ميری والدہ مُحترمہ 25 جون 1980 بروز بدھ عصر کی نماز کے بعد تسبيح کر رہی تھيں کہ برين ہَيموريج [Brain Hemorrhage] ہوگيا اور وہ بے سُدھ ہو گئيں [went in to coma] ليکن اِس حالت ميں بھی جيسے تسبيح کرتے ہيں وہ اُنگليوں پر کچھ پڑھ کر اپنے اُوپر پھونکتی رہيں حتٰی کہ 29 جون کو ہولی فيملی ہسپتال راولپنڈی ميں اِس دارِ فانی سے رِحلَت کر گئيں ۔ اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی اُنہيں جنّت الفردوس ميں جگہ عطا فرمائے ۔ آمين ۔
يہ نظم ميں نے والدہ مُحترمہ کی وفات کے پانچ چھ ہفتے بعد لکھی تھی ۔ ميں نے جو نظم والدہ محترمہ کی وفات سے کچھ دن بعد لکھی تھی وہ نظرِ قارئين کر چکا ہوں اور يہاں کلِک کر کے پڑھی جا سکتی ہے ۔
کتنے نازوں ميں تو نے کی ميری پرورش
تجھے ہر گھڑی رہتا تھا بہت خيال ميرا
تيری دعاؤں ميں رہا سدا ميں شامل
تيری موت نے مگر کيا نہ انتظار ميرا
يہ زندگی کس طرح گذرے گی اب
نہ دل ہے ساتھ ميرے نہ دماغ ميرا
ميں جو کچھ بھی ہوں فقط تيری محنت ہے
نہ یہ ميری کوئی خوبی ہے اور نہ کمال ميرا
ميری اچھی امّی پھر کريں ميرے لئے دعا
کسی طرح آ جائے واپس دل و دماغ ميرا
تيرے سِکھلائے ہوئے حوصلہ کو واپس لاؤں
پھر کبھی چہرہ نہ ہو اس طرح اشک بار ميرا
تيرے سمجھائے ہوئے فرائض نبھاؤں ميں
کٹھن راہوں پہ بھی متزلزل نہ ہو گام ميرا
روز و شب ميں پڑھ پڑھ کر کرتا رہوں دعا
جنّت الفردوس ميں اعلٰی ہو مقام تيرا
‘ماں‘ جس لفظ میں اتنا پیار ہے وہ ہستی تو اس لفظ سے کروڑوں گنا زیادہ پیاری ہے۔
ماں نام ہی سکون، پیار، محبت، سکھ، اپنائیت کا ہے۔
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ ماں کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلٰی سے اعلٰی مقام عطا کرے ۔۔۔ آمین
پاکستانی صاحب
منیر احمد طاہر صاحب ۔ جزاہ الہہ خیر ۔ جو مائیں زندہ ہیں اللہ انہیں صحتمند اور تندرست رکھے اور جو اس دارِ فانی سے کوچ کر چکی ہیں انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے ۔ آمین یا رب العالمین
May Allah bless you mother with eternal peace in jannah.
Irreplaceable loss … but I firmly believe that Allah will reunite us soon or later … just a bit of wait is needed.
Ameen to the prayers!
May Allah SWT grant special place in Jannah for your mother.
Mothers are special for all people, but as there are comments you will meet your mother (and we all will as long as our deeds are as good.)
S.13, Aya23 and S.52, Aya21 will show what I mean.
Yes I remember my mother when I was leaving Pakistan as I suspected I will not see her again and sure she left this world two years later but as I had previously mentioned (Just like yours) I still hear her sweet voice telling me to wake up for Fajr if I am getting late.
اسماء صاحبہ
شکریہ ۔ نیک والدین اور انکی نیک اولاد انشاء اللہ جنت میں اکٹھے ہوں گے ۔
بھائی وہاج احمد صاحب
جزاک اللہ خیر
ماں جیسی ہستی دنیا میں ہے کہاں
نہیں ملے گا بدل چاہے ڈھونڈ لے سارا جہاں