ظلم کا حد سے بڑھ جانا

کہتے ہیں کہ ظلم حد سے بڑھ جانا ہے دوا ہو جانا ۔ ظلم تو حد سے بہت آگے بڑھ چکا ۔ اب اس کے دوا ہونے کی انتظار ہے ۔ آج لال مسجد کے چند زخمی طلباء جو تا حال ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں کا کچھ احوال معلوم ہوا ۔ دو تین طلباء کے بازوؤں پر گولیاں لگی تھیں اور ایک کے پیٹ میں کئی گولیاں لگی تھیں ۔ پیٹ میں گولیاں لگنے والے لڑکے کے متعلق ڈاکٹر نے کہا کہ ہم حیران ہیں کہ یہ اب تک زندہ کیسے ہے ۔ طلباء نے بتایا کہ جب اعلان ہوا کہ جو باہر نکلے گا اسے کچھ نہیں کہا جائے گا اور 5000 روپیہ فی کس گھر جانے کا خرچہ بھی دیا جائے گا تو وہ باہر نکلے لیکن باہر نکلتے ہی ان پر فائر کھول دیا گیا جس سے کئی طلباء زخمی ہوئے اور ہو سکتا ہے شہید بھی ہوئے ہوں کیونکہ یہ لوگ زخمی ہو کر گر گئے تھے اور کسی کو ایک دوسرے کا ہوش نہ تھا ۔ جب وہاں کوئی سرکاری آدمی موجود نہ تھا تو ایک زخمی نے منت کی کہ ہمیں کسی طرح ہسپتال سے نکال لے جائیں ۔ جس زخمی کو ہسپتال والے فارغ کرتے ہیں اسے ہتھکڑیاں لگا کر پتہ نہیں کہاں لے جاتے ہیں کہ پھر اس کی کوئی خبر نہیں آتی ۔

حکومت نے اپنے ظلم کے نشانات مٹانے کیلئے دن رات کام کیا ۔ 1500 سے زائد طالبات کے جلے ہوئے جسموں کو راتوں کی تاریکی میں کسی نامعلوم غیرآباد جگہ یا کئی جگہوں پر بڑے بڑے گڑھے کھود کر دبا دیا گیا ۔ طالبات کاسامان ٹرکوں میں بھر کر مختلف غیرآباد جگوں پر پھینکا گیا ۔ مندرجہ ذیل وڈیو میں صرف ایک جگہ [جی سیون ٹو کے گندے نالے] کی چھوٹی سی جھلک دیکھئے کہ وہاں سے کیا ملا ۔ اس مقام پر بھی اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس جلد ہی پہنچ گئی تھی اور انہوں نے قرآن شریف اور حدیث کی کتابوں کے اوراق اور انسانی جسموں کے ٹکرے جو اس وقت تک لوگوں نے علیحدہ کئے تھے یہ کہہ کر اٹھا لئے کہ دفن کریں گے ۔ پھر عام آدمیوں کو وہاں سے ہٹا کر پہرہ لگا دیا گیا ۔ بعد میں بقایا ملبہ 4 ٹرکوں میں بھر کر اٹھا لیا گیا جس کے متعلق کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ لیجا کر اسلام آباد کے کسی جنگل میں بکھیر دیا گیا ۔

[youtube=http://www.youtube.com/watch?v=Gzv0lFnwjbs]

This entry was posted in خبر, گذارش on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

2 thoughts on “ظلم کا حد سے بڑھ جانا

  1. shahidaakram

    مُحترم اجمل انکل
    السلامُ عليکُم
    اُمّيد ہے آپ بخير ہوں گے سب سے پہلے ميں آپ سے معزرت خواہ ہُوں کہ آپ کی کل کی ميل اور آج کی ميل کا جواب نہيں ديا وجہ گھريلُو مصرُوفيات ہيں تو ليکن اُس سب سے بڑھ کر آج جوحالات ہيں اور آپ اتني محنت سے اکٹھے کر کے جو کُچھ ہمار ے سامنے لا رہے ہيں وہ قابل ستائش تو ہے ہی ليکن اُن باتوں نے جيسے دُکھی کيا ہے اُس کے بعد اپنے انسان ہونے سے بھي نفرت ہو رہی ہے شايد جانور بھی ايسی حيوانيّت نہيں دکھاتے ہوں گے کتنی عجيب بات ہے کہ اس عارضی دُنيا اور زندگی کے لۓ اتنی تگ و دو کيا ہم لوگ انسان کہلانے کے مُستحق ہيں يہ عجيب وقت صرف پاکستان کے لۓ نہيں پُوری مُسلم اُمّہ کے لۓلمحہء فکريہ ہے ليکن ہم فکر کرنا نہيں چاہتے ہم اُن نشے باز ہيروئينچيوں سے کم تو نہيں ہيں جو نشہ کر کے دُنيا و مافيہا سے بے خبر ہو کر شايد يہ سمجھتے ہيں کہ دُنيا اُن کے لۓ ايک معمُولی شے ہے اور صرف اپنی ہی ذات اُن کے نزديک اہم ہوتی ہے باقی دُنيا جاۓ جہنّم ميں ،اپنی ذات سے ايسا ہي پيار آج ہميں اس مُقام پر لے آيا ہے کہ ہم اپنے علاوہ کُچھ بھی سوچنے کو تيّار نہيں سو جب حالات ايسے ہوں تو کُچھ بھی ديکھنے کو مل سکتا ہے دُکھ کی بات تو يہ ہے کہ يہ سب کُچھ ايک مُسلم مُلک کے ارباب اقتدار کر رہے ہيں اور کسی قسم کی شرم نہيں کر رہے رات کے اس پہربھی نيند ايسے آنکھوں سے کوسوں دُور ہے اس سوچ کے ساتھ کہ ہم کہاں جا رہے ہيں اپنے ذاتی دُکھ اور مسائل جو پہلے ہی نيند کے دُشمن ہيں ايسے ميں ہر تازہ دُکھ ايسے جان پر وارد ہوتا ہے کہ بس بيان سے باہر ہے
    يہ پوسٹ ظُلم کا حد سے بڑھ جاناکے لۓ تھی يہاں پوسٹ اب کررہی ہُوں اور جو وڈيو تھی وہ اب ديکھی ہے اُس کے بعد الفاظ کھو گۓ ہيں ختم ہو گۓ ہيں کُچھ نہيں ہے ہمارے پاس سواۓ دُعاؤں کے اے اللہ ہميں معاف کردے بخش دے اور استقامت دے صبر دے بہت چھوٹا لفظ ہے صبر کروکہنا آ سان ہے جس پر بيتتی ہے وہی جانتا ہے صبر کرنا کس قدر مُشکل ہے اللہ تعاليٰ ہميں آزمائش کی اس گھڑی ميں ثابت قدم رکھے ،آمين
    دُعاؤں ميں ياد رکھيۓ گا
    اللہ حافظ
    شاہدہ اکرم

  2. اجمل

    بیٹی شاہدہ اکرم ۔ السلامُ عليکُم
    میں بیٹیوں اور بیٹوں کی دعاؤں ہی سے تو زندہ ہوں ۔ آپ لوگ میرے لئے اتنی دعائیں کرتے رہتے ہیں تو میں بیمار کیسے ہو سکتا ہوں ؟ ورنہ جن حالات سے گذر رہا ہوں سوچتا ہوں کہ ہوش میں کیوں ہوں ۔ جسم تو چلتا پھرتا ہے لیکن دماغ ماؤف ہو گیا ہے ۔ جو کچھ ہوا کبھی وہم و گمان میں بھی نہ تھا ۔ آپ نے درست لکھا ہے کہ قوم کسی نشے میں ہے ورنہ ذی ہوش سے تو ایسی درندگی اور ایسی بے حسی کی توقع نہیں کی جا سکتی ۔ بیٹیوں کیلئے تو ہمیشہ سُکھ ہی سوچا جاتا ہے اور سُکھ کا ہی بندوبست کیا جاتا ہے لیکن کیا کروں چاروں طرف دکھ ہی دکھ ہے تو پھر کیا بانٹوں ۔
    فی امان اللہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.