پرویز مشرف کے حق میں مظاہرہ ؟

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے حق میں ایک مظاہرہ کیا گیا جس میں مختلف شہروں سے آئے ہوئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مظاہرہ میں شریک بعض لوگ یہ بھی نہیں جانتے تھے کہ وہ کس مقصد کے لئے اسلام آباد لائے گئے ہیں۔کئی ایک مظاہرین صرف ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت پر اسلام آباد دیکھنے چلے آئے ۔

سیالکوٹ سے آنے والے نوجوانوں کے ایک ٹولے نے بتایا کہ ان کو کہا گیا تھا کہ مناکا پاکستان والے بسوں کا ایک قافلہ لے کر اسلام آباد جا رہے ہیں جس کسی نے بھی جانا ہو وہ مفت آ سکتا ہے ۔ لیکن راستہ میں ہی بس کے اوپر جنرل مشرف کے حق میں بینر لگا دیا ۔ انہوں نے بتایا کے ان کو مشرف کے حق میں ہونے والے مظاہرے کے بارے میں نہیں بتایا گیا تھا جبکہ ہم میں سے کوئی بھی مشرف کے حق میں نہیں بلکہ بعض کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی اور بعض کا مسلم لیگ نواز سے ہے ۔ اور وہ صرف سیرو تفریح کے لیے یہاں آئے ہیں ۔

فیصل آباد کی تحصیل سانگلہ ہل سے آنے والے ایک شخص نے بتایا کے مسلم لیگ ق کے مقامی رہنماء نے مساجد سے اعلانات کروائے کہ اسلام آباد میں واقع درگاہ بری امام میں حاضری کے لیے ایک قافلہ جا رہا ہے اور اس میں مفت جایا جا سکتا ہے اور کھانا بھی ملے گا ۔ لیکن یہاں پر آ کر نہ تو کھانا ملا اور نہ ہی کوئی دربار لے کر گیا بلکہ مظاہرے میں شامل ہونے کو کہا گیا اور کھانا تک نہیں ملا ۔

فیصل آباد سے آنے والے ایک نوجوان سے جب پوچھا گیا کہ وہ کس کے حق میں مظاہرہ کرنے آئے ہیں تو اس نے کہا کہ اس کو تھوڑی دیر پہلے تو یاد تھا لیکن اب یاد نہیں ہے ۔اب میں نے کافی سیر کی ہے اور نام بھول چکا ہوں۔ اس نے یاد کرنے کی کوشش کی لیکن اسے صدر مشرف کا نام یاد نہ آ سکا ۔

This entry was posted in خبر on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

4 thoughts on “پرویز مشرف کے حق میں مظاہرہ ؟

  1. ساجداقبال

    آپ اسی دن وائس آف امریکا سنتے تو بہت سے لطیفے سنتے۔ اسی مظاہرہ میں شریک لوگ وہ ”جیو مشرف“ والے لطیفے سنا سنا کر ہنس رہے تھے، پیپلزپارٹی والے اپنی پارٹی کے حق میں‌نعرے لگا رہے تھے۔ جس دن انہوں نے مظاہرے کے بینر لگائے تھے، میں سمجھ گیا تھا کہ اچھا خاصا ڈرامہ ہونے والا ہے۔ تاہم چونکہ اس دفعہ دیہاڑی کی بجائے زیارتوں کے چکر میں لوگوں کو لایا گیا تھا تو اچھی خاصی عزت افزائی ہو گئی۔ :smile:

  2. اجمل Post author

    ساجد اقبال صاحب
    ہماری موجودہ حکومت نے ماضی کے تمام ریکاڈ توڑ دیئے ہیں ۔ اَن پڑھ سے لے کر اعلٰی تعلیم یافتہ تک اور غریب سے لے کر امیر تک سوائے حکومت والوں کے سب پریشان ہیں ۔ دعا کیجئے کہ اللہ اس ملک کو بچا لے ۔ حالات بہت خطرناک ہیں

  3. میرا پاکستان

    ان مظاہروں‌میں‌لال جھنڈے کس کی نمائندگی کررہے تھے۔ کیا یہ لال جھنڈے کمال اتاترک کے تھے یا پھر سوشلسٹوں کے۔ کیونکہ جنرل مشرف تو مسلم لیگ ق کے ہیں‌ اور ان کا جھنڈا سبز ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.