اللہُ اکبر اللہُ اکبر لا اِلہَ اِلاللہ و اللہُ اکبر اللہُ اکبر و للہِ الحمد
اللہُ اکبر اللہُ اکبر لا اِلہَ اِلاللہ و اللہُ اکبر اللہُ اکبر و للہِ الحمد
اللہُ اکبر اللہُ اکبر لا اِلہَ اِلاللہ و اللہُ اکبر اللہُ اکبر و للہِ الحمد
اللہُ اکبر کبِیرہ والحمدُللہِ کثیِرہ و سُبحَان اللہِ بکرۃً و أصِیلا
سب قارئین کو عیدالاضحٰے مبارک ۔ جنہوں نے سیّدنا ابراھیم علیہ السلام کی سُنّت کی پيروی کرتے ہوئے قربانی کی ہے اللہ اُن کی قربانی قبول فرمائے ۔ جنہوں نے حج کی سعادت حاصل کی ہے ان کو حج مبارک ۔ اللہ ان کا حج قبول فرمائے
آپ کو اور تمام مسلمان بہنوں اور بھائیوں کو میری طرف سے عید کی خوشیاں بہت بہت مبارک۔
بچپن کی عید
بچپن کی عید کیا خوب ہوا کرتی تھی
خوشیوں کی تتلی ہر سو اڑا کرتی تھی
بکرے جلدی لائیں کہہ کہہ کر
ابوکو ہم روز ستاتے تھے
اور پھر بکرے آجانے پر
انکے سنگ ہم اپنا سارا وقت بیتاتے
کبھی انھیں کھلاتے، کبھی انھیں سجاتے
دوستوں کو بلا بلا کر
بکرے کو دکھاتے تھے
یہ ٹکر نہیں مارے گا تم ہاتھہ اسے لگالو
اس بھی اب تم اپنا پکا دوست ہی بنالو
پھر عید کا دن آجاتا تھا ، آنسو آنکھوں میں بھرکر
بس یہی کہا کرتے پلیز اس کو نا کاٹیں
یہ بہت پیارا ہے، یہ تو میرا دوست ہے نا
پھر امی نے سمجھا یا تھا
اپنی پیاری چیز کی قربانی
سنت حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ہے
یہی ہے حکم اور خوشنودی الله کریم کی ہے
******
السلام علیکم
میری جانب سے بھی آپ کو اور سب پڑھنے والوں کو بہت بہت عید مبارک۔ اللہ تعالیٰ ہمیں قربانی کا فلسفہ سمجھنے کی توفیق عطا فرمائیں (آمین(
انکل میں نے آپ کے بلاگ سے ‘میری پہچان پاکستان’ کا لوگو اپنے بلاگ پر لگانے کے لئے چوری کر لیا ہے۔
طارق راحیل صاحب
بہت خُوب
فرحت کیانی صاحبہ
میں نے تو اسے لگانے سے قبل سب کو اسے لگانے کی دعوت دی تھی
افتخار اجمل صاحب آپ کو بھی بہت بہت عید مبارک ہو اللہ آپ کو بھی حج کی سعادت نصیب فرمائے ۔
آپ کو بھی عیدالاضحی مبارک ہو۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کی قربانیوں اور حج کو قبول فرمائے۔ آمین
آپ کو بھی عیدمبارک
افتخار جی آپ کو اور پوری فیملی کو بہت بہت عید مبارک ۔ اللہ پاک سے دعا ہے ۔ جن کو حج کی سعادت نصیب ہوئی ہے ان کے حج کو قبول فرمائے ۔ اور ہمارے گناہ معاف ہمارے ملک پاکستان کو امن اور سکون عطا فرمائےآمین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
میری طرف سے بھی آپ سب کو عید مبارک ہو۔
اللہ تعالیٰ اس عید کو ہم سب کے لیے خوشیوں کا پیغام بنائے اور اس موقع پر ہم سب کو نیکی کی کوئی نئی بات سیکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
کامران صاحب
دعاؤں کا شکریہ ۔ میں نے واجب حج 1985ء میں کر لیا تھا
تانیہ رحمان صاحبہ اور محمد اسد و سعد صاحبان
آپ کی دعائیں اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی قبول فرمائے
اجمل انکل جی
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
عیدالاضحٰے مبارک
اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی ہماری سب کی دعائیں قبول فرمائے آمین
حج مبارک ہو سب حجاج کو
اللہ تعالٰی سب کو حج کی سعادت عطا کرے آمین۔
عید پرامن رکھنے والوں کو قوم کا سلام!
http://ejang.jang.com.pk/12-1-2009/pic.asp?picname=07_03.gif
عداللہ صاحب
آپ نے قوم کا سلام تو پیش کر دیا مگر اپنی طرف سے کسی کو عید مبارک بھی نہ کہی
میرا خیال ہے کہ میں بھی اس قوم میں ہی شامل ہوں!
عبداللہ صاحب
واقعی آپ قوم میں شامل ہیں ؟ لیکن ساری قوم تو ایک دوسرے کو عید مبارک کہہ رہی تھی اور آپ ؟
میں آپ سے کہیں ذیادہ قوم میں شامل ہوں! بڑے افسوس کی بات ہے کہ آپ باز نہیں آئیں گے صرف عید مبارک نہ کہنے پر آپ مجھے قوم سے ہی باہر نکالے دے رہے ہیں؟
عبداللہ صاحب
قوم سے باہر یا اندر ہر شخص اپنے اعمال و کردار سے ہوتا ہے ۔ کسی کے کہنے سے نہیں ۔ آپ نے فوج یا حکومتِ وقت کو سلام کیا اور وہ بھی میرے بلاگ پر مگر قوم کو عید مبارک نہیں کہا اور بضد ہیں کہ نہیں کہیں گے ۔ اس سے مجھ کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ آپ يوں ہی پریشان ہو رہے ہیں
اس سے یہ ثابت ہوا کہ آپکی قوم وہ ہے جو نہ فوج کو سلام کرتی ہے نہ حکومت وقت کو یہ تو اور بھی افسوسناک بات ہے!لیکن آپ کو اب یہ جان لینا چاہیئے کہ ایسے لوگ محض اقلیت ہیں!
عبداللہ صاحب
آپ اپنی سوچ سے مجبور ہیں ۔ سُنا تھا ساون کے اندھے کو سب ہرا ہی ہرا نظر آتا ہے
میرا خیال ہے کہ میں بھی اس قوم میں ہی شامل ہوں!