ایک دن صبح سویرے ہی ذہن میں آیا کہ کامیاب زندگی کا راز کیا ہے ؟ سارا دن اس سوال نے پریشان کئے رکھا ۔ رات ہوئی بستر پر دراز ہوا مگر سوال نے نیند کو بھگا دیا ۔ آنکھیں پھاڑے اپنے کمرے کا جائزہ لینے لگا ۔ کچھ دیر بعد کمرے کی ہر چیز بولتی محسوس ہوئی
چھت بولی ” ذاتیات کو چھوڑ اور میری طرح بلند ہو جا ”
پنکھا بولا “مزاج ہمیشہ ٹھنڈا رکھ”
گھڑی بولی “وقت کی قدر کو جان”
بلب بولا “اپنی روشنی سے اندھیروں کو دور کر”
کتاب بولی “مجھ سے دوستی پکی رکھ”
کیلنڈر نے کہا “ہر گذرتے دن سے سبق لے”
بٹوے نے کہا ” بُرے وقت کیلئے آج ہی بچا”
بستر نے کہا ” ہر نیا دن شروع کرنے سے پہلے مناسب آرام کر”
آئینے نے کہا ” کارگذاری کا مظہر بن”
دیوار نے کہا ” دوسروں کا بوجھ بانٹو”
کھڑکی نے کہا ” زاویہ نظر کشادہ رکھو”
دروازے نے کہا “راستہ پانے کیلئے زور لگاؤ”
فرش نے کہا ” انکساری اختیار کرو”
بہت خوب!
بہت تو بہت حساس ہوگئے کسی شاعر کی طرح
دل نے کیا کہا اور ضمیر کی بات تو آپ نے سنی ہی نہیں
کیا بات ہے ۔۔۔۔۔۔ اتنی خوب صورت باتیں ۔۔۔ دل نے کہا ہر ایک کے ساتھ اچھا سلوک کرو ۔۔۔ اور دماغ نے کہا اچھا سوچو ۔۔۔۔ ضمیر نے کہا ۔کوئی ایسا کام مت کرو کہ رات کو نیند نا آئے ۔ کسی کا حق نا مارو ۔۔۔ کسی پر ظلم کرنے سے پہلے یہ ضرور جان لو کل آپ کے ساتھ بھی یہی کچھ ہو سکتا ہے ۔۔اور کوئی ایسا کام مت کرو کہ اپنی نظروں مین گر جاو ۔۔۔
عطا محمد تبسم صاحب
تشريف آوری کا شکريہ
يہ ساری باتيں جو ميں نے بے جان چيزوں کے نام لگا دی ہيں دراصل دل کے کہنے پر ضمير ہی نے بتائی ہيں
تانيہ رحمان صاحبہ
آپ نے درست کہا ہے ۔ اور يہ گلستانِ اُردو کيا چيز ہے ؟
افتخار جی گلستان کا مطلب ہے باغ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اردو اس میں پھول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو دونوں کو ملا کر اردو کے پھولوں سے بھرا ہوا باغ۔۔۔۔جس میںتانیہ رحمان بیٹھ کر اپنی ٹوٹی پھوٹی اردو میں پھولوں کی پتیوں پر کچھ نا کچھ لکھنے کی کوشش کرتی ہے ۔۔ جو بھی اس گلستان سے گزرتا ہے وہ ان پتوں پر جب نظر ڈالتا ہے ۔ کوئی اچھی بات پڑھنے کو ملتی ہے ۔۔۔ تو خوشی سے دوسرے پتے پر اپنا اظہار کر کے چلا جاتا ہے ۔۔۔۔مجھے اپنے اس گلستان سے بالکل اپنے گھر کی طرح محبت ہے ۔۔۔ جس کو میں اپنی زندگی میں اسی طرح چلانا چاہتی ہوں ۔۔۔۔۔ جس توجہ اور محنت سے اپنے گھر کو
تانيہ صاحبہ
ہوا يہ کہ ميں نے اسے کھولا اور وہاں پڑھنے کو کچھ نہيں تھا ۔ ميں اپنا سا منہ لے کر واپس آ گيا ۔ پتہ نہيں کيا گڑ بڑ ہوئی ۔ آپ کا بلاگ ہے
http://tanya.gulistaneurdu.org/
آپ کے تبصرہ کے ساتھ لکھا آتا ہے
gulistaneurdu.org
جس سے ايک ٹمپليٹ کھلتی ہے
Pingback: Tweets that mention چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ کامیاب زندگی: ایک دن صبح سویرے ہی ذہن میں آیا کہ کامیاب زندگی کا راز کیا ہے ؟ سارا دن اس سوال ... -- Topsy.com