اتوار 10 جنوری بعد دوپہر 3 بجے
کراچی میں آج فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں مزید 6 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد 24 گھنٹوں میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں چار روز کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 41 افراد ہلاک ہوچکے ہیں
ذمہ داران خوفزدہ، مظلوم و مجبور عوام کے لاشوں پہ اپنی بے ہودہ خواہشوں کے محلات تعمیر کرنے کا سوچ رہے ہیں۔مگر نہیں جانتے کہ کہ یہاں کسی کو ثبت نہیں اور کوئی دائم نہیں۔ ہر کسی ایک کو چلے جانا ہے اور وہاں سیاسی پارٹیاں، سیایسی لیڈران، سیاسی نظریات، عہدے ، مرتبے، فرعونیت، تفاخر، کچھ بھی کام نہیں آئے گا۔ ہر ایک کو اسکے اُن عملوں کا حساب بھی تھما دیا جائے گا جنھیں یہ لوگ شاید سیاسی مجبوری وغیرہ کہہ کر ٹال دیتے ہیں۔
عجب احمق لوگ ہیں۔ دنیا بھی خراب کر رہے ہیں اور آخرت بھی۔
رہے نام اللہ کا۔
جاوید گوندل صاحب
میری سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ ہو کیا رہا ہے
کیا آپ کہ علم میں ہے کہ کراچی میں ہونے والے حالیہ کشیدگی سے پہلے کتنے ہی لوگ ملک کے مختلف شہروں میں ہلاک ہو چکے ہیں – کراچی کے بعد لکی مروت میں کھیل میں دھماکہ جہاں 100 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں ہیں –
ان کے بارے میں آپ نے کبھی لکھا نہیں – کیا وہ علاقے پاکستان میں نہیں ہیں یا وہاں رہنے والے انسان نہیں ہیں –
کراچی کو ایک ذاتی بغض کے تحت نشانہ بنا رہے ہیں
زمہ دار وہی ہیں جو اللہ پر افتراء باندھتے ہیں باطل پرست ہیں اور اپنے آپ کو حق پر سمجھتے ہیں
ایمان کی روشنی دلوں میں سمونے والوں کیلئے
اور اجمل صاحب کیلئے
امید ہے اجمل صاحب پڑھتے ہونگے
احمد صاحب
۔شکریہ ۔ ویسے یہ دونوں مضامین میں اتفاق سے پہلے ہی پڑھ چکا ہوں
Mr Shaper
میرے بغز کو ڈھونڈنے سے قبل آپ حقائق معلوم کر لیتے تو سمجھداری کی بات ہوتی ۔ کراچی میں مارنے والے اُن جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں جو مرکز میں پنجاب کو چھوڑ کر باقی صوبوں میں حکمران ہیں
باقی سارے پاکستان میں مارنے والے پاکستان کے دشمن یا اُن کے ایجنٹ ہیں
شکریہ اجمل صاحب
ہم سمجھے آپ نظر نہیں ڈالتے خیر بندے کا کام کسی اچھی بات کی طرف نشاندہی ہوتا ہے اب کسی کی مرضی دیکھے اور حاصل کرے یا نہ دیکھے اور ٹھکرا دے
ہمارے لنک کو لوگ ٹھکرا دیتے ہونگے وجہ صاف ظاہر ہے یہاں اکثریت میں کون ہیں سب کو معلوم ہے ۔انکی حقیقت کو سامنے لانا آسان کام نہیںبرا بھلا سننا پڑتا ہے مگر چیلنج برقرار ہے دلیل سے بات ان میں سے کسی کے بس کی بات نہیں۔ بدقسمتی سے ہم اب تک اپنا بلاگ نہ بنا سکے اور ان کے پاس جواب تو کیا ہوگا بلاگ ہیک کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہ ہوتا مگر دنیا کا کھیل تماشے قیمتی زندگی کو لیئے جاتے ہیں
آج فتنے کا دور ہے آج ایمان کی حفاظت سب سے بڑا مسئلہ ہے
جان ہے تو جہان ، والی بات ہے
احمد صاحب
پڑھتے رہنا تو میری بہت پرانی عادت ہے ۔ میں جو بھی لکھتا ہوں بہت کچھ پڑھنے کے بعد لکھتا ہوں