نیا بادشاہ ۔ ايک لطيفہ

ايک اعلٰی تعلیم یافتہ اور اعلٰی عہدیدار نے حال ہی میں مجھے ایک لطیفہ سنایا تھا ۔ کل اخبار میں حکومتی کارستانی کی ایک رپورٹ پڑھ کر خیال آیا کہ قارئین کی نذز کروں

شہروں سے جمہوریت کا شور جنگل میں پہنچا ۔ جنگل کی تمام جمہور یعنی تمام جانوروں کے نمائندوں کا اجلاس بُلایا گیا ۔ شیر کی نامزدگی پر بیلوں اور ہرنوں نے شور مچایا ۔ اسی طرح نامزدگیاں ہوتی رہیں اور اعتراضات ہوتے رہے ۔ آخر بندر باقی رہ گیا اور اس کے خلاف کسی نے شکائت نہ کی چنانچہ جمہور کے نمائندوں نے متفقہ طور پر بندر کو اپنا بادشاہ بنا لیا ۔ بندر نے اپنی تقریر میں جمہور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اب کسی پر ظُلم نہیں ہو گا ۔ ہر ایک کی سُنی جائے گی اور اس کی مدد کی جائے گی

کچھ روز بعد ایک چڑیا درخت پر اپنے گھونسلے میں اپنے دو ننھے بچوں کو لئے بیٹھی تھی کہ ايک سانپ درخت پر چڑھتا نظر آیا ۔ چڑیا اُڑ کر بندر کے پاس گئی اور سانپ سے بچوں کو بچانے کی درخواست کی ۔ بندر نے اُسی وقت ایک درخت پر چھلانگ لگائی پھر اُچھل کر دوسرے درخت پر گیا پھر تیسرے پر اور اس طرح کئی درختوں چھلانگے لگا کر واپس آیا اور چڑیا کو بتایا کہ “دیکھا ہم نے آپ کیلئے کتنی محنت کی ہے”

چڑیا جب واپس اپنے گھونسلے پر گئی تو دیکھا کہ سانپ اس کے گھونسلے کے قریب پہنچ چکا ہے ۔ وہ ہانپتی کانپتی پھر بندر بادشاہ کے پاس پہنچی اور بتایا کہ سانپ اسکے بچوں کے بالکل قریب پہنچ چکا ہے ۔ بندر نے پھر ایک درخت سے دوسرے ۔ دوسرے سے تیسرے پر اور اس طرح کئی درختوں چھلانگے لگائیں اور واپس آ کر کہا ” دیکھا ہم نے آپ کیلئے کتنی محنت و کوشش کی ہے”۔ چڑیا اپنے گھونسلے پر پہنچی تو سانپ اُس کے بچوں کو کھا چکا تھا

پاکستانی قوم کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی نہیں ہو رہا ؟
:smile:

This entry was posted in روز و شب, طنز, مزاح on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

13 thoughts on “نیا بادشاہ ۔ ايک لطيفہ

  1. مسٹر کنفیوز

    سبحان اللہ کیا موقع محل بات ہے ۔ ہماری حکومت اور صدر صاحب کا بھی کچھ ایسا ہی حال ہے کبھی امریکہ کبھی رشیاء کبھی یورپ کتنی محنت کر رہے ہیں ہمارے لئے ۔ :mrgreen: :D :P :lol:

  2. احمد

    فوجی ھو تو مسئلہ جمہوریت ہو تو مسئلہ۔۔اب کیا چائہیے بھائی؟

  3. چوھدری حشمت

    السلام علیکم۔
    معزرت کے ساتھ ، سرکیا ہمارے سارے سربراہ اوران کے پیچھے کام کرنے والاخاموش عملہ سارےکےسارے احمق ہوتے ہیں، میراخیال ہے کہ ایسا نہیں ہے اور یہ بات آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں، مخالفت ایک حد تک اچھی ہوتی ہے جب تک تعمیری ہو۔ ملک کی پروٹکشن کے لیے بہت سے ڈپلومیٹک کام کئےجاتےہیں، اس میں خاموشی بہتر ہوتی ہے۔

  4. خاور

    جہاں میں نے سنا تھا یه لطیفه وهاں پر بندر کهتا هے
    مصیبت بنی هی هے بی بی جی لیکن هماری ایفیشنی دیکھ ؟اور میری خارجه پالیسی دیکھ –

  5. چوھدری حشمت

    جب بمبئی اٹیک ہواتوآپ کو یاد ہوگا کہ انڈیا نے کس طرح آپ پر ڈپلومیٹک اٹیک کیا اورآپ کو پوری دنیا سے الگ کرکے ایک دہشت گرد سٹیٹ ڈکلیرکروانے اورپوری دنیا کوآپ پرچڑھ دوڑنے کی ترغیب دی۔
    اگرچہ کہ اس وقت کےجاری کردہ سٹیمنٹ میں کچھ کوتاہاں ہوئی ہیں تاہم مجموعی طورپرآپ اپنے تعلقات کے بنیاد اس معاملے کو فیس کرنے میں کامیاب ہوسکے۔
    میں مانتا ہوں کہ انڈیا یا کوئی اورملک ہم پرآسانی سے حملہ آور نہیں ہوسکتا ہے مگریہ بلکل عقلمندی نہیں کہ یہ کہا جائے” آ پنجا لڑا کردیکھ”۔
    چنانچہ ڈپلومیٹک دوروں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اب اس کا صحیح فائدہ اٹھانا پالیسی میکرکام ہوتا ، سامنے والا بندہ صرف شو پیس ہوتا ہے۔

  6. جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین

    بہت خوب کیا یہ لطیفہ کسی سرکاری افسر کو بھی سنایا گیا ہے۔نوائے ادب

    میں نے اپنے ایک جاننے والے پاکستان کے ایک اعلٰی سفارتکار سے یہ لطیفہ مشرف دور میں ق لیگ کی حکومت کے بارے میں سنا تھا۔ سنئیر سفارتکار کے مطابق۔ شیر کی لاعلمی میں اس کے مقابلے پہ بندر کو جنگل کا بادشاہ بنائے جانے پہ شیر غضب ناک ہو کر باغیوں کی تلاش میں نکلتا ہے۔تو شیر کی آمد پہ جانور بندر سے کہتے ہیں۔ شیر نزدیک آتا جارہا ہے اور خاصے غضب میں ہے۔ بادشاہ سلامت کچھ کی جئیے۔ تب بندر بے چارہ ڈر کے مارے خوف سے ایک درخت سے دوسرے پہ چھلانگیں لگاتا آجارہا ہوتا ہے اور بندر تاریخی جواب دیتا ہے کہ ۔۔بھاگ دوڑ تو بہت کر رہے ہیں، مگر کچھ سمجھ میں نہیں آرہا۔

    تب شیر کو انہوں نے مشرف سے اور پاکستان کے وزیر اعظم کو بندر کے پس منظر میں لطیفہ بیان کیا تھا۔

  7. افتخار اجمل بھوپال Post author

    چوھدری حشمت صاحب
    بہر حال لطیفہ لطیفہ ہوتا ہے ۔ اسے سنجیدہ نہیں لینا چاہیئے ۔
    ويسے حکمران کیا کر رہے ہیں وہ آپ بھی جانتے ہیں اور میں بھی ۔ ہمارے کچھ کہنے سے حقائق نہیں بدلیں گے ۔ پریشانی تو اسی عمل کی ہے کہ جاننے والے اعلٰی عہديدار خاموش ہیں اور ہمیں لطیفے سنا کر ٹہلاتے رہتے ہیں ۔
    مجھے یاد ہے کہ جنرل ایوب جن صڈر تھے تو وہ ایک شادی کی محفل میں شریک تھے ۔ وہاں مسخروں نے ایک مکالمہ پیش کیا ۔
    “سنا ہے کہ سب بدماش ختم ہو گئے ہیں” “وہ کیسے ؟” “ايوب خان صاحب نے ختم کر دیئے ہیں” ” پر کیسے ؟” “سب کو بنيادی جمہوريوتوں کا رکن بنا دیا ہے”۔
    اس پر ايوب خان نے قہقہہ لگایا اور مسخروں کو انعام دیا

  8. افتخار اجمل بھوپال Post author

    خاور صاحب
    میں نے یہ فقرہ جان بوجھ کر نہیں لکھا تھا ۔ آپ تو جاپان بيٹھے ہیں میں اسلام آباد میں ہوں اور کراچی بھی جانا ہوتا ہے

  9. چوھدری حشمت

    محترم اجمل صاحب۔
    خزانے میں بھیک کا مال ہے ، عوام مفلوک الحال ہے ، غربت اور بے روزگاری روز بہ روز بڑھتی جارہی ، جن ریاستوں پر برسوں سے تکہ تھا اب وہ بھی منہ موڑ رہے ہیں کہ آخر بھکوں کا کہاں تک پورا کریں۔ کرپشن اپنی انتہا کو ہے۔ اور بندوق بردار سروں پر شریعت کے نام پر منڈلارہے ہیں۔
    اب آپ ہی مشورہ دیں کہ اسے میں کیا کریں ، قابل عمل مشورہ ، میرے یا آپ کے پسند کے بندے کولانے کے علاوہ مشورہ کیونکہ یہ مسائل سب کے لئے یکساں ہیں۔

  10. افتخار اجمل بھوپال Post author

    چوھدری حشمت صاحب
    انسان خود اپنی تباہی کا سامان کرتا ہے ۔ جب تک عوام کی اکثریت دیانتداری سے محنت و کوشش نہیں کرے گی اس وقت تک حالات بہتر نہیں ہو سکتے ۔
    میرے اس بلاگ کے بائیں حاشیئے میں سب سے اُوپر اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی کی کتاب میں سے دو آیات اور اُن کے نیچے میری طرف سے ایک پیغام لکھا ہے ۔ اگر قوم کے تیس فیصد لوگ ان پر عمل پیرا ہو جائیں تو بہتری تیزی سے آ سکتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.