دوستی یا دُشمنی ۔ ہوشیار باش

پاکستانی ایٹمی وار ہیڈز کنٹرول میں لینے کے لیے امریکا نے ایک منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت امریکا پاکستان کے جوہری ہتھیاروں پر قبضہ کرے گا۔ یہ آپریشن امریکا کا ایک انتہائی خفیہ کمانڈو یونٹ کرے گا جس کو جوہری ہتھیاروں پر قبضے کی تربیت دی گئی ہے۔ یہ خفیہ کمانڈو یونٹ اس وقت افغانستان میں موجود ہے اور ایکشن کرنے کے لیے صدر اوباما کے حکم کا منتظر ہے۔

یقیناً امریکا ایک مربوط سازش کے تحت پاکستان کو اس کے جوہری ہتھیاروں سے ہر حال میں محروم کرنے پرتلا ہواہے۔ بڑی چالاکی اور عیاری کے ساتھ پاکستان کے دوست اور ہمدرد کا روپ دھار کر امریکا اپنی چالیں چل رہا ہے۔ دوسری طرف ہم بڑی تیزی سے اس کی طرف سے پھیلائے گئے جال میں پھنستے جا رہے ہیں اور آج حالات اس نہج تک پہنچ چکے ہیں کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیار اور ایٹمی پروگرام شاید پہلے کبھی اتنے خطرہ میں نہ تھے۔

پورا مضمون یہاں کلک کر کے پڑھیئے

This entry was posted in خبر on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

6 thoughts on “دوستی یا دُشمنی ۔ ہوشیار باش

  1. ریحان مرزا

    نا یہ ملک غریب ہوتا

    اور نا یہاں کے لوگ امریکہ کے ہاتھو بک کر خود کش بمبار کی طرح استعمال ہوتے

    یہاں دو دھماکے امریکہ نے کرا دینے ہے اور جواز بنا دینا ہے کہ کرو قبضہ ۔۔۔۔ اللہ کرے ایسا نا ہی ہو

    پر اللہ سے ہم پر رحم کی امید رکھنا بھی عجب ہی لگتا ہے

    ہم اپنی باقی بربادی کے خود زمہ دار بن نے والے ہیں

  2. افتخار اجمل بھوپال Post author

    ریحان مرزا صاحب
    ایسی بھی اندھیر نہیں مچی ہے ۔ جس اللہ نے یہ ملک عطا کیا وہ اس کی حفاظت اپنے بندوں سے کراتا رہا ہے اور اب بھی کرائے گا ۔ بات صرف اتنی ہے کہ ہم لوگ عشاشی اور منافقت چھوڑ دیں پھر کسی کی مجال کہ ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے

  3. افتخار اجمل بھوپال Post author

    طارق صاحب
    تبصرہ کا شکریہ ۔ یہ خبر ٹی وی چینلوں اور اخبارات کے ذریعہ ہر طرف پہنچ چکی ہے ۔ میں نے خبر کا ایک ربط تحریر کے نیچے دیا ہوا بھی ہے

  4. نعمان

    صرف ایک سوال۔ اگر یہ کمانڈو یونٹ اتنا خفیہ اور اتنا حساس مشن کرنے جارہا ہے تو اس کی خبر لیک کیسے ہوگئی؟

  5. افتخار اجمل بھوپال Post author

    نعمان صاحب
    آپ کے سوال کا دو طرح جواب دیا جا سکتا ہے ۔ ایک جو عام آدمی کیلئے ہے اور دوسرا اس کیلئے جو مخابرات جسے انگریزی میں ملٹری انٹیلیجنس کہا جاتا ہے کے ساتھ رہ چکا ہو یا اس کے متعلق جانتا ہو ۔ پہلا جواب یہ ہے کہ ایسی خبر نفسیاتی دباؤ بڑھانے کیلئے دی جاتی ہے اور اس میں حقیقت بھی ہوتی ہے ۔ دوسرا طریقہ آپ کی سمجھ میں آنے کی امید بہت کم ہے ۔ صرف اتنا بتا دوں کہ یہ خبر جان بوجھ کر چھوڑی جاتی ہے اور اس میں صرف آدھا سچ ہوتا ہے ۔ ایک پرانی مثال دیتا ہوں ۔ 1965ء کی جنگ سے قبل بھارت کے پاس بی آر بی نہر کی منصوبہ بندی اور نقشوں کا پورا ریکارڈ موجود تھا اس کے باوجود بھارت کی فوج نے نہر عبور کرنے کی کوشش نہیں کی تھی ۔ اب امریکہ کی اس خبر کے ہوتے ہوئے کوئی بھی ملک اس کا توڑ کرنے سے قاصر ہو گا جب تک کہ وہ بااثر کاؤنٹر انٹیلیجنس نہ کر لے جو بہت مشکل کام ہوتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.