مطالعہءِ خود (Reading Yourself)

اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کے متعلق کیا خیال رکھتے ہیں
تو
جب آپ لوگوں سے ملتے ہیں ۔ اُن کے چہروں کے انعکاس دیکھیئے
اور اپنا عکس اُن کی آنکھوں میں دیکھیئے

دنیا میں تمام چہرے آئینے کی طرح ہیں
صرف یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ انہیں پڑھا کیسے جائے

بوڑھا کون ؟

سچ ہے کہ بوڑھا وہ ہوتا ہے جو اپنے آپ کو بوڑھا سمجھ کر ہمت ہار بیٹھے ۔ اس اصول کے مطابق بوڑھے کی عمر مقرر نہیں کی جا سکتی ۔ بوڑھا 20 سالہ بھی ہو سکتا ہے جو سوئے زیادہ اور کام کم کرے ۔ 50 سالہ بھی جو اپنے چند سفید بال آیئنے میں دیکھ کر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائے ۔ اگر آدمی ہمت نہ ہارے اور ہمیشہ چاک و چوبند رہے وہ صرف بڑھاپے کو ہی نہیں دنیا کو بھی پچھاڑ دیتا ہے

یہ بھی مت سمجھئے کہ عورت کمزور ہوتی ہے ۔ دراصل عورت خود اپنے آپ کو کمزور بنا لیتی ہے ۔ ایک 86 سالہ عورت یُوحنّا قُوآس (Johanna Quaas) نے جرمنی میں 2012ء کے کوٹُوبُس ورلڈ کپ میں ناظرین کو حیران کر دیا ۔ کیا آپ یہ سب کچھ کر سکتے ہیں جو یہ عورت کرتی ہے اور جوانی سے لے کر اب تک بہت سے انعام جیت چکی ہے

1

23

4

5

6

7

8

9

10

11

12

13

14

ہوائی راستے

اخبار کہتا ہے کہ شاہین میزائل کی مار کا ہوائی راستہ 2750 کلو میٹر ہے
انٹرنیٹ مندرجہ ذیل ہوائی راستے بتاتا ہے
ملتان سے آسام ۔ 2149 کلو میٹر
اسلام آباد سے ڈھاکہ ۔ 2014 کلو میٹر
اسلام آباد سے کلکتہ ۔ 1942 کلو میٹر
گوادر سے یوروشلم ۔ 2746 کلو میٹر
حیدرآباد سے کیرالا ۔ 1819 کلو میٹر

جلدی کیجئے

میں نے کل بھی درخواست کی تھی ۔ اُمید ہے قارئین نے میری حوصلہ افزائی کی ہو گی
جو رہ گئے ہیں وہ جلدی کریں
اور ہاں اپنے تمام عزیز و اقارب اور احباب سے بھی ووٹ ڈالنے کی درخواست کیجئے
کل جب میں نے درخواست کی تو فرق 2000 ووٹ سے زیادہ کا تھا
آج صبح پونے 12 بجے فرق تقریباً 1000 کا رہ گیا ہے

نام کھلاڑی ۔ ۔ ۔ ۔ حاصل کردہ ووٹ
وسیم اکرم ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 73409
ساچِن ٹَنڈولکر ۔ ۔ ۔ ۔74349
ایم ایس دھونی ۔ ۔ ۔ 26682
وِوِیئن رِچرڈز ۔ ۔ ۔ ۔۔ 15652
آدم گلکرائسٹ ۔۔ 8902

غرض اور محبت

جنوری 1961ء میں جب میں انجیئرنگ کالج لاہور میں پڑھتا تھا اپنی ڈائری میں لکھا تھا
خواہشات جسمانی فطرت ہیں جن سے مغلوب انسان کا مقصد حصولِ محبوب بن جاتا ہے ۔ محبوب کے حصول کی خاطر انسان پتھر کے پہاڑ کھودتا ہے دریاؤں کا سینہ چیرتا ہے تُند لہروں سے ٹکراتا ہے ۔ قیس و فرہاد نے ان خواہشات پر سب کچھ قربان کر دیا پھر بھی اس دنیا سے ناخوش ہی گئے ۔ یہ الگ بات ہے کہ عشق نے اپنا حق ادا کرتے ہوئے اُن کے اسماء کو حیاتِ جاودانی بخش دی

محبت لاغرض ہوتی ہے ۔ سچا عاشق سب کچھ سہہ سکتا ہے لیکن اپنے محبوب کی رسوائی برداشت نہیں کر سکتا ۔ قابلِ تعریف ہے وہ انسان جو جسمانی خواہشات کو بالائے طاق رکھ کر اپنے محبوب کی خوشنودی کو مقصدِ حیات بنا لیتا ہے اور محبوب کے نام پر آنچ آنے کے ڈر سے محبت کا اظہار بھی نہیں کرتا

وقت تھوڑا اور مقابلہ سخت ہے

جلدی کیجئے ۔ وسیم اکرم کو ووٹ دیجئے مقابلے میں ساچن ٹنڈولکر ہے
ووٹ دینے کیلئے یہاں پر کلِک کیجئے
جو صفحہ کھُلے اُس پر نچے جایئے جہاں 5 نام لکھے ہیں ۔ سب سے اُوپر وسیم اکرم کا نام ہے ۔ نام کے بائیں طرف چھوٹے سے دائرے پر کلِک کیجئے
پھر ناموں کے نیچے submit پر کلِک کیجئے