عید مبارک

اللہُ اکبر اللہُ اکبر لا اِلہَ اِلاللہ و اللہُ اکبر اللہُ اکبر و للہِ الحمد
اللہُ اکبر اللہُ اکبر لا اِلہَ اِلاللہ و اللہُ اکبر اللہُ اکبر و للہِ الحمد
اللہُ اکبر اللہُ اکبر لا اِلہَ اِلاللہ و اللہُ اکبر اللہُ اکبر و للہِ الحمد
اللہُ اکبر کبِیرہ والحمدُللہِ کثیِرہ و سُبحَان اللہِ بکرۃً و أصِیلا

سب قارئین کو عیدالاضحٰے مبارک ۔ جنہوں نے سیّدنا ابراھیم علیہ السلام کی سُنّت کی پيروی کرتے ہوئے قربانی کی ہے اللہ اُن کی قربانی قبول فرمائے ۔ جنہوں نے حج کی سعادت حاصل کی ہے ان کو حج مبارک ۔ اللہ ان کا حج قبول فرمائے

This entry was posted in پيغام on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

22 thoughts on “عید مبارک

  1. سعود

    آپ کو اور تمام مسلمان بہنوں اور بھائیوں کو میری طرف سے عید کی خوشیاں بہت بہت مبارک۔

  2. طارق راحیل

    بچپن کی عید
    بچپن کی عید کیا خوب ہوا کرتی تھی
    خوشیوں کی تتلی ہر سو اڑا کرتی تھی
    بکرے جلدی لائیں کہہ کہہ کر
    ابوکو ہم روز ستاتے تھے
    اور پھر بکرے آجانے پر
    انکے سنگ ہم اپنا سارا وقت بیتاتے
    کبھی انھیں کھلاتے، کبھی انھیں سجاتے
    دوستوں کو بلا بلا کر
    بکرے کو دکھاتے تھے
    یہ ٹکر نہیں مارے گا تم ہاتھہ اسے لگالو
    اس بھی اب تم اپنا پکا دوست ہی بنالو
    پھر عید کا دن آجاتا تھا ، آنسو آنکھوں میں بھرکر
    بس یہی کہا کرتے پلیز اس کو نا کاٹیں
    یہ بہت پیارا ہے، یہ تو میرا دوست ہے نا
    پھر امی نے سمجھا یا تھا
    اپنی پیاری چیز کی قربانی
    سنت حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ہے
    یہی ہے حکم اور خوشنودی الله کریم کی ہے
    ******

  3. فرحت کیانی

    السلام علیکم
    میری جانب سے بھی آپ کو اور سب پڑھنے والوں کو بہت بہت عید مبارک۔ اللہ تعالیٰ ہمیں قربانی کا فلسفہ سمجھنے کی توفیق عطا فرمائیں (آمین(

    انکل میں نے آپ کے بلاگ سے ‘میری پہچان پاکستان’ کا لوگو اپنے بلاگ پر لگانے کے لئے چوری کر لیا ہے۔

  4. محمداسد

    آپ کو بھی عیدالاضحی مبارک ہو۔
    دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کی قربانیوں اور حج کو قبول فرمائے۔ آمین

  5. تانیہ رحمان

    افتخار جی آپ کو اور پوری فیملی کو بہت بہت عید مبارک ۔ اللہ پاک سے دعا ہے ۔ جن کو حج کی سعادت نصیب ہوئی ہے ان کے حج کو قبول فرمائے ۔ اور ہمارے گناہ معاف ہمارے ملک پاکستان کو امن اور سکون عطا فرمائےآمین

  6. محمد سعد

    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
    میری طرف سے بھی آپ سب کو عید مبارک ہو۔
    اللہ تعالیٰ اس عید کو ہم سب کے لیے خوشیوں کا پیغام بنائے اور اس موقع پر ہم سب کو نیکی کی کوئی نئی بات سیکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

  7. شاہدہ اکرم

    اجمل انکل جی
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
    عیدالاضحٰے مبارک

    اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی ہماری سب کی دعائیں قبول فرمائے آمین
    حج مبارک ہو سب حجاج کو
    اللہ تعالٰی سب کو حج کی سعادت عطا کرے آمین۔

  8. عبداللہ

    میں آپ سے کہیں ذیادہ قوم میں شامل ہوں! بڑے افسوس کی بات ہے کہ آپ باز نہیں آئیں گے صرف عید مبارک نہ کہنے پر آپ مجھے قوم سے ہی باہر نکالے دے رہے ہیں؟

  9. افتخار اجمل بھوپال Post author

    عبداللہ صاحب
    قوم سے باہر یا اندر ہر شخص اپنے اعمال و کردار سے ہوتا ہے ۔ کسی کے کہنے سے نہیں ۔ آپ نے فوج یا حکومتِ وقت کو سلام کیا اور وہ بھی میرے بلاگ پر مگر قوم کو عید مبارک نہیں کہا اور بضد ہیں کہ نہیں کہیں گے ۔ اس سے مجھ کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ آپ يوں ہی پریشان ہو رہے ہیں

  10. عبداللہ

    اس سے یہ ثابت ہوا کہ آپکی قوم وہ ہے جو نہ فوج کو سلام کرتی ہے نہ حکومت وقت کو یہ تو اور بھی افسوسناک بات ہے!لیکن آپ کو اب یہ جان لینا چاہیئے کہ ایسے لوگ محض اقلیت ہیں! :evil:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.