ہمارے لڑکپن کے زمانہ میں ایک قوالی تھی جو اس وقت کی نسبت آجکل کے زمانہ میں بہت موزوں ہے
دیکھو آیا یہ کیسا زمانہ
یہ دنیا ہے عجائب خانہ
دیکھو آیا یہ کیسا زمانہ
پہلے تو دیکھا تھا تیل
اب دیکھی تیل کی دھار
ماننا ہی پڑتا ہے یارو
جو کہہ دیتی ہے سرکار
دیکھو آیا یہ کیسا زمانہ
کوّے کی چونچ میں انگور
اور حُور بہ پہلوئے لنگور
کہتے ہیں خدا کی قدرت ہے
دیکھو آیا یہ کیسا زمانہ
یہ دنیا ہے عجائب خانہ
دیکھو آیا یہ کیسا زمانہ
بول سے تو لگتا ہے کافی دلچسپ قوالی ہوگی۔
Written wonderfully well denoting the current scenario all over the world
رہبر صاحب
شکریہ ۔ یہ قوالی زبان زدِ عام ہو ئی تھی ۔ اور گائی بھی مشہور گلوکاروں نے تھی ۔
نیل کنٹھ صاحب
خوش آمدید ۔ تبصرہ کا شکریہ ۔
آپ نے نام زبردست چُنا ہے ۔ نیل کنٹھ شریف اور خوشنما پرندہ ہے ۔ دریا کے قریب ہوتا ہے اسلئے دیکھے مدت گذر گئی ہے ۔