نيچے غزہ ميں اسرائيل کی دہشتگردی کے چند نمونے ہيں جو بين الاقوامی تنظيموں کے ذريعہ وقتاً فوقتاً منظرِ عام پر آتے رہے ۔ اسرائيل کی شايد يہی کاروائياں امريکا کو اسرائيل کی پُشت پناہی اور مدد کرنے پر مجبور کرتی ہيں کيونکہ امريکا کی زبان ميں يہ اسرائيل کا جمہوری حق ہے اور عراق اور افغانستان پر قابض امريکی فوج کے خلاف بولنا بھی دہشتگردی ہے . اسرائيلی فوج نے ہسپتال پر بھی ميزائل مارا
اسرائيلی درندگی کے نمونے اِن شاء اللہ دوسری قسط ميں ۔ اسرائيل نے غزہ ميں رہنے والے معصوم بچوں پر نہ صرف تشدد کيا بلکہ بے دردی سے شيرخوار بچوں کو ہلاک بھی کيا
اف
اسرائیل اور امریکہ کو کیا کھلی چھوٹ ہے
ایک دن ان کو حساب دینا پڑے گا
صیح فرمایا۔
کاش ہم مسلمانوں میں اتنی سکت اور توفیق ہوتی کہ کڑھنے کے علاوہ امت کے مظلوموں کی کوئی عملی مدد ہی کر پاتے۔
اقبال نے خوب کہا تھا:
تقدیر کے قاضی کا یہ فتوی ہے ازل سے
ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات