کاشی کا جواب

طارق کمال صاحب کی لکھی نظم پڑھتے پڑھتے اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی نے میرا دماغ ایسا کر دیا کہ اُس کا جواب میرے ذہن میں بنتا گیا جو میں نے تحریر کر دیا ہے ۔ ردیف کافیہ ناپنا شروع نہ کیجئے گا ۔ میں شاعر نہیں ہوں

نہ بھُلا سکوں گی تُجھ کو ۔ نہ کہو کہ بھُول جاؤں
تُم ہو قابل یا نہیں ہو ۔ فیصلہ تُم نے کرنا نہیں

ناراضگی ہے میری اُس اُنس کی بناء پر
جو تُم نے مجھ کو بخشا اُلفتوں کی راہ پر

شگوفے کھِلائے ہوں جس نے دل میں میرے
وہ باغیچہءِ تازہ ۔ کیوں کر ہو سکتا ہے بنجر

میں تمہاری کاشی ۔ تمہارے باغ کی کلی ہوں
کسی اور کے صحن میں ۔ اُگاؤ نہ مجھے تم یوں

تم کبھی اگر بکھرے سنبھالوں گی میں تم کو
آزمانی پڑی جو قسمت ۔ اسے آزماؤں گی تم پر

تمہیں ویران چھوڑ کر کیا میں آباد رہ سکوں گی
کسی اور کی بجائے تیرا آشیانہ کیوں نہ سجاؤں

اگر میں نے دی ہے نفرت تیرے دل کو تو بتا دو
نہا کر میں اپنے خُون میں محبت کا سیلاب لاؤں

تیرے چراغ کی تپش نے مجھے زندگی عطا کی
اس میں جل جو جاؤں مجھے فکر نہیں اس کی

موت ہر ایک کو ہے آنا ۔ اس سے کیوں گھبرانا
تیرے ساتھ مر جو جاؤں میں امر ہی ہو جاؤں

This entry was posted in شاعری on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

4 thoughts on “کاشی کا جواب

  1. طارق کمال

    اسلامُ علیکم!
    سب سے پہلے شکریہ انکل آپکا کے آپ میرے اسپیس پہ اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔
    نہیں ایسی بات نہیں ھے، اصل میں ایم ایس این اسپیس خود لنک بنا دیتا ھے جب آپ آرا دیتے ھیں،اچھا کیا آپنے کے اپنے بلاگ کا لنک آرا میں ہی لکھ دیا

    وسلام

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.