اسرائيلی درندگی کے مزيد نمونے

ميں نے کل اسرائيل کی غزہ ميں دہشتگردی کے چند ثبوت پيش کئے تھے ۔ آج اسرائيليوں کی درندگی کے چند اور نمونے بوجھل دل کے ساتھ حاضر ہيں جن ميں بالخصوص ننھے بچوں کو درندگی کا نشانہ بنايا گيا ہے ۔ اسرائيل کے بہيمانہ قتل و غارت پر کبھی امريکا نے اسرائيل کی صرف مذمت بھی نہيں کی

اگر کسی مسلمان ملک ميں ايک غير مسلم بچہ مر جائے تو امريکا طوفان کھڑا کر ديتا ہے ۔ امريکا کے چہيتے پرويز مشرف کا دور تھا اسلام آباد کے سيکٹر ايف ۔ 7 ميں ايک کچی آبادی کے نام پر پکی آبادی ہے جو سرکاری زمين پر قبضہ کر کے غيرقانونی طور پر عيسائيوں نے بنائی ہوئی ہے ۔ يہ فرنچ کالونی کے نام سے مشہور ہے ۔ سڑک کی طرف اُنہوں نے ايک کچی ديوار بنائی ہوئی تھی ۔ ايک دن عيسائی بچے سڑک کے کنارے اُس ديوار کے ساتھ بيٹھے کھيل رہے تھے کہ طوفان آ گيا اور ديوار گر گئی ۔ اس کے نيچے آ کر ايک عيسائی بچہ مر گيا ۔ واشنگٹن کی ديواريں لرزنے لگيں اور پرويز مشرف کو ٹيليفون آيا ۔ چنانچہ وہاں اُس غيرقانونی کالونی کے ساتھ ری اِنفورسڈ کنکريٹ کی ديوار بنانے کے علاوہ اس کالونی کو قانونی قرار دے ديا گيا

This entry was posted in روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

24 thoughts on “اسرائيلی درندگی کے مزيد نمونے

  1. SHUAIB

    میں نے ویڈیو دیکھ لیا
    درندگی تو درندگی ہے
    آپ کے ملک کے قریب دشمن کا یا کوئی بھی جہاز آئے اور وہ امن کیلئے صحیح مگر آپ کی فوج کو دیکھ گھبراکر گولیاں برسائے؟ تو جواب میں آپکی آرمی کیا کرے؟
    آپ بزرگ ہیں مگر ایسا نہیں کہ آپ کی ہر بات سر آنکھوں پر ہو
    آپ اسلام اور مسلمانوں کیلئے جذباتی بہت ہیں
    آپ کے دماغ میں اسلام تو طالبانیت جیسا سوار ہے، جو سمجھتے ہیں کہ ہم سے کوئی بہتر نہیں!!!!!!
    میں نے صرف ٹی وی پر دیکھا، مگر میرے پاس ایسا کوئی ویڈیو لنک نہیں مل رہا جو میں آپ کو دکھا سکتا کہ فلسطین آنے والے سمندری جہاز کیسے اسرائیلی فوجیوں پر گولیاں برسا رہے تھے اور جوابی کاروائی میں بیسوں لوگ مارے گئے ۔

    شعیب بنگلور سے

  2. جاویداقبال

    السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
    شعیب بھائي، آپ کےکہنےکامطلب یہ ہے کہ پہلےیہ خوراک لےکرجوقافلہ جارہاتھاانہوں نےحملہ کیاہے۔ یہ جذباتی بات نہیں ہےکہ اسرائیلیوں نےخوراک کےجہازپرحملہ کیاکیونکہ وہ مسلمانوں کوخوراک دیناچاہتےتھےلیکن لوگوں کوکیاکریں کہ اسرائیلی حکومت کےبیان پرتوآنکھیں بندکرکےعمل کیاجاتاہےلیکن جوساری دنیادیکھ رہی تھیں تمام ویڈیوزآگئيں اورسب دنیانےاحتجاج کیاہےاسرائیل کی اس بربریت پروہ آپ کونظرنہیں آتی۔ اللہ تعالی ہم کوصحیح عقل وبوجھ عطاء فرمائيں۔ آمین ثم آمین

    والسلام
    جاویداقبال

  3. جاویداقبال

    السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
    کیونکہ میرےخیال میں شعیب بھائي نےاس خبرکوبنیادبنایاہے۔http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2010/06/100601_gaza_shaf_nterview.shtml

    رالسلام
    جاویداقبال

  4. خرم ابن شبیر

    شعیب صاحب ماشاءاللہ کیا خوب جواب دیا آپ نے
    لگتا ہے آپ نے اسرائیل کا ٹی وی چینل دیکھا ہے جس نے حملے کے فورا بعد کوئی بھی خبر نشر کرنے پر پابندی لگا دی تھی تاکہ بعد میں اپنی مرضی کی خبر بنا کر نشر کی جائے شورع کی جو ویڈیو آئی ہیں الجزیہ ٹی وی کی اور بی بی سی ٹی وی پر جو ویڈیو اس رات دیکھائی گئی ہیں اس میں‌ صاف نظر آ رہا ہے اسرائیلی فوجیوں نے بحری جہاز پر اترنے سے پہلے ہی فارئنگ کر دی تھی اور جو امدادی کارکین جہاز پر سوار تھے وہ اپنے بچاؤ کے لیے اگر اسرائیلی فوجیوں سے لڑ رہے تھے تو ان کے ہاتھ میں کوئی اسلحہ نہیں‌بلکے ڈنڈے یا کرسیاں تھیں جو اٹھا اٹھا کر مار رہے تھے میرے بلاگ پر وہ ایک ویڈیو لگی ہوئی ہے جو سئنسر یا پھر اسرائیل کی پابندی لگانے سے پہلے لگائی گئی تھی

    جیسا کے آپ کہہ رہے ہیں کے پہلے جہاز سے فائرنگ شروع ہوئی ہے تو پھر اس کا مطلب یہ ہوا کہ اسرائیل نے جو الزام لگایا تھا کہ القاعدہ کے بندے جہاز پر سوار تھے جس کی تحقیقات کرنے کے بعد بھی وہ نہیں‌ملے تو کیا وہ سچ تھا
    اللہ ہو اکبر

  5. افتخار اجمل بھوپال Post author

    شعيب صاحب
    نمعلوم آپ کس وِڈيو کی بات کر رہے ہيں ۔ جس دن صبح سويرے اسرائيلی کمانڈوز نے کشتيوں پر حملہ کيا اُسی دن مختصر اور نامکمل وڈيو سری دنيا نے ديکھی ۔ البتہ اسرئيل نے دعوٰی کيا کہ جب اسرائيلی کمانڈو کشتيوں پر اُترے تو ان پر کلہاڑيوں اور چھريوں سے حملہ کيا گيا جس کے جواب نے انہوں نے گولی چلائی ۔ جب کہ ايسی کوئی بات وڈيو ميں نظر نہيں آتی
    اس پر بھی سوال پيدا ہوتا ہے کہ اسرائيلی کمانڈو کشتيوں پر کيا ناچ کرنے گئے تھے ؟ ہو سکتا ہے کہ اسرائيل نے بعد ميں کوئی وڈيو تيار کر لی ہو ۔ بھارت ميں جو وڈيو ديکھائی گئی يہ وہی ہو گی کيونکہ بھارتی حکومت اور اسرائيلی حکومت کا آپ ميں گٹھ جوڑ ہے
    پچھلے دنوں ايک جاسوس کبوتر بھی تو بھارت کے نيتاؤں نے پکڑا تھا جو پاکستان نے بھيجا تھا ۔ کيا آپ کے مطابق يہ جو تصاوير ميں نے غزہ ميں اسرائيلی درندگی کی لگائی ہيں يہ بھی غلط ہيں ؟
    ميں نہ تو طالبانيت کو پسند کرتا ہوں اور نہ اُس روشن خيالی کو جو منافقت کے سوا کچھ نہيں
    اصلی وڈيو بہت مختصر ہے اور يہاں پر موجود ہے
    http://www.youtube.com/watch?v=8z7WLxjI4-U&NR=1
    جس وڈيو کا آپ ذکر کر رہے ہيں وہ کل تک موجود نہيں تھی اور اسرائيلی صنعت کا کمال لگتي ہے وہ يہاں ہے
    http://www.youtube.com/watch?v=dLrX7fznVgI

  6. خرم ابن شبیر

    افتخار انکل یہ ویڈیو تو لگتا ہے جب جہاز پر قبصہ کر لیا گیا تھا اس کے بعد دوسرے دن یعنی صبح بنائی گئی ہے اور اس ویڈیو میں بنٹے (بلور) بھی دیکھائے گے ہیں کیا ان بنٹو سے فائرنگ کی گئی تھی یہ سب جھوٹ‌ہے

  7. SHUAIB

    افتخار صاحب، بھارت اور پاکستان کی بات چھوڑیں، یہ مسئلہ کبھی حل نہیں لگتا مگر عوام ایکدوسرے کی عزت ہمیشہ کریں گے ۔
    مجھے ڈھونڈنے کے باوجود بھی انٹرنیٹ پر وہ ویڈیو نہیں مل رہا جو میں نے انٹرنیشل نیوز چینلز پر دیکھا تھا
    میں معافی چاہتا ہوں لنک نہ دینے کی وجہ سے
    اگر وہ امدادی کارکن ہوتے تو ہرگز مارے نہیں جاتے، انہوں نے ہتھیار استعمال کئے جو فلسطین پہنچائے جا رہے تھے جس کا ویڈیو آپ کے اسلامی ملک میں سنسر کرکے دکھایا گیا ہے ۔ اور میں فلسطین کے خلاف نہیں مگر میں ان امدادی کارکنان کے بارے بول رہا ہوں جو فلسطینیوں کو خوراک کے نام پر ہتھیار سپلائی کرنے آ رہے تھے ۔

    شعیب، بھارت سے

  8. افتخار اجمل بھوپال Post author

    شعيب صاحب
    گستاخی معاف ۔ مجھے آپ سے ايسی بيوقوفانہ بات کی اُميد نہ تھی ۔ گويا ساری دنيا جھوٹی ہے اور صرف ايک اسرائيل سچا ہے
    اگر ان امدادی کارکنان کے پاس سے ايک ہتھيار بھی نکلتا يا ان ميں سے کسی نے اسرائيلی کماڈوز پر حملہ کيا ہوتا تو اسرائيل کبھی بھی اُنہيں آزاد نہ کرتا اور اُن ہتھياروں کی ساری دنيا کے ٹی وی چينلز پر نمائش ہو رہی ہوتی ۔ سب سے اہم بات يہ ہے کہ يہ کمانڈو اسرائيلی نيول جہاز پر تھے جو امدادی کشتيوں سے بہت دور تھا ۔ وہاں سے ہيلی کاپٹر کے ذريعہ ايک بڑی کشتی پر اُترے ۔ امدادی کشتياں بين الاقوامی سمندر ميں تھيں ۔ اگر وہ وارننگ دينا يا اُن کو صرف روکنا چاہتے تھے تو اُنہيں ہيلی کاپٹر کے ذريعہ وہاں بين الاقوامی سمندر ميں جانے کی ضرورت نہ تھی ۔
    جس وڈيو کو آپ سنسر شدہ کہتے ہيں وہ اصلی ہے ۔ کمانڈو حملہ ہوتے ہی رابطہ منقطہ ہو گيا تھا
    اگر آپ “ميں نہ مانوں ” کا فيصلہ کر چکے ہيں تو ميں جانتا ہوں کہ پھر دنيا کا کوئی آدمی آپ کو نہيں منا سکتا

  9. افتخار اجمل بھوپال Post author

    خرم ابنِ شبير صاحب
    يہ بنٹے نہيں آدمی ہيں ۔ يہ وڈيو اصل واقعہ کی نہيں ہے يقينی بات ہے کہ بڑے اطمينان سے بعد ميں بنائی گئی ہے

  10. عثمان

    شعیب صاحب۔۔۔۔غیر مسلم ملکوں میں بسنے والے کئی کمپلیکس میں مبتلا مسلمان ہم نے دیکھے ہیں۔ بات کچھ ہو رہی ہو۔۔۔وہ اپنے آپ کو لبرل اور منفرد ثابت کرنے کی خاطر کوئی ورائٹی مارنے کے لیے ہر وقت تیار رہنے ہیں۔

    امید ہے کہ آپ کے بستے میں کوئی ایسی ویڈیو بھی ہو گی جس سے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کا قصور بھی مسلمانوں کے کھاتے نکلتا ہو۔۔۔۔
    لگے رہیے!

  11. محمد سعد

    اجی شعیب میاں بھارت والے بالکل درست فرماتے ہیں۔ کشتی میں سوار سارے کے سارے لوگ آتنک وادی ہی تھے۔ اور کشتی پوری طرح خطرناک ہتھیاروں سے لیس تھی جن میں سب سے خطرناک ہتھیار تھا: “پیکاچو“۔
    http://mondoweiss.net/2010/06/mystery-solved-flotilla-cargo-contents-revealed.html
    جی ہاں! وہی پیکاچو جو اپنے خطرناک تھنڈر بولٹ اٹیک سے معصوم اسرائیلی فوجیوں کی جان لے سکتا ہے۔ اس کی ظاہری شکل پر مت جائیے گا! یہ معصوم سا نظر آنے والا جانور ہے حقیقت میں ایک بہت ہی “کھترناک ہتھیار”، جسے آتنک وادیوں کے ساتھی ان تک پہنچانے کے لیے بچوں کے سکول بیگ کی شکل میں لے جا رہے تھے۔ اور صرف یہی نہیں، بلکہ پیکاچو “وکست” ہو کر رائیچو میں بھی تبدیل ہو سکتا ہے جس کا تھنڈر بولٹ اٹیک ایک لاکھ وولٹ جتنا شدید ہوتا ہے! جی ہاں ایک لاکھ وولٹ! جس سے بچنا کسی بھی “معصوم اسرائیلی” کے لیے ناممکن ہے۔ اگر ایک بار یہ کھترناک ہتھیار آتنک وادیوں کے ہاتھوں میں پہنچ جاتا تو پوری دنیا کھترے میں پڑ سکتی تھی۔ اچھا ہوا کہ اسے آتنک وادیوں تک پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا گیا!
    اس مہینے کے دوران پاکستانی جاسوس کبوتر کو پکڑنے کے بعد آتنک وادیوں کو روکنے کی یہ دوسری بڑی کامیاب کارروائی ہے جس پر ستارہ نیوز بہادر اسرائیلی سینا کو سیلوٹ کرتا ہے!

  12. SHUAIB

    محمد سعد اور افتخار صاحب،
    میں اسرائیل کا طرفدار نہیں اور نہ ہی فلسطینیوں کے خلاف ہوں
    میں صرف ہندوستانی ہوں جو فلسطینیوں کو سالانہ کروڑوں روپیئے بطور عطیہ جو کہ ہمارا ٹیکس ہے ہندوستان عطا کرتا ہے، چاہے وہ غذا کی شکل میں ہو ادویات ۔

    آپ پاکستانی لوگ بھارت کے خلاف کافی کچھ لکھتے ہیں حالانکہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہم صرف پڑوسی نہیں بلکہ ایکدوسرے کے رشتہ دار دونوں ممالک میں موجود ہیں چاہے وہ ہندو یا مسلمان اور سکھ ہوں –

    بات کر رہا ہوں یہ کہ جب دنیا کا کوئی بھی ملک فلسطین ریاست کو تسلیم ہی نہیں کرتا، وہاں کی کوئی کرنسی نہیں، وہاں کوئی آمدنی نہیں، وہاں کوئی کاروبار یعنی بزنس بھی نہیں پھر کہاں سے آتے ہیں یہ ہتھیار؟
    آپ صرف پاکستانی چینلز دیکھتے ہونگے – ایک اور بار معافی چاہتا ہوں کہ سو بار ڈھونڈنے کے باوجود بھی مجھے وہ اصلی ویڈیو کا لنک نہیں مل رہا ۔

    خیر اندیش
    شعیب، بھارت سے

  13. SHUAIB

    عثمان،
    گجراتی فسادات مذہبی تھے،
    اور یہ تو چلتا ہی ہے ۔
    بھارت میں اتنے ہی مسلمان ہیں جتنے ہندو
    اور یہاں مسلمان اتنے ہی طاقتور ہیں جتنا کہ ہندو
    اور یہاں امیری غریبی میں ہندو، مسلمان دونوں‌ برابر ہیں ۔

    افتخار اجمل صاحب معذرت کہ موضوع سے ہٹ کر یہاں عثمان کو جواب دیا ۔

  14. محمد سعد

    شعیب میاں کی منطق بڑی ہی عجیب ہے۔
    (یہ فرض کرتے ہوئے کہ جہاز والوں کے پہلے حملہ کرنے کا دعویٰ درست ہے) میں بین الاقوامی بحری حدود میں جا رہا ہوں۔ اچانک ایک فوج ہمارے جہاز کو گھیرنے لگ جاتی ہے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہمارے جہاز پر اپنے کمانڈو اتارنے لگ جاتی ہے تو مجھے ان سے اپنا دفاع کرنے کا کوئی حق نہیں۔ ہاں البتہ ان کو یہ حق ضرور حاصل ہے کہ ہم اگر ان کو ایک چھڑی بھی ماریں تو وہ ہماری کھوپڑیوں میں سوراخ کر دیں؟ شعیب میاں، اگر پاکستانی حکومت ایسی ظالمانہ اور جارحانہ کارروائی کرتی تو کیا تب بھی آپ اس کی حمایت کرتے؟ اپنے دل سے پوچھ کر بتائے گا۔

    بالکل اسی طرح ایک غاصب نے کئی دہائیوں سے میرے وطن پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ ہر روز اس کے درندے فوجی ہمارے درجنوں لوگوں کے بلاوجہ مار ڈالتے ہیں (جن میں فاسفورس بموں سے جلائے گئے بچے بھی شامل ہوتے ہیں)۔ ان کو اس کا پورا پورا حق حاصل ہے لیکن مجھے اپنے دفاع میں ہتھیار اٹھانے کا حق حاصل نہیں۔ اگر ہتھیار اٹھاؤں گا تو دہشت گرد کہلاؤں گا۔ واہ جی واہ! کیا بات ہے!

    اور شعیب میاں ذرا یہ بھی بتائیے گا کہ وہ ہتھیار گئے کہاں جن سے جہاز والے فائرنگ کر رہے تھے؟ سامان میں صرف کارٹون کرداروں والے بستوں، چھوٹے بچوں کی کتابوں اور وھیل چئیرز جیسا سامان ہی کیوں نکلا؟ (اوپر خبر کا لنک موجود ہے اس سامان کی نمائش کے متعلق)۔

  15. محمد سعد

    شعیب میاں، یہ برطانوی خاتون تو پاکستانی چینلز نہیں دیکھتی (بلکہ اس واقعے کی عینی شاہدہ ہے) نہ ہی اس کا کسی القاعدہ یا بے قاعدہ کے ساتھ تعلق ہے۔ اس کو کیا ضرورت پڑی ہے اسرائیل پر بلا وجہ کے الزامات لگانے کی؟
    http://www.guardian.co.uk/world/2010/jun/03/british-survivor-gaza-flotilla
    میں انتظار میں ہوں کہ تمام قید کیے گئے صحافی آزاد ہو کر اپنے اپنے گھروں کو پہنچیں تاکہ اسرائیلی جھوٹ کا سب کو پتہ چل جائے۔

  16. افتخار اجمل بھوپال Post author

    شعيب صاحب
    جب بھارت لکھا جاتا ہے تو مطلب بھارت کے حکمران ہوتا ۔ عوام تو ہمارے جيسے ہی ہيں اور سوائے انتہاء پسندوں کے سب ہماری طرح ہی سوچتے ہيں ۔ ميں بھارت کے عوام کو کيسے بُرا کہہ سکتا ہوں انہوں نے ہمارا کيا بگاڑا ہے

  17. SHUAIB

    محمد سعد،

    میں آپ کی دماغی سوچ پر ہار مان گیا اور آپ جیت گئے۔

    میں اچھی طرح سمجھ سکتا ہوں کہا کیا اور کیوں ہوا، کیونکہ میں ایک ایسے ملک کا شہری ہوں یہاں پر تین سو مذاہب ہیں، تقریبا ڈھائی ہزار فرقے اور ساڑھے تین سو بولیاں، دیڑھ سو کروڑ انسان اور ہر رنگ میں لوگ۔

    افتخار جی، ایک بار پھر معذرت کہ محمد سعد کے جواب میں آپ کا بلاگ گندہ کر رہا ہوں ۔

  18. جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین

    واہ رے شعیب میاں ۔آپ وہ نہیں ہو جو نظر آنے کی کوشش کرتے ہو۔ اور اگر ہو اور مان لیا جائے کہ آپ ہی وہ ہو جو بیاں کرتے ہو ۔ آخر رشدی بھی تو نام اسلامی استعمال کرتا ہے۔

    ارے بھیا لگتا ہے آپ کو اسرائیل و موساد نے خصوصی طور پہ اپنی ویڈیو بجھوائی ہے۔

    میاں! کبھی سوچا ہے کہ انٹرنیشنل پانیوں میں کسی بھی دوسرے ملک کے جہاز پہ حملہ کرنا روکنا یا اس پہ چڑھائی کرنا ایسے ملک کے خلاف قانونی طور پہ جنگ سمجھی جاتی ہے۔ جس ملک کا وہ جہاز ہو ۔ اور اس پہ سوار لوگوں کو اپنے دفاع کا حق ہر صورت حاصل ہے۔

    لعنت اللہ علٰی لکاذبین۔
    جھوٹوں پہ خدا کی لعنت

  19. وھاج احمد

    شعیب صاحب
    امریکہ میں بھی مجھے یہ وڈیو نھیں نظر آئ
    بلکہ آپ کے کہنے سے مجھے معلوم ہوا
    میں نے یہاں کی پہلی خبروں میں یہ سنا تھا کہ ان جھازوں کو ٹرکی میں چیک کیا جا چکا تھا اور اس میں کوئ ہتھیار نہیں تھے
    اور بھت سے ٹرکش لوگ ان جہازوں مین تھے مع ایک ٹرکش امیریکن جس کو اسراعلی فوجیوں نے چار گولیوں سے مارا اور اس کا باپ کہ رہا تہا میں اپنے بیٹے کی شھادت پر فخر کرتا ہوں
    ابھی تک امریکی ایڈمنسٹریشن نے کچھ نہین کہا غالبا” وہ وڈیو امریکہ نہیں پہنچی
    نیتان یاھو صاحب کو یہ کہتے ہوے سنا تھا کہ پہلا فاءر جہاز پر اترے ہوے کمانڈو سے پستول چھین کر کسی نے کیا تھا تو ساری اسرایلی فوج کو جوابی حملہ کرنا پڑا
    ممکن ھے مجھے غلط سنائ دیا ہو

  20. SHUAIB

    جاوید گوندل،

    اچھا کیا تم نے لعنت انڈیل دی ورنہ تمہارے دل کی بھڑاس کیسے دور ہوتی!!!!

    سچائی جانچنے کیلئے مذہب سے باہر آکر سوچو۔

    تم نے میرا نام رشدی اور موساد میں شامل کردیا، خدا کی قسم میرا کسی سے تعلق نہیں اور ہاں میں اپنی آنکھیں کھلی رکھ کر دیکھتا ہوں اور مجھ میں سچائی ہضم کرنے کی صلاحیت ہے کیونکہ میں تمہاری طرح مذہبی جنونی نہیں۔

  21. SHUAIB

    جاوید گوندل، تم تو گوند کی طرح چپک چکے ہو۔

    مجھے میاں کہہ کر اپنا مجازی خدا نہ بناؤ

    میں تمہارے جیسے خداؤں کو صبح شام گالیاں‌ دیتا ہوں ۔

    اور میں‌ نے وہی خدا کی قسم کھائی ہے جس کی وجہ سے آج زندہ ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.