چوروں کے ديس کا قانون

کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تابش گوہر نے کہا ہے کہ کراچی کے وہ علاقے جہاں بجلی کی چوری بہت کم اور بجلی کے بل بروقت ادا کئے جاتے ہیں ان کو جلدہی بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ کردیا جائے گا اور جن علاقوں میں بجلی کی بہت زیادہ اور مسلسل چوری اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی تک نہیں کی جاتی ان علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ساڑھے 4 گھنٹے سے بڑھاکر 6 گھنٹے کردیا جائے گا

تابش گوہر نے کہا کہ چوری کی جانچ کیلئے ہر فیڈر پر میٹر نصب ہیں، ان سے بجلی کی چوری کا پتہ لگایا جاتا ہے، جن فیڈرز پر 40 فیصد سے زیادہ بجلی چوری ہوتی ہے وہاں لوڈشیڈنگ کے دورانئے میں اضافہ، جن فیڈرز سے 10 فیصد سے کم بجلی کی چوری کی جاتی ہے وہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ کردیئے جائیں گے

جملہ معترضہ ۔ کہيں ايسا تو نہيں کہ تابش گوہر صاحب پنجابی ہيں اسلئے خواہ مخوا کراچی والوں کو بدنام کر رہے ہيں

بشکريہ ۔ جنگ

This entry was posted in روز و شب, سیاست, معاشرہ on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

17 thoughts on “چوروں کے ديس کا قانون

  1. shaper

    انتہائی معتصب عنوان اور معترضہ ہے –

    محترم کیا پنجاب میں‌بجلی کی چوری نہیں‌ہوتی ؟

  2. کاشف نصیر

    اصل میں تو کے ایس ای ہی سب سے بڑی چور ہے۔ غیریب لوگوں کو یہ پکڑتے ہیں کہ کنڈا ڈالا ہوا ہے اور امیروں سے صرف نظر کرتے ہیں۔ کے ایس ای کی نجکاری ناکام ہوچکی ہے اس ادارے کو دوبارہ قومیا کر شہری حکومت کے حوالے کردینا چاہٕے۔

  3. افتخار اجمل بھوپال Post author

    شيپر صاحب
    تعصب کا اظہار تو آپ کر رہے ہيں ۔ خبر غور سے پڑھی ہے آپ نے ؟ بيان کراچی ميں کراچی والے ہی نے ديا ہے جو کراچی کی کمپنی کا ہی عہديدار ہے ۔
    آپ اخبار پڑھا کيجئے ۔ ہر صوبے ميں جتنی جتنی بجلی چوری ہوتی ہے اس کے اعداد و شمار کئی ماہ قبل شائع ہو چکے ہيں ۔ آپ کی اطلاع کيلئے پنجاب ميں ٹوٹل لائين لاسز 6 فيصد ہيں ۔ سرِ فہرست سندھ ہے پھر خيبر پختون خوا پھر بلوچستان اور پھر پنجاب ۔ دارالحکومتوں ميں سر فہرست کراچی ہے اور سب سے آخر ميں لاہور
    آپ کے يقين نہ کرنے سے حقيقت نہيں بدلے گی

  4. الف نون

    میرے خیال میں غریب علاقوں‌ میں بھی ذبردست چوری ہوتی ہے ۔ لیاقت آباد میں دیگر جرائم کی طرح چوری کا تناسب بھت ذیادہ ہے۔ کمنٹ معترضہ یہ ہے کہ تعصبانہ جملوں کے بجائے اصلاحی جملوں پر توجہ دیں ، کراچی کے سرفہرست ہونے میں اہم نکتہ آبادی ہے جو لاہور سے کہیں زیادہ ہے اور دوسری اہم بات یہ ہے کہ کراچی میں ساری قومیتیں رہتی ہیں کوئی دوسرا شہر اور اسکے شہری اتنا بڑا دل نہیں رکھتے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ تعصب کہاں زیادہ ہے۔ لہذا کراچی پر طعنہ ذنی سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا بہتر ہے۔

  5. shaper

    جناب مجھے خبر سے کو‏‏ئی اختلاف نہیں‌ہے – مجھے صرف عنوان اور معترصہ پر ہے – آپ نے کراچی کو چوروں‌کا دیس کہا ہے- اس پر شدید عتیراض ہے –

  6. حجاب

    ابھی تک فیڈر پر میٹر نصب کرنے کی باتیں ہی ہیں کیا نہیں گیا ، میٹر گھر کے باہر ضرور لگائے گئے ہیں مگر کے ای ایس سی کا عملہ پیسے لے کر اُس میں بھی کام دکھا رہے ہیں کہ بل کم آئے ، آج کل ہمارے ایریا میں 10 یا 11 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے وجہ یہ کہ یہاں شادی ہال زیادہ ہیں بھتّہ چاہیئے ہوگا اس لیئے ہم عذاب بھگت رہے ہیں بھتہ مل جائے گا تو ہمارے ایریا میں بھی 3 بار لوڈ شیڈنگ ہوگی ۔۔ ہر چیز میں یہی حال ہے بھتہ دو سب ٹھیک ۔۔

  7. افتخار اجمل بھوپال Post author

    شيپر صاحب
    ابھی بھی آپ سمجھ نہيں پائے ۔ ميں نے کے ای ايس ای کے عہديدار کے بيان کو ” چوروں کے ديس کا قانون” کہا ہے نہ کہ کراچی کو چوروں کا ديس ۔ آپ لوگ يہ کيوں بھول جاتے ہيں کہ ميرے خاص پيارے بھی کراچی ميں ہو سکتے ہيں ۔ اس عہديدار نے بيان دے کر اہماری قوم کو ذليل کرنے کی کوشش کی ہے

  8. افتخار اجمل بھوپال Post author

    حجاب صاحبہ
    آپ نے درست کہا ہے کہ بھتے نے ہی سارا کام بگاڑا ہوا ہے ۔ اگر سب لوگ يا اکثريت ايکا کر ليں کہ بھتہ نہيں دينا اور بجلی کا درست بِل دينا ہے تو اس مصيبت سے نجات مل سکتی ہے ۔ کراچی کے کئی علاقوں ميں پہلے بھتہ کا ريٹ 1000 روپيہ ماہانہ تھا ليکن اب 1500 روپے ماہانہ ہے ۔ بس ديتے رہيں اور بجلی چوری کرتے رہيں ۔ ميٹر مين فيڈر پرلگے ہوتے ہيں يہ کوئی نئی بات نہيں ۔ يہ دراصل لائين لاسس ديکھنے کيلئے ہوتے ہيں چوری ناپنے کيلئے نہيں ہوتے ۔ سندھ ميں پچھلے دو سالوں ميں 28 بلين روپے کی بجلی چوری ہوئی ہے اور سندھ کی حکومت چوری کی گئی بجلی کا بل ادا کرنے کو تيار نہيں ۔ کمال يہ ہے کہ سرکاری ادارے بھی بجلی چوری کرتے ہيں

  9. Pingback: Tweets that mention What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ » Blog Archive » چوروں کے ديس کا قانون -- Topsy.com

  10. خرم

    ویسے ہم لوگ نان ایشوز کو جی جان کا مسئلہ بنا لیتے ہیں اور جو اصل مسائل ہیں ان کو تعصب کا شاخسانہ سمجھ کر یا دیگر بہانوں سے ٹال دیتے ہیں۔ کاش پندرہ کروڑ کے اس ملک میں ایک فیصد بھی لوگ علم والے ہوتے تو ہم ان بے وقوفانہ جنجالوں سے باہر نکل آتے۔

  11. محمّد نعمان

    ویسے اجمل صاحب حیرت ہے آپ نے , الف نون صاحب کے کمنٹ کا کوئی جواب نہیں دیا
    کیا یہ حقیقت نہیں ہے کے کراچی میں سارے ملک سے لوگ آتے ہیں اور ابھی بھی آ رہے ہیں …
    جب کے لاہور اور دوسری جگہ کوئی نہیں جاتا ….
    اب پتا نہیں کراچی والے تعصب کرتے ہیں یا ……

    رہی بات کراچی میں line losez کی تو اسکی ایک وجہ قبضہ گیر مافیہ بھی ہے …
    جس شہر میں ٤٠ فیصد آبادی کچی آبادیوں میں رہتی ہو اور ان کچی آبادیوںمیں زیادہ تر دوسرے صوبوں سے آنے والے رہتے ہیں .. جس آبادی میں گھر قبضہ کے ہوں تو ظاہر ہے کہ وہ لوگ بجلی پانی گیس سب چوری کریں گے … تو ظاہر سے بات ہے کہ چور کون ہوا باقی صوبوں والے نہ کہ کراچی والے

    کیا بہتر نا ہوتا کہ اگر آپ کراچی کہ بارے میں جانتے نہیں ہوں تو کوممنٹ نہ کریں ..

    اور اپنا تعصب اپنے دل میں ہی رکھیں تاکہ یہ زہر صرف آپکو ہی نقصان پہنچاۓ اور باقی لوگ جو آپکو اچھا سمجھ کے یقین کریں اس زہر سے محفوظ رہیں …

  12. افتخار اجمل بھوپال Post author

    محمد نعامان صاحب
    کيا گلستانِ جوہر کچی آبادی ہے ؟ وہاں 80 فيصد لوگ بجلی چوری کيوں کرتے ہيں ؟ اور کسی کی مجال نہيں کہ وہاں کچھ کر سکے ۔ اسی طرح کے کئی اور علاقے ہيں جہاں لگ بھگ اتنی ہی بجلی چوری ہوتی ہے ۔ ميں نام لکھ دوں تو چاروں طرف طوفان مچ جائے گا ۔ رہے وہاں پر بسنے والے دوسرے صوبوں کے لوگ تو کراچی ميں کيا وہ حکومت ميں شامل ہيں ؟ کراچی اور سندھ کی حکومت کيا سو رہی ہے يا سرے سے ہے ہی نہيں ؟ کيا کراچی ۔ سندھ اور وفاقی حکومت پی پی پی اور ايم کيو ايم دونوں کی نہيں ہيں ؟ آپ کو يہ کس نے بتايا ہے کہ ميں کراچی کے متعلق کچھ نہيں جانتا ؟
    آپ کا يہ خيال کم علمی پر منتج ہوتا ہے کہ لاہور ميں دوسرے صوبوں سے کوئی نہيں آتا ۔ ميرے گھر کے سامنے والے مکان ميں کراچی کے لوگ اور ساتھ والے ميں بلوچستان کے لوگ رہتے ہيں ۔ اس کالونی ميں کل 86 مکان ہيں ۔ 5 ميں خيبر پختونخوا کے 15 مکانوں ميں سندھ کے جن ميں زيادہ کراچی کے ہيں اور 3 ميں بلوچستان کے لوگ ہيں ۔ ميں ميرے قريبی بازار ميں ميں بڑے دکاندار سب کراچی کے ہيں جن ميں سے کچھ اُردو بولنے والے ہيں ۔ يہ انکشاف مجھے لاہور آنے کے بعد ہی ہوا ہے ۔ مجھے يہاں ايک سال ہو گيا ہے ۔ اس سے قبل اسلام آباد ميں سارا بڑا بزنس کراچی والوں کے پاس ديکھ چکا ہوں ۔

  13. محممد نعمان

    جی جناب آپ صحیح کہ رہے ہیں …

    لیکن یہ سب آپ کو کراچی کے لئے ہی کیوں یاد آتا ہے کیا FAATA کا بجلی کا بل وفاق اپنی جیب سے نہیں دیتا .

    اگر آپ غیر متعصب ہوتے تو کہتے کے وہاں بجلی چوری ہو رہی ہے ..جس میں سب ملوث ہیں .. عوام سے لیکر قانون بنانے والے سب ….

    لیکن آپ نے اپنے تعصب کا مظاہرہ اسس بات سے ہی کر دیا کہ “جملہ معترضہ ۔ کہيں ايسا تو نہيں کہ تابش گوہر صاحب پنجابی ہيں اسلئے خواہ مخوا کراچی والوں کو بدنام کر رہے ہي”

    خیر آپ کو آپکا تعصب مبارک لیکن اتنا تو مان لیں کہ آپ کو بجلی کی چوری کا دکھ نہیں ہیں بلکہ کراچی والوں کو بدنام کرنے کی فکر ہے … MQM سے تو آپکی پرانی دوستی ہے …

    تو یہ کہا جا سکتا ہے کے آپکی تحریر حب علی سے زیادہ بغض معا ویه میں لکھی گئی …

    میں آپ اور آپ سے بھی زیادہ غیر متعصب لوگوں سے مل چکا ہوں،، جس ملک کی فوج ہی متعصب ہو وہاں پہ عام لوگوں سے کیا امید رکھی جاۓ.

    میں کراچی میں بجلی چوری کرنے والوں کی وکالت نہیں کر رہا ہوں ، بلہ یہ بتا رہا ہوں کہ یہ حل نہیں ہے کے آپ جیسے متعصب لوگ اس issue و اچھالیں ،

    یہی کام ARMY کے ایک اور کرپٹ جرنل مشرف کے زمانۂ میں شرو کیا گیا اور فوج آئ.. سب فوجی اوپر سے نیچے تک لیکن کیا ہوا ….

    پاکستان کی کرپٹ فوج نے صرف ریٹ میں اضافہ کیا ……

    اس بارے میں آپ کیا کہیں گے، یہ فوج بھی کراچی والوں کی تھی کیا … یا سارے آپکے ممدوح اردو بولنے والے تھے .

    …. یہ ساری سب کی ملی بھگت ہے … جس میں فوج ، وفاق ، صوبائی حکران سب ملوث ہیں …

  14. افتخار اجمل بھوپال Post author

    محمد نعمان صاحب
    بلاشبے فاٹا کا بجلی کا بل وفاقی حکومت ادا کرتی ہے جس کی بنياد کوئی معاہدہ ہو گا کيونکہ فاٹا کا علاقہ ہر لحاظ سے پسماندہ ہے اور اس پر فوجی کاروائی بھی 6 سال سے ہو رہی ہے ۔ مگر کراچی تو پاکستان کا سب سے زيادہ امير شہر ہے اور وہاں بجلی بہت زيادہ چوری کی جاتی ہے ۔
    جب ميں نے اپنے فقرے کو معتضہ ہی کہہ ديا تھا تو پھر آپ کو اعتراض کيوں ہوا ۔ معترضہ مين نے اسلئے لکھا کہ کسی کا بھی ميں پول کھولوں کيسے بھی حقائق بيان کروں مگر کسی کو اعتراض نہيں ہوتا ۔ اگر کراچی بالخصوص ايم کيو ايم کی بات کروں تو مجھے جھوٹا ۔ متعصب اور منافق اور نامعلوم کيا کہا جاتا ہے ۔ جيسے اور ساتھ پنجابی يا پنجاب کو گالياں دی جاتی ہيں جبکہ ميں پنجابی نہيں ہوں ۔ يہ سب کچھ نہ گاليوں سميت شُستہ اور تعليميافتہ زبان ہوتی ہے کيا ؟ آپ نے بھی اپنے تعصب اور بُغص کی بنا پر مجھے ،تعصب اور بغض والا کہا ہے ۔ کيونکہ آپ سے سچ برداشت نہيں ہوتا
    آپ نے فوج کو بھی متعصب قرار دے ديا ہے ۔ اس وقت سندھ ميں فوج ہی ہے جو سيلاب زدگان کی بھرپور مدد کر رہی ہے ۔ اور پھر پرويز مشرف تو ايم کيو ايم کا آدمی تھا اور رہنے والا بھی کراچی کا تھا اور ايم کيو ايم اس کی آمريت کا حصہ تھی اورايم کيو ايم اب بھی سند اور وفاق مين حکومت کا حصہ ہے اور وزارتوں پر بھی قابض ہيں اور آپ ہين کہ سچ کو سچ کہنے کی بجائے ميرے پيچھے لٹھ لئے پھر رہے ہين ۔ کيا اس طرح کراچی ميں بجلی کی چوری جتم ہو جائے گی
    پرويز مشرف کوتو جنرل کہنے کی بجائے بے غيرت غُنڈہ کہيئے تو بہتر ہو گا

  15. محممد نعمان

    بات سچ برداشت کرنے کی نہیں بلکے سچ کو بیان کرنے کی ہے ..

    آپ جیسے لوگ اگر متعصب نہیں ہوتے تو الله جانے کون ہوتے ہوں گے … M Q M کی دشمنی میں سب اردو بولنے والوں یا کراچی والوں کو کیوں رگڑتے ہیں آپ لوگ ….

    دوسری بات اگر فوج اگر سیلاب میں لوگوں کو مدد کر رہی ہے تو یہ انکا کام ہے .. ساری دنیا میں فوج ایسے کام کرتی ہے … لیکن اگر ہماری فوج کر رہی ہے تو کیا انوکھا کام کر رہی ہے … پاکستان کو کھا بھی تو فوج رہی ہے …..

    اور اگر پرویز مشرف غنڈہ ہے تو ، تو وہ غنڈہ گرد فوج کا سردار غنڈہ ہے …

    یہ بتائیں کیانی نے آ کہ ایسا کیا صحیح کر دیا ہے … سب کچھ ویسے ہی چل رہا لوگ ابھی بھی اٹھاے جا رہے ہیں اور مارے بھی جا رہے ہیں … فوج کی غنڈہ گردیان بھی ویسے ہی ہیں ….

    آپ پورا سچ کہیں اور مانیں کہ یہ فوج ہی غنڈہ گرد ہے …. اور اسکا چیف سب س بڑا غنڈہ ہوتا ہے ..

    آپ ذرا بتایں گے یہ فوج کی جتنی تنصیبات ہے FACTORIES اور COMPLEXES اور blah bla وہ کتنی پنجاب میں ہیں اور کتنی دوسرے صوبوں میں ہیں … میں برری فوج کی بات کر رہا ہوں فضایہ اور بحری فوج کی نہیں .

  16. افتخار اجمل بھوپال Post author

    محمد نعمان صاحب
    بات صرف بجلی چوری کی ہے اور آپ حقيقت مانے کی بجائے اپنا اور ميرا وقت ضائع کر رہے ہيں ۔ اشفاق پرويز کيانی کو ميں نے اچھا نہيں کہا تو آپ کيوں بل کھا رہے ہيں ؟ اسے تين سال کی توسيع کس نے دی ہے جس کی مثال پہلے موجود نہیں ؟ آپ صرف اتنا بتايئے کہ کراچی کے اُن علاقوں ميں جہاں ايم کيو ايم پی پی پی اور اے اين پی کا راج ہے زيادہ بجلی چوری کيوں ہوتی ہے ؟ کيا وہاں پنجابی يا فوج آ کر ايسا کرتے ہيں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.