استفسارات کا جواب

میں نے حدیث اور سنت کی اہمیت بارے اظہارِ خیال کیا تو استفسارات کا سامنا ہوا ۔ جن میں نعمان اور افضل صاحبان کا استتفسار ہے کہ نماز کی اہمیت ۔ قرآن اور احادیث مبارکہ پڑھنے ۔ دین کے مطالعے کا طریقہ کار ۔ خصوصاً انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کے ذریعے دین کا درست مطالعہ اور کس طرح کیا جائے اور یہ کہ کیسے اندازہ لگایا جائے کہ جو معلومات حاصل کررہے ہیں وہ مستند ہے یا نہیں ۔ کچھ دیگر حضرات شک میں ہیں کہ کونسی حدیث درست ہے اور کونسی نہیں ۔

میں کئی بار لکھ چکا ہوں کہ میں تو صرف ایک طالبِ علم ہوں ۔ بہرحال میں ان حضرات کا ممنون ہوں کہ مجھے اس قابل سمجھا ۔ میں اپنی سے طرف دین کی ترویج کی پوری کوشش کروں گا ۔ یہ استفسارات طویل تشریح طلب ہیں جس کیلئے کئی نشستیں درکار ہیں ۔ سب سے اہم معاملہ درست اور نادرست یا مستند اور غیرمستند کا ہے ۔ اس کا سبب نفساتی بھی ہے اور غیر مستند کتب کی اشاعت بھی ۔ کسی بھی تحریر کو سمجھنے کیلئے ضروری ہے کہ انسان اپنے وسوسوں کو کچھ دیر کیلئے پکی نیند سُلا دے ورنہ ہر بات غلط محسوس ہو گی ۔ علم حاصل کرنے کیلئے دوسرا اہم قدم یہ ہے کہ جو کچھ پڑھا جائے اسے اپنے نظریات یا مفروضات پر منطبق کرنے کی کوشش نہ کی جائے بلکہ مطالعہ سے حقائق کی شناخت کے بعد اپنے نظریات درست کئے جائیں ۔

اردو میں قرآن شریف اور اُردو ترجمہ پڑھنے اور تلاوت سننے کیلئے مندرجہ ذیل ربط پر جائیے ۔
http://www.asanquran.com/Quran.cfm
یہاں پر صرف قرآن شریف کا اردو ترجمہ پڑ سکتے ہیں ۔
http://www.quranweb.org/urdu/index.htm

یہاں پر آپ کو دین اسلام کے متعلق بہت کچھ پڑھنے کو ملے گا
http://www.islamicity.com/mosque/quran

قرآن شریف کا انگریزی ترجمہ مندرجہ ذیل ربط پر دیکھئے ۔ اسی ربط پر انگریزی میں حدیث بھی ملے گی اور تلاش کا بندوبست بھی ہے ۔ اس کے علاوہ اور بھی مفید معلومات اور مضامین اسلام کے متعلق ہیں
http://www.usc.edu/dept/MSA/quran

جہاں تک میرا تعلق ہے میرے پاس اللہ کے فضل سے کئی مفسرین کی تفاسیر ہیں اور حدیث کی کتاب صحیح بخاری ہے ۔ جامعہ اظہر کی کتاب الفقہ ہے ۔ سیرت النبی مولانا شبلی نعمانی کی لکھی ہوئی ہے ۔ میرے پاس وڈیو آڈیو سی ڈیز بھی ہیں ۔ اس کے علاوہ میں کئی ویب سائٹس سے بھی استفادہ کرتا ہوں ۔

انشاء اللہ یہ سلسلہ وقفہ کے ساتھ جاری رہے گا

This entry was posted in دین, روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

7 thoughts on “استفسارات کا جواب

  1. ahmad

    You are recommending answering-islam website for Quran info? have a look at the website again (infact look again on all your recomended website to be 100% sure)! I hope next time you will be extra careful about recommending website about Islam

  2. Noumaan

    I agree with ahmed that answering islam is not a good and reliable resource for any one to study Islam. However if a person wants to look at how people from other faiths particularly christians compare Islam with their own faiths, then this is a good place to start. But we are discussing good resources for studying Islam so I think that Answering Islam is an irrelevant site.

  3. اجمل

    احمد اور نعمان صاحبان
    جزاک اللہ خیر ۔ باقی ویب سائیٹس تو میں بار بار دیکھ اور پڑپ چکا ہوں متذکرہ ویب سائٹ پر میں نے دو تین مضامین پڑھے تھے جو ٹھیک تھے اوتر میں نے موازنہ کی خاطر اسے شامل کر دیا تھا ۔ اب میں نے کچھ اور مضامین پڑھے ہیں تو اپنی غلطی کا احساس ہوا ہے ۔ انشاء اللہ آئینڈہ اور زیادہ احتیاط کروں گا ۔

  4. ahmad

    As Noumaan mentioned, if you want to look how other faith compare Islam, you may look at websites that represent their point of view. But this particular website has been designed to deceive rather than to present there point of view. This website relies heavily presents Dr. Campbell work. Dr. Campbell had an interesting dialog with Dr. Naik which can be found here
    Campbell and Naik dialog
    Although some people do not agree with such method of preaching as it tends to be aggressive but sometimes its necessary to counter.

  5. خاور

    آپ نے بڑا مشکل مضمون شروع کردیا ہےکبهی ملاقات هوئی تو هی بات هو گی که موضوع کافی کفتگو کا تقاضا کرتا ہے ـ
    سوچنے والوں کے لیے نشانیاں هیں
    مگر
    مکهی پر مکهی مارنے والے مقتدی کہلواتے هں
    صلواة ہے کیا ؟؟
    اور صلواة کا قایم کرنا ہے کیا ؟؟
    مختلف مکتبه فکر اس میں اختلاف رکهتے هیں ـ
    حدیث ہے کیا؟؟؟
    کوئی بهی بات گهڑ كر اس پر حدیث كا لیبل لگا دیا جائے تو كیا یه حدیث هو جائے كي ؟؟
    سوچنے كی بات ہے كه اسلام میں تفرقه پیدا كرنے والی چیز ہے كیا ؟؟
    كیا قرآن؟؟
    اگر كوئی اور چیز ہے تو پهر اس كو
    الله كے اس حكم پر كه
    الله كی رسی كو مضبوطی سے پكڑے ركهو اور تفرقے میں نه پڑو

    كو آكر چهوڑ دیں تو كیسا ہے ؟؟
    باقی جی آپ بهی سیانے هیں
    الله كے حكم پر فكر كیا كریں ـ

  6. اجمل

    احمد صاحب
    نعمان صاحب اور آپ کا خیال درست ہے ۔ میں نے اسی وجہ سے متذکرہ ویب سائٹ کو شامل کیا تھا ۔ غطی میں نے یہ کی تھی کہ اس مدعا کی وضاحت نہ کی ۔ آپ کےی طرف سے توجہ دلانے پر میں نے اتفاق سے جو مضمون اس ویب سائٹ پر پڑھے ان سے مجھے احساس ہوا کہ جو مسلمان قرآن اور سنٹ سے پوری طرح آگا نہیں ہے اس کے بھٹک جانے کا خدشہ ہے ۔ اسلئے میں نے اسے حذف کر دیا ۔
    آپ کا یہ خیال بھی درست ہے کہ بعض اوقات تُرش لہجا اختیار کرنا ضروری ہو جاتا ہے ۔ ڈاکٹر نائک اور کیمپ بیل کے مکالمہ کا ربط مہیا کرنے کا شکریہ

  7. اجمل

    خاور صاحب
    باقی باتیں چھوڑیں صرف ایک بات کو سمجھنے کی کوشش کریں ۔ لوگوں نے قرآن شریف کی آیات گڑھیں مگر غلط ثابت ہوئیں ۔ احادیث گڑھیں اور غلط قرار دے دی گئیں ۔ وجہ یہ ہے کہ صحیح قرآن شریف کی اتنی زیادہ جلدیں موجود ہیں کہ ان سب میں تبدیلی کرنا ممکن نہیں ۔ اسی طرح احادیث صحیحہ کی اتنی زیادہ جلدیں دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں کہ ان میں تبدیلی کرنا ممکن نہیں ۔
    سب سے اہم بات یہ ہے اللہ سبحانُہُ و تعالٰی نے اس دین کی حفاظت اپنے ذمہ لی ہے تو پھر کون ہے جو اس میں تحریف کرے ؟ جو جان بوجھ کر قرآن و حدیث میں غلُو کرتا ہے وہ کسی کا نہیں خود اپنا نقصان کرتا ہے ۔

    آپ نے تفرقہ کی بات کی ہے ۔ تفرقہ نہ قرآن کی وجہ سے ہے نہ حدیث کی وجہ سے بلکہ یہ قرآن پر عمل نہ کرنے اور خودغرضی کا نتیجہ ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.