میں ہوں اجنبی اپنے ہی شہر میں
ڈھُونڈتا پھر رہا ہوں تُجھے
مجھ کو آواز دے ۔ مجھ کو آواز دے
” اے بھائی ۔ کس کو ڈُھونڈے ہے”
” بھائی ۔ مسلمان کو ڈھونڈوں ہوں”
” پاگل ہے کیا رے ؟ یہاں تو سب مسلمان ہوویں”
” چل ایک سے ملا دے”
” اس سے ملو ۔ یہ بڑا اچھا دکاندار ہے”
“یہ تو کم تولے ہے ۔ مسلمان تو پورا تولیں”
“چل اس سے بات کر ۔ یہ تو نہیں تولے ہے”
“یہ تو نقلی مال اصلی کہہ کے بیچے ہے ۔ مسلمان تو دھوکہ نہیں دیوے”
“اچھا چل اس سے مل لے ۔ یہ صاف ستھرا آدمی ہے دفتر میں کام کرے ہے”
“یہ تو بغیر پیسے کام نہ کرے ۔ پار سال اپنے بھائی بھی کا مال کھا گیا ۔ مسلمان تو نہ رشوت لیوے اور نہ کسی کا مال کھائے”
“تجھے کوئی پسند ہی نہ آوے ۔ اچھا لے اس سے مل۔ یہ سوشل ورکر ہے”
“کل اس کے گھر میں گیا تو اس نے بچے کو کہہ بھیجا کہ گھر میں نہیں ۔ مسلمان تو کبھی جھوٹ نہ بولے”
“اچھا ۔ دیکھ اُس دکان پر گاہکوں کی بہت بھیڑ ہے ۔ یہ آڑھتی ہے ضرور اچھا آدمی ہو گا ”
“ارے اس نے تو گئے سال 5000 کلو گرام چینی 18 روپے کے حساب خرید کر چھُپا دی ۔ اب 65 روپے بیچے ہے ۔ مسلمان تو زیادہ منافع کمانے کیلئے ذخیرہ نہیں کرے”
” جا جا تیری پسند کا مسلمان ادھر نہیں ہے ۔ کہیں اور جا کے تلاش کر”
میں ہوں اجنبی اپنے ہی شہر میں
ڈھُونڈتا پھر رہا ہوں تُجھے
مجھ کو آواز دے ۔ مجھ کو آوااااز دےےےےے
سبق آموز۔۔۔۔ اور حقائق پر مبنی۔۔۔۔
شکریہ
محترم
اب “روشن خیالوں ” ک فتووں کی بمباری کیلئے تیّار ہوجائیں کھ آپ نے اجنبی کا بورڈ لگا کر “مسلمانوں ” کو کافر بنانے کی دکان کھولی ہے _بیوقوف اور ملّا کا لببل تو آپ پر لگ ہی چکا ہے _یہ پوسٹ اسکو “رنگ و روغن ” فراہم کریگی .
ہم سب نہ صرف مسلمان ہیں بلکہ “جنّتی ” بھی ہیں پھر رشوت لینے _کم تولنے …………جیسے کاموں سے ہمارے “پہاڑ ” جیسے اسلام میں بھلا کیا کمزوری آئے گی
یاسر عمران مرزا شاحب
حوصلہ افزائی کا شکریہ
محمد سعيد البالن بوري صاحب
علامہ اقبال صاحب نے کہا تھا
گرچہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں
مجھے حکم اذاں ہے لا الہ الاللہ
یہ ہمارا ذاتی المیہ بھی ہے اور قومی المیہ بھی۔کسی معجزے کے تحت اگر پوری قوم ہیرا پھیری اور بددیانتی چھوڑتے ہوئے اپنی اصلاح کر لیں تو محض ایک رات میں پورا ہاکستان مسلمان ہو سکتا ہے۔
منافق اور کافرکی کسی بات کا اعتبار کرنا ہی اصل نقصان کا آغاز ہوتا ہے
یہ تو چلے تھے مزاکرات کرنے
http://www.ummatpublication.com/2010/02/09/story8.html
اللھ آپکو جزاے خیر دے کھ آپ نےمیرے ‘ ٹاٹ’ کو مبدل بریشم کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں بھی ‘ریشم’ خرید لایا ھوں ۔۔۔۔۔ فالحمد للھ علی ذالک
محمد سعید پالن پوری صاحب
آپ مکھن بہت زیادہ لگاتے ہیں
اردو نصب کرنے پر مبارکباد قبول فرمایئے ۔ میں نے انگریزی کو اردو اپنی سہولت کیلئے کیا تھا ۔ مجھ سے پڑھا نہیں جا رہا تھا ۔
آپ او اور ایچ کو باری باری دبا کر دیکھیئے کھ کس سے ہ لکہا جاتا ہے اور کس سے ھ لکھا جاتا ہے ۔ آپ نے اللہ میں ھ ڈالا ہوا تہا میں نے درست کر دیا ہے بلکہ آپ نے سب جگہ ھ لکھا ہوا ہے
احمد صاحب
آپ مجہھے بہت کچھ پڑھواتے رہتے ہیں آپ میری تجویز پر ایک تحریر پڑھ لیجئے اور وہا ں تبصرہ بھی ضرور کیجئے ۔ آپ کے بعد میں بھی وہاں کچھ لکھوں گا
http://www.abushamil.com/maududi-haneef/