کُفار تو ازل سے اسلام کے دُشمن ہيں اور رہيں گے ليکن وہ جو اپنے آپ کو مسلمان سمجھتے ہيں ليکن مسلمانوں کے ردِ عمل کو کبھی جھوٹ کبھی منافقت اور کبھی انتہاء پسندی کہتے ہيں اور پھر بھی تسلی نہ ہو تو دہشتگرد قرار ديتے ہيں ۔ اگر حقائق اور اُن کے عمل پر غور کيا جائے تو وہ خود منافق ثابت ہو جاتے ہيں
فرنگيوں کے اظہارِ رائے کی آزادی کے دعووں کی قلعی حقيقی واقعات کی مثاليں دے کر چار پانچ سال قبل کھول چکا ہوں ليکن فرنگيوں کے اندھے پيروکاروں کو نہ سمجھ آئی ہے اور نہ سمجھ آنے کی توقع ہے کيونکہ سوئے ہوئے کو جگايا جا سکتا ہے مگر جاگتے کو نہيں
2 ۔ آزادی اظہارِ خيال ہے کس مُلک ميں ؟
4 ۔ تازہ ترين ثبوت
مغرب میں کوئی آزادی خیال نہیں ہے۔ یہاں زبردستی کی جمہوریت ہے، زبردستی کی تعلیم اور مزدوری ہے۔
یہ واقعی درست ہے۔ ان لوگوں میںسے کسی نے فیس بک کی بدعملی پر تنقید نہیں کی بلکہ اس کو دی گئی معمولی سی سزا کو غلط سمجھا ہے۔
آپ درست فرما رہے ہیں
ہمارے بہت سے دوست خود کو ماڈریٹ ظاہر کرنے کے لیے ان لوگوںکی مخالفت جاری رکھے ہوئے ہیں جو فیس بک کی پابندی کے حق میں ہیں
میںمغرب کے رہرے معیار کا مخالف ہوں اگر ایک طرف وہ آزادی اظہار کا پرچار کرتے ہیں تو دوسری طرف وہ کئی مفادات پر لکھے جانے کے خلاف ہیں
اور یہ بھی دیکھیے کہ ننگے پن کو تو جائز سمجتھے ہیں لیکن حجاب اوڑھنے پر پابندی لگاتے ہیں
سیدھی طرحکیوںنہیںکہتے کہ ہم مسلمانوں کے خلاف ہیں
اگر وہ نہیں کہتے تو ہم سمجھ جائیں۔
ہم سمجھ بھی رہے ہیں لیکن پھر بھی ۔ ۔ ۔
شازل صاحب
آپ نے ننگے اور حجاب کی بات کی ہے ۔ اُن کے ہاں ننز يعنی چرچ ميں کام کرنے والی عورتيں مکمل پردہ کرتی ہيں ۔ اس پر انہيں کوئی اعتراض نہيں ۔ خير وہ تو اسلام کے دشمن ہيں مگر يہ جو اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہيں اور نام مومناں کرتوت کافراں
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
کیاکہہ سکتےہیں کہ مسلمان اب اتنےلبرل ہوچکےہیں کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کےنام پربھی فرقوں میں بٹ رہےہیں جبکہ صرف یہی توایک پہچان ہےمومن کی اورتمام مسلمان ان پراکٹھےہیں۔ اللہ تعالی سےدعاہےکہ ہمیں دین کی صحیح سمجھ و بوجھ عطاء فرمائے۔ آمین ثم آمین
والسلام
جاویداقبال
یہ فرنگیوں کے اندھے پیروکار کون ہیں؟؟
عثمان صاحب
فرنگيوں کے اندھے پيروکار وہ لوگ ہيں جو فرنگيوں کے ظلم کو بھی اپنوں کا قصور ٹھہراتے ہيں اور اسلام کو چودہ سو سال پرانا دين کہہ کر اس ميں کيڑے نکالتے ہيں