ذمہ دار کون ؟ خاموشی کیوں ؟

اتوار 10 جنوری بعد دوپہر 3 بجے

کراچی میں آج فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں مزید 6 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد 24 گھنٹوں میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں چار روز کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 41 افراد ہلاک ہوچکے ہیں

This entry was posted in خبر on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

8 thoughts on “ذمہ دار کون ؟ خاموشی کیوں ؟

  1. جاوید گوندل ، بآرسیلونا ۔ اسپین

    ذمہ داران خوفزدہ، مظلوم و مجبور عوام کے لاشوں پہ اپنی بے ہودہ خواہشوں کے محلات تعمیر کرنے کا سوچ رہے ہیں۔مگر نہیں جانتے کہ کہ یہاں کسی کو ثبت نہیں اور کوئی دائم نہیں۔ ہر کسی ایک کو چلے جانا ہے اور وہاں سیاسی پارٹیاں، سیایسی لیڈران، سیاسی نظریات، عہدے ، مرتبے، فرعونیت، تفاخر، کچھ بھی کام نہیں آئے گا۔ ہر ایک کو اسکے اُن عملوں کا حساب بھی تھما دیا جائے گا جنھیں یہ لوگ شاید سیاسی مجبوری وغیرہ کہہ کر ٹال دیتے ہیں۔

    عجب احمق لوگ ہیں۔ دنیا بھی خراب کر رہے ہیں اور آخرت بھی۔

    رہے نام اللہ کا۔

  2. shaper

    کیا آپ کہ علم میں ہے کہ کراچی میں ہونے والے حالیہ کشیدگی سے پہلے کتنے ہی لوگ ملک کے مختلف شہروں میں ہلاک ہو چکے ہیں – کراچی کے بعد لکی مروت میں کھیل میں دھماکہ جہاں 100 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں ہیں –
    ان کے بارے میں آپ نے کبھی لکھا نہیں – کیا وہ علاقے پاکستان میں نہیں ہیں یا وہاں رہنے والے انسان نہیں ہیں –
    کراچی کو ایک ذاتی بغض کے تحت نشانہ بنا رہے ہیں

  3. افتخار اجمل بھوپال Post author

    Mr Shaper
    میرے بغز کو ڈھونڈنے سے قبل آپ حقائق معلوم کر لیتے تو سمجھداری کی بات ہوتی ۔ کراچی میں مارنے والے اُن جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں جو مرکز میں پنجاب کو چھوڑ کر باقی صوبوں میں حکمران ہیں
    باقی سارے پاکستان میں مارنے والے پاکستان کے دشمن یا اُن کے ایجنٹ ہیں

  4. احمد

    شکریہ اجمل صاحب
    ہم سمجھے آپ نظر نہیں ڈالتے خیر بندے کا کام کسی اچھی بات کی طرف نشاندہی ہوتا ہے اب کسی کی مرضی دیکھے اور حاصل کرے یا نہ دیکھے اور ٹھکرا دے

    ہمارے لنک کو لوگ ٹھکرا دیتے ہونگے وجہ صاف ظاہر ہے یہاں اکثریت میں کون ہیں سب کو معلوم ہے ۔انکی حقیقت کو سامنے لانا آسان کام نہیںبرا بھلا سننا پڑتا ہے مگر چیلنج برقرار ہے دلیل سے بات ان میں سے کسی کے بس کی بات نہیں۔ بدقسمتی سے ہم اب تک اپنا بلاگ نہ بنا سکے اور ان کے پاس جواب تو کیا ہوگا بلاگ ہیک کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہ ہوتا مگر دنیا کا کھیل تماشے قیمتی زندگی کو لیئے جاتے ہیں
    آج فتنے کا دور ہے آج ایمان کی حفاظت سب سے بڑا مسئلہ ہے
    جان ہے تو جہان ، والی بات ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.