹا جاتا ہے
ابراھيم کو جب بتايا گيا کہ پاکستان کی سالگرہ ہے تو کيک ہونا ضروری ٹھہرا

سالگرہ کا کيک کاٹ کر تالياں بجائی جاتی ہيں اور سالگرہ مبارک کہا جاتا ہے مگر يومِ آزادی پر کيک کاٹنے سے پہلے ابراھيم نے ” پاکستان زندہ باد ” کا نعرہ پورے جوش سے لگايا

19 اگست سے ابراھيم اور اُس کے والدين ہمارے پاس اسلام آباد ميں ہيں ۔ عيد کے بعد واپس دبئی جائيں گے ۔ آجکل ابراھيم کی توجہ کا مرکز دادا ۔ دادی اور پھوپھو ہيں ۔ اسلئے ہر وقت دادا ۔ دادو اور پھوپھو کی گردان ہوتی رہتی ہے

جب ابراھيم 19 اگست کو پہنچا تو دادی کو بستر پر بے حال ليٹا ديکھ کر اُس کے قريب کم ہی جاتا تھا ۔ چند دن سے ابراھيم کی دادی نے بيٹھنا شروع کيا ہے تو ابراھيم بہت جوش و خروش ميں ہے

ہمارے پاس پلاسٹک کی کرسياں ہيں ۔ ايک ايک کر کے گھسيٹ لاتا ہے اور دادی کے بستر کے پاس پہلی رکھ کر کہتا ہے ” دادا کرسی ۔ دادا بيٹھيں”۔ دوسری لاکر کہتا ہے ” ابراھيم کرسی اور خود بيٹھ جاتا ہے”

جہاں ميرا موبائل فون ۔ تسبيح يا عينک پڑے ديکھتا ہے اُٹھا کر ميرے پاس پہنچ جاتا ہے اور ميرے ہاتھ ميں ديتے ہوئے کہتا ہے “دادا فون يا دادا تسبيح” ۔ عينک کہنا نہيں جانتا تو کہتا ہے ” دادا يہ”

This entry was posted in روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

4 thoughts on “ابراھيم نے يومِ آزادی کيسے منايا ؟

  1. Pingback: ابراھيم نے يومِ آزادی کيسے منايا ؟ | Tea Break

  2. نئی باتیں / نئی سوچ

    دبئی میں‌ پشاور اور بلوچی اکثر پاکستانی لباس میں‌ ہی دکھائی دیتے ہیں‌ جسطرح ملباری دھوتی میں اور خالص عربی عرب لباس میں ۔ مجھے پوچھنا یہ تھا کہ آپ کا تعلق پاکستان کے کس صوبہ سے ہے –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.