SJK کون ہيں ؟؟؟ اور مدد کی ضرورت

جب مجھے اپنے بلاگ پر کوئی پرانی تحرير تلاش کرنا ہوتی تھی تو اس کا عنوان گوگل ميں لکھ کر تلاش کرتا تو اس کا ربط مل جاتا تھا ۔ کچھ دن قبل مجھے ضرورت پڑی تو ميں نے اسی طرح تلاش کرنے کی کوشش کی مگر نہيں ملا ۔ پھر ميں نے بلاگ کا عنوان ” ميں کيا ہوں” لکھ کر تلاش کيا تو بھی کچھ نہ ملا ۔ آج ميں نے اپنا نام اُردو ميں لکھ کر تلاش کيا تو کچھ پوسٹس ظاہر ہوئيں

ميں اس وقت حيران ہوا جب ميرے نام کے ساتھ اُردو مجلس کا نام بھی آيا جبکہ عرصہ ہوا احتجاج کے طور پر ميں نے اُردو محفل چھوڑ کر اپنی ساری تحارير مٹا دی تھيں ۔ اس ربط کو کھولا تو SJK صاحب نے ميرے بلاگ سے وہاں کافی ساری تحارير ميرے نام سے نقل کی ہوئی تھیں ۔ يہ ميرے مہربان کون ہيں ؟

مدد چاہيئے
کوئی صاحب اس سلسلہ ميں ميری مدد فرمائيں کہ کيا ہوا ہے جس کی وجہ سے ميرا بلاگ گوگل سرچ سے باہر ہو گيا ہے اور يہ کہ ميں کيا کروں کہ مجھے پہلے کی طرح بلاگ پر اپنی تحارير کے ربط گوگل سرچ پر مل جايا کريں ؟

This entry was posted in روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

10 thoughts on “SJK کون ہيں ؟؟؟ اور مدد کی ضرورت

  1. محمداسد

    میری معلومات کے مطابق SJK صاحب نہیں’ صاحبہ ہیں۔ جن سے آپ اردو مجلس کے فورم پر موجود ان کی پروفائل سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

    دوسرا یہ کہ اردو مجلس اور اردو محفل دو مختلف اردو فورمز ہیں۔ ممکن ہے آپ نے اردو محفل سے کنارہ کشی اختیار کی ہو لیکن اردو مجلس پر آپ کے / کی مداح نے آپ کی قیمتی باتیں محفوظ کرنے کی خاطر یہ قدم اٹھایا ہو۔

    سرچ انجن کے معاملے میں احمد عرفان صاحب سے متفق ہوں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ بعض ممالک اور پی ٹی سی ایل پر بلاگ نہ کھلنے کا مسئلہ اس کی وجوہات میں شامل ہو۔ اس کے لیے آپ الفاظ کے ساتھ
    site:www.theajmals.com
    لکھ کر کوشش کریں۔ ممکن ہے افاقہ ہوجائے :)

  2. افتخار اجمل بھوپال Post author

    محمد اسد صاحب
    آپ نے درست کہا ۔ ميں مغالطے ميں تھا ۔ يہ مجلس ہے اور ميں محفل کی بات کر رہا تھا ۔
    دوسرا مسئلہ گوگل کی نئی ورشن [version] سے ہوا ہے

  3. فیصل

    میرے پاس گوگل میں “میں کیا ہوں” لکھنے پر پہلا نام آپ کی سائٹ کا ہی آیا ہے۔ میں کون ہوں لکھنے پر فیصلیات کا نتیجہ آیا :wink:

  4. sjk

    السلام علیکم،
    محترم اجمل صاحب، معذرت چاہتی ہوں آپ کی تحریر مجلس پر پوسٹ کیں، اصل میں بہت چھوٹی چھوٹی نصحیتوں میں بہت گہری باتیں ہوتی ہیں، جس سے بذات خود مجھے بہت سیکھنے کا موقع ملا۔
    اسی سوچ کے ساتھ وہاں بھی پوسٹ کیا کہ باذن اللہ آپ کی تحریر سے دوسرے لوگ بھی فائدہ اٹھائیں، جو لوگ عمومی طور پر بلاگ پر نہیں آتے۔
    جزاکم اللہ خیرا!! اللہ تعالی آپ کو ہر ہر حرف پر بہترین اجر عطا فرمائیں۔ آمین۔
    والسلام

  5. افتخار اجمل بھوپال Post author

    س ج ک صاحبہ
    تشريف آوری کا شکريہ ۔ معذرت کيسی ؟ مجھے تو خوشگوار حيرت ہوئی تھی کہ ميری باتيں کسی نے ميرے ہی نام سے آگے بڑھا کر مجھے عزت بخشی
    اللہ آپ کو سدا صحتمند خوش اور خوشحال رکھے
    ميں آپ کی ميرے لئے اتنی اچھی دعا کيلئے بھی مشکور ہوں

  6. عبید فاروق

    السلام و علیکم انکل،
    گوگل ایک کونٹروورشل سرچ انجن ہے، بہت ساری سرچ ٹرمز جو کہ مغرب کے حق میں یا کسی اور گوورنمنٹ کے حق میں نہیں ہوتیں، بلاک کر دی جاتی ہیں اور یہ صرف کسی نہ کسی کے کہنے پے کیا جاتا ہے، یعنی گوگل کو انٹیمیٹ کیا جاتا ہے تب یہ کچھ سرچ رزلٹ بلاک کرتا ہے-

  7. افتخار اجمل بھوپال Post author

    عبيد فاروق صاحب ۔ و عليکم السلام و رحمة اللہ
    شکريہ ۔ آپ نے ايک اچھی اطلاع دی ہے ۔ ايسا ہو سکتا ہے ۔ اس سے قبل مہربانوں نے ميرے بلاگ کو پورنو کہہ کر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ميں بلاک کروا ديا تھا ۔ اللہ کی مہربانی سے آپ کی طرح کے قاری صاحبان کی مدد سے ميرا بلاگ کھول ديا گيا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.