وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں عاشورہ جلوس میں ہونے والا دھماکا خودکش نہیں تھا
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کراچی کے واقعہ میں کسی نے تو کرایا ہے ، میں کسی کا نام نہیں لونگا ، مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے افراد سانحہ کراچی میں ملوث تھے
ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ان واقعات کا جائزہ لینے کیلئے اعلٰی سطح کی کمیٹی بنا دی ، کراچی میں پولیس اور رینجرز مشترکہ پٹرولنگ کریں گے
رحمان ملک کے بارے میں آپ نے کتنی ہی پوسٹوں میں ذکر کیا ہے۔ یہ صاحب بیان داخنے میں بلکل بھی دیر نہیں کرتے
میری سمجھ میں نہیں آرہا آخر آپ نے اس شخص کے بیان کا حوالہ کیوں دیا جس کا آپ خود یقین نہیں کرتے
کیونکہ آپ نے خیال پوچھا ہے تو جناب بزرگوار۔۔ آپ اس بیان کو بھی ایک کان سے سنے اور دوسرے سے نکال دیں اور اپنا قیمتی وقت اس کے بیان کو اپنے بلاگ پر کاپی کر کے بلکل ضایع نہ کریں
Mr Shaper
کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پی پی پی کا وزیر ہے اور پی پی پی اور ایم کیو ایم کی ساجھے کی حکومت ہے ۔ اسلئے اگر یہ غلط کہتا ہے تو حکومت غلط کہتی ہے یعنی پی پی پی اور ایم کیو ایم غلط کہتی ہے
آپ کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ اس بیان میں اہم بات صرف ایک ہے کہ حملہ خود کُش نہیں تھا اور یہ بات دھماکے کے بعد ایک گھنٹے کے اندر واضح ہو گئی تھی مگر حکومت نے اسے خودکُش حملہ قرار دے دیا ۔ چنانچہ یہ دھماکہ طالبان نے نہیں کیا بلکہ کراچی کے باشندوں ہی نے کیا تھا ۔
جناب اجمل صاحب، آپ یہ نہیں دیکھہ رہے بات وہ بندہ کہہ رہا ہے جو صرف بیان دے کر مکر جاتا ہے –
آپ نے بھر دتعصب برتا کہ دھماکہ کراچی کے شہریوں نے کیا چلیں – اب آپ نے سیدھا کراچی کے شہریوں پر الزام لگا دیا – پہلے صرف ایم کیوایم پر برائی اب کراچی کے شہریوں پر
خیر جناب اب آپ یہ بھی بتادیں جو دوسرا ھماکہ لکی مروت میں ہوا تھا وہ کس نے کیا وہاں تو کراچی والے نہیں ہے – پنجاب میں جو دھماکے ہو رہے ہیں وہ کس نے کیے – وہاں بھی کراچی والے نہیں ہیں – آرمی کے ہیڈ کواٹرز میں دھماکے کس نے کیے – یقینآ وہاں بھی کراچی والے نہیں ہیں –
آپ سندھ اور کراچی کے بارے میں ایسی بات کر رہے ہیں جو آپ یا آپ جیسے 1971 میں مشرقی پاکستان کے لیے کر رہے تھے – انسان اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے- آپ بزرگ بلاگر ہیں آپ اپنے بلاگ سے تفرقہ نہ بھیلائیں – ہم سب بھائی بھائی ہیں میرا صرف کراچی نہیں ہے میرا لاہور بھی ہے اور پشاور بھی پاکستان کا ہر شہرپاکستان کے ہر شہری کا ہے
آپ ایک بچے کی طرح بات کر رہے ہیں جو اپنی ضد پر اڑا رہتا ہے اور صحیح بات سمجھتے ہوئے غلط بات کرتا ہے
ایک ایسے وقت جب کراچی زخمی ہے باقی پاکستان کی طرح – آپ اس پر مرہم رکھنے کے بجائے اور تقلیف دے رہے ہیں –
مہربانی فرما کر اگر مرہم نہیں رکھہ سکتے تو تقلیف تو نہ دیں
اجمل صاحب
خدا گواہ ہے شریف اور اللہ کا خوف رکھنے والے ان ظالموں سے تنگ ہیں اور ان لوگوں کو انجام تک پہنچانا لازمی ہوگیا ہے، آپ لگے رہیں یہ لوگ بےبےنقاب ہونے لگتے ہیں تو بھائی بھائی کا نعرہ بلند کرتے ہیں، بھلا ظالم کے ظلم کو واضح کرنا بھائی بھائی کی لڑائی کیسے ہوگئی؟ تو کیا اسی طرح ہوتا رہے گا؟ جیسے اب زرداری نے اپنا راگ الاپنا شروع کردیا ہے تو کیا اس کا حساب نہ مانگا جائے؟
قانون صرف کسی غریب کی گردن میں پھانسی کا پھندا ڈالتا ہے؟
کیا زبردست فتنہ کا وقت آگیا ہے اللہ کی پناہ
انکو بتائیں جب یہی شخص طالبان کی رٹ لگاتا ہے تو تم لوگ مان لیتے ہو وہ تو بھلا ہو وہ سر کسی شیعہ کا ہی نکل آیا ورنہ یہ بھی اور الطاف خبیث بھی طالبان طالبان شروع ہوجاتے
الطاف تو ابھی بھی لگا ہوا ہے
کراچی فوجی افسروں ، میڈیا اور ایم کیو ایم سے حساب مانگ رہا ہے
احمد صاحب میرا نہیں خیال کہ کسی بلاگر نے کبھی وزیر داخلہ کو سیریس لیا ہو – اجمل صاب بھی نہیں لیتے لیکن بھر بھی ایک ایسے شخص کی بات کو دھرانا جس پر اعتیماد نہ ہو ایک اچھی کاوش نہیں ہے –
احمد ایک بات کہ کراچی کے علاوہ جو دھماکے پاکستان میں ہو رہے ہیں وہ کون کر رہا ہے؟؟
سیریس تو الطاف کو کون لیتا ہے؟
نینسن مینڈیلا کی ایک بہت اچھی بات پڑھی کہ اگر تم اپنی زہانت سے کسی کو فریب نہیں دے سکتے تو اپنی اونٹ پٹانگ حرکتوں سے انکو بے وقوف بناؤ
یہی کام سب کرتے ہیں
یار اگر قادیانی شیعہ نہیں ہو تو کبھی تھوڑی دیر کا قبر کا دھیان کرکے سوچو کس کا دایاں بازو بنے ہوئے ہو اور اگر مزکورہ میں سے ہو تو لگے رہو پھر گلا نہیں
یہ سب دھماکے ناپاک فوج ، لعنتی حکومتی ایجنٹ ، مسلمانوں کے روپ میں ایجنٹ ، اور منافقین جیسے الطاف اور ہمنوا ملکر کروا رہے ہیں
مسلم سرزمین غدار پیدا کرنے میں سرسبزو شاداب ہے
بس اب جواب در جواب نہ ہو باقی بات آپ اجمل صاحب سے ہی کرلیں
Shaper 81
آپ بہت جلد ذاتیات پر اُتر آئے ہیں ۔ کم از کم میرے جواب کو سمجھنے کی کوشش تو کی ہوتی
اگر کہا جائے کہ اسلام آباد میں دھماکہ کرنے والے پاکستانی ہیں یا پاکستان کے باشندے ہیں تو اس کا یہ مطلب کیسے ہو گیا کہ سارے پاکستانیوں نے دھماکہ کیا ؟
آپ تو 1971ء سے دس سال بعد پیدا ہوئے تھے مگر اتنے وثوق سے مجھ پر یا میرے جیسوں پر الزام لگا دیا
اگر سیب کو سیب اور مالٹا کو مالٹا کہنے کو آپ تفرقہ سمجھتے ہیں تو میں کیا کہہ سکتا ہوں ۔ رہا کراچی تو جتنا مجھے کراچی سے لگاؤ ہے آپ سوچ بھی نہیں سکتے ۔ اس روشنیوں کے شہر کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کو کیا میں پھولوں کے ہار پہناؤں ؟
مجھے بچہ ہونے کا خطاب دیتے ہوئے آپ نے خود ساری باتیں ناسمجھ بچوں والی لکھ دی ہیں
اگر میں غلط بیانی کر رہا ہوں تو آپ درست بات بتا دیجئے
میں اب کیا کہہ سکتا ہوں آپ تو وہیں کہ وہیں اٹکے ہوئے ہیں –
یہ حملہ ایم کیوایم یا کراچی والوں نے نہیں کیا ہے۔ یہ انہی لوگوں کی کارستانی ہے جو لوگ پنجاب اور سرحد میں خود کش حملے کر رہے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جو آرمی پر حملہ کر رہے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جو مسجد میں گھس کر نمازیوں کو شہید کر رہے ہیں –
جی یہ وہی ہیں جو لوگوں میں جنت بانٹ رہے ہیں
شیپر صاحب
اٹکا میں نہیں ہوں آپ ہیں ۔ یہ حقیقت اول روز ہی ثابت ہو گئی تھی کہ کراچی مین دھماکے کے بعد ہونے والی کاروائی کراچی ہی کے ایک گروہ نے کی تھی اور بم دھماکے کے متعلق بھی معلوم ہو گیا تھا کہ اُن لوگوں نے نہیں کیا جنہوں نے باقی پاکستان میں کئے ہیں ۔ حُکمرانوں نے کسی مصلحت کے تحت بم دھماکے کو خود کُش قرار دیا اور باقی کاروائی کے متعلق خاموشی اختیار کی ۔ اب تو انکوائری رپورٹ سامنے آ چکی ہے مگر آپ مرغے کی ایک ٹانگ پر بضد ہیں اور اٹکا ہوا مجھے قرار دے رہے ہیں