قانون ؟ ؟ ؟

خبر ہے کہ ہالینڈ میں 5 ہم جنس پرست جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ شادی کرنے والے پانچ افراد کا تعلق امریکی ریاست نیو یارک سے ہے جہاں قانونی طور پر ہم جنس پرستوں کی شادی ممنوع ہے ۔ اسی لئے امریکی ہم جنس پرست دیگر یورپی ممالک کا رُخ کرتے ہیں اور شادی کے بعد واپس امریکا آجاتے ہیں کیونکہ اس صورت میں امریکہ میں شادی سرکاری طور پر تسلیم کی جاتی ہے

This entry was posted in خبر, منافقت on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

4 thoughts on “قانون ؟ ؟ ؟

  1. ریحان

    سولومائیٹس ۔۔ لگتا تو مزاق ہے کہ یہ کیا ہو رہا ہے جہاں میں ؟ پھر ایسے لوگوں کو تو ڈاکٹرز ، سائینسدان ، ریسرچرز ۔۔ تھیوری ساز بیمار بھی نہیں کہتے ۔۔ کہا جاتا ہے کہ جی ڈی این اے کا چکر ہے

  2. راشد کامران

    اتنا دور جانے کی کیا ضرورت ہے۔۔ برابر کی ریاست چلیں‌ جائیں یا کینیڈا تک کا سفر کرلیں کیونکہ نیویارک تو اب کینیڈا کے ہم جنس بندھن کو بھی قبول کرتا ہے۔ یہ لوگ بھی ہر طرح‌ خبروں میں رہنے کی کوشش کرتے ہیں اور اسی لیے اسطرح کے ڈرامے اسٹیج کرتے رہتے ہیں

  3. افتخار اجمل بھوپال Post author

    ریحان صاحب
    حقیقت یہ ہے کہ آج کی آزاد دنیا پر بیمار ذہنوں کا راج ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ آج دنیا بہت ترقی کر گئی ہے مگر صورتِ ہال یہ ہے کہ آج بھی وہی جاہلیت طاری ہو چکی ہے جو ماضی میں ہر نبی علیہ السلام کی بعثت سے قبل طاری ہوتی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.