ميرے پيارے پوتے ابراھيم کی عمر 14 اگست 2011ء کو 2 سال 3 ہفتے ہوئی ۔ ابراھيم ماشاء اللہ بہت پيارا اور دوستی بنانے والا بچہ ہے ۔ اُس نے دبئی ميں اپنے مُلک پاکستان کا يومِ آزادی کچھ اس طرح منايا
ابراھيم يا اس کی عمر کا ہر بچہ سالگرہ کا مطلب اتنا جانتا ہے کہ اُس دن ايک کيک کاٹا جاتا ہے
ابراھيم کو جب بتايا گيا کہ پاکستان کی سالگرہ ہے تو کيک ہونا ضروری ٹھہرا
سالگرہ کا کيک کاٹ کر تالياں بجائی جاتی ہيں اور سالگرہ مبارک کہا جاتا ہے مگر يومِ آزادی پر کيک کاٹنے سے پہلے ابراھيم نے ” پاکستان زندہ باد ” کا نعرہ پورے جوش سے لگايا
19 اگست سے ابراھيم اور اُس کے والدين ہمارے پاس اسلام آباد ميں ہيں ۔ عيد کے بعد واپس دبئی جائيں گے ۔ آجکل ابراھيم کی توجہ کا مرکز دادا ۔ دادی اور پھوپھو ہيں ۔ اسلئے ہر وقت دادا ۔ دادو اور پھوپھو کی گردان ہوتی رہتی ہے
جب ابراھيم 19 اگست کو پہنچا تو دادی کو بستر پر بے حال ليٹا ديکھ کر اُس کے قريب کم ہی جاتا تھا ۔ چند دن سے ابراھيم کی دادی نے بيٹھنا شروع کيا ہے تو ابراھيم بہت جوش و خروش ميں ہے
ہمارے پاس پلاسٹک کی کرسياں ہيں ۔ ايک ايک کر کے گھسيٹ لاتا ہے اور دادی کے بستر کے پاس پہلی رکھ کر کہتا ہے ” دادا کرسی ۔ دادا بيٹھيں”۔ دوسری لاکر کہتا ہے ” ابراھيم کرسی اور خود بيٹھ جاتا ہے”
جہاں ميرا موبائل فون ۔ تسبيح يا عينک پڑے ديکھتا ہے اُٹھا کر ميرے پاس پہنچ جاتا ہے اور ميرے ہاتھ ميں ديتے ہوئے کہتا ہے “دادا فون يا دادا تسبيح” ۔ عينک کہنا نہيں جانتا تو کہتا ہے ” دادا يہ”
Pingback: ابراھيم نے يومِ آزادی کيسے منايا ؟ | Tea Break
ماشاءاللہ۔۔۔ اللہ ابراھیم کو نظرِ بد سے بچائے۔۔۔ بہت پیارا ہے۔۔۔
دبئی میں پشاور اور بلوچی اکثر پاکستانی لباس میں ہی دکھائی دیتے ہیں جسطرح ملباری دھوتی میں اور خالص عربی عرب لباس میں ۔ مجھے پوچھنا یہ تھا کہ آپ کا تعلق پاکستان کے کس صوبہ سے ہے –
شعيب صاحب
ميرا تعلق پاکستان سے ہے ۔ مستقل رہائش اسلام آباد ميں ہے ۔ راولپنڈی ۔ لاہور اور کراچی ميں رہ چکا ہوں