چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ قسمت

قسمت آپ کے اختیار میں نہیں

لیکن

محنت آپ کے اختیار میں ہے

قسمت آپ کا کام نہیں بناتی
محنت آپ کی قسمت بنا سکتی ہے

اسلئے خلوصِ دل سے محنت کیجئے

میرا دوسرا بلاگ ”حقیقت اکثر تلخ ہوتی ہے ۔ Reality is often Bitter “ گذشتہ پونے 9 سال سے معاشرے کے مختلف پہلوؤں پر تحاریر سے بھرپور چلا آ رہا ہے اور قاری سے صرف ایک کلِک کے فاصلہ پر ہے ۔
بالخصوص یہاں کلک کر کے پڑھیئے The Killing Skies

ڈاکہ ۔ امپائر اور کپتان

11 مئی کو جمہوریت پر ڈاکہ ڈالا گیا
حکومت سارے امپائر اپنے ساتھ ملا لے پھر بھی ضمنی انتخابات (bye elections) کی ساری نشستیں تحریک انصاف جیتے گی
صدر کیلئے پری پول رِگِگنگ (pre-poll rigging) ہو رہی ہے
(عمران خان بتاریخ 30 جولائی 2013ء)

مندرجہ بالا رِگِگنگ کا نتیجہ یہ رہا
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سینٹ + قومی اسمبلی ۔ ۔ ۔ پنجاب ۔ ۔ سندھ ۔ ۔ ۔ خیبرپختونخوا ۔ ۔ ۔ بلوچستان ۔ ۔ ۔ میزان
نشِستیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 104 + 372 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 406 ۔ ۔ ۔68 ۔ ۔ ۔ ۔ 124 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 65 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 1239
اراکین ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 103 + 324 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 371 ۔ ۔ ۔ 160 ۔ ۔ ۔ ۔ 118 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 62 ۔ ۔ ۔ ۔ 1138
ووٹ پڑے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 314 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 367 ۔ ۔ ۔ 69 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 110 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 56 ۔ ۔ ۔ ۔ 887
درست ووٹ ۔ ۔ ۔ ۔ 311 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 361 ۔ ۔ ۔ 69 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 110 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 56 ۔ ۔ ۔ ۔ 887

ممنون حسین
کل ووٹ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 277 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 338 ۔ ۔ ۔ 64 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 41 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 55 ۔ ۔ ۔ 775
شمار ہوئے ۔ ۔ ۔ ۔ 277 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 54 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 25 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 21 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ 55 ۔ ۔ ۔ 432

وجیھہ الدین
کل ووٹ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 34 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 23 ۔ ۔ ۔ ۔۔ 5 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 69 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 1 ۔ ۔ ۔ 132
شمار ہوئے ۔ ۔ ۔ ۔ 34 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 3 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 35 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 1 ۔ ۔ ۔ ۔ 77

ممنون حسین صاحب کو مسلم لیگ ن ۔ مسلم لیگ فنکشنل ۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی ۔ نیشنل پارٹی ۔ جمیعت علمائے اسلام فضل ۔ ایم کیو ایم ۔ مسلم لیگ ضیاء ۔ مجلس وحدت المسلمین ۔ کچھ آزاد اُمیدواروں اور قومی وطن پارٹی نے ووٹ دیئے ۔ (قومی وطن پارٹی خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت میں شریک ہے)
وجیھہ الدین صاحب کو تحریکِ انصاف ۔ جماعت اسلامی ۔ عوامی مسلم لیگ اور عوامی جمہوری اتحاد نے ووٹ دیئے
پی پی پی پی ۔ اے این پی اور مسلم لیگ ق نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا

ضمنی انتخابات جب ہوں تو دیکھیں گے البتہ 11 مئی کے ڈاکے کا منظر کچھ ایسا رہا ہو گا ۔ ووٹ ڈالے گئے تو قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں تحریکِ انصاف سونامی سے جیت رہی تھی لیکن سونامی آتے ہی اندھیرا چھا گیا ۔ جب اندھیرا چھٹا تو دیکھا کہ سارے ووٹ مسلم لیگ ن کے ڈبوں میں چلے گئے تھے

ایک خبر
اسلام آباد آباد…پاکستان الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اعتراض مسترد کر تے ہو ئے الیکشن کمیشن پر تنقید کو بلا جواز قرار دیاہے ۔ تر جمان الیکشن کمیشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عمران خان کو انتخابی ریکارڈ تک رسائی کا حکم دے چکے ہیں ۔ ان کی درخواست پر این اے 122 کے انتخابی ریکارڈ تک رسائی کا حکم دیا گیا تھا۔

دوسری خبر
عمران خان کو عدالت عظمٰی کی طرف سے توہینِ عدالت کا نوٹس ۔ 2 اگست کو ذاتی طور پر طلب

یاد رکھنے کی باتیں

روائت ہے کہ دوسرے خلیفہ راشد عمر ابن الخطاب رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو نصیحت کی کہ

کسی ایسی چیز (یا موضوع) پر بات نہ کرو جس کا تم سے تعلق نہ ہو

اپنے دُشمن کو پہچانو اور جو اپنے آپ کو دوست ظاہر کرے اس سے ہوشیار رہو سوائے اس کے کہ وہ قابلِ اعتماد ہو اور سوائے اللہ سے ڈرنے والوں کے اور کوئی قابلِ اعتماد نہیں ہوتا

کسی غلط کار کے ساتھ نہ چلو مبادہ وہ اپنی برائی میں سے کچھ تمہیں بھی سِکھا دے اور ایسے آدمی پر اپنا کوئی راز ظاہر نہ ہونے دو

جب اپنے معاملات پر مشورہ درکار ہو تو ایسے شخص سے رجوع کرو جو اللہ سے ڈرتا ہو

تازہ حُکمنامہ

عام انتخابات کے بعد اب صدارتی الیکشن، ضمنی الیکشن اور بلدیاتی الیکشن میں بھی پری پول دھاندلی ہورہی ہے

اپوزیشن جماعتیں مشترکہ ایجنڈے پر متحد ہو سکتی ہیں

جب تک وزیراعظم ،آرمی چیف اور میرے درمیان بندکمرے میں ملاقات نہیں ہوتی اورقومی سلامتی سے متعلق امریکا سے خفیہ معاہدوں پر مجھے سچ نہیں بتایاجاتا،اے پی سی میں شرکت نہیں کروں گا

عمران خان

لگتا ہے وزیرِ اعظم اور آرمی چیف دونوں عمران خان خان سے چھوٹے عہدے پر ہیں

چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ زندگی

کام ایسے محنت سے کیجئے کہ جیسے آپ بہت جئیں گے
اور
جئیں ایسے کہ جیسے آج زندگی کا آخری دن ہے

میرا دوسرا بلاگ ”حقیقت اکثر تلخ ہوتی ہے ۔ Reality is often Bitter “ گذشتہ پونے 9 سال سے معاشرے کے مختلف پہلوؤں پر تحاریر سے بھرپور چلا آ رہا ہے اور قاری سے صرف ایک کلِک کے فاصلہ پر ہے ۔
بالخصوص یہاں کلک کر کے پڑھیئے کہ دہلی (بھارت) کے رہائشی سابق مدیر ۔ محقق اور امن و انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے پرافل بدوائی کیوں کہتے ہیں کہ کشمیر کا غصہ بدشگونی ہے

نام کیسے پڑا ؟

سن 1400ء میں انگلستان میں ایک قانون بنایا گیا کہ خاوند اپنی بیوی کی پٹائی ایک چھڑی کے ساتھ کر سکتا ہے جو کہ ایک انگوٹھے جتنی موٹی ہو ۔ اس قانون نے انگوٹھے کے قانون (Thumb Rule) کی اصطلاح کو جنم دیا جو عام مستعمل ہوئی

عرصہ دراز گذرا کہ سکاٹ لینڈ میں ایک نیا کھیل دریافت کیا گیا جس کی شرط رکھی گئی
“صرف حضرات ۔ خواتین کی ممانعت (Gentlemen Only…Ladies Forbidden)
چنانچہ اس کھیل کا نام گولف (GOLF) مشہور ہوا

اپنے اردگرد نظر بلکہ عقل دوڑایئے ۔ کئی نام اسی طرح بنے نظر آئیں گے

میرا دوسرا بلاگ ”حقیقت اکثر تلخ ہوتی ہے ۔ Reality is often Bitter “ گذشتہ پونے 9 سال سے معاشرے کے مختلف پہلوؤں پر تحاریر سے بھرپور چلا آ رہا ہے اور قاری سے صرف ایک کلِک کے فاصلہ پر ہے ۔
بالخصوص یہاں کلک کر کے پڑھیئے The Killing Skies

چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ زبان

نادان کی زبان اُس کی مالک

اور

عقلمند اپنی زبان کا مالک

میرا دوسرا بلاگ ”حقیقت اکثر تلخ ہوتی ہے ۔ Reality is often Bitter “ گذشتہ پونے 9 سال سے معاشرے کے مختلف پہلوؤں پر تحاریر سے بھرپور چلا آ رہا ہے اور قاری سے صرف ایک کلِک کے فاصلہ پر ہے ۔
بالخصوص یہاں کلک کر کے پڑھیئے میڈیا بنجمن کا اوباما سے سوال