Category Archives: معلومات

سُہانجنا یا سُوہانجنا یا سوجہنی (Moringa)

سُہانجنا کا درخت بھارت ۔ پاکستان اور افغانستان میں ہمالیہ پہاڑ کی شاخوں کے قریبی علاقوں میں اُگنے والا درخت ہے ۔ جدید تحقیق بتاتی ہے کہ سُہانجنا نامیاتی (organic) قدرتی برداشت ( endurance) اور طاقت کا ضمیمہ (energy supplement) ہے ۔ اس کی پھَلیاں اور جڑیں بھی مفید ہیں لیکن سب سے زیادہ کار آمد سُہانجناکے پتے ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ سُہانجنا 300 کے لگ بھگ بیماریوں یا صحت کے مسئلوں میں مفید ہے اور یہ کہ اس کے استعمال کے بُرے اثرات نہیں ہیں ۔ یہ بچوں ۔ جوانوں اور بُوڑھوں کیلئے بھی مفید ہے ۔ سُہانجنا کا استعمال یاد داشت (memory) کو بھی بہتر بناتا ہے ۔ اسے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) بھی پچھلی 4 دہائیوں سے بطور سَستے صحت ضمیمہ (health suplement) کے استعمال کر رہی ہے

سُہانجنا کے فوائد

1 ۔ جسم کی قدرتی مدافعت بڑھاتا ہے
2 ۔ دماغ اور آنکھوں کو غذا مہیاء کر کے قوت بڑھاتا ہے
3 ۔ جیو (bio) دستیاب اجزاء کے ساتھ حل کو فروغ دیتا ہے
4 ۔ جسم کے خُلیئے (cell) کی ساخت کو فروغ دیتا ہے
5 ۔ قدرتی صفرائے جامد رقیق مادہ (cholesterol serum) کو فروغ دیتا ہے
6 ۔ چہرے پر جھُریوں اور باریک لکیروں کے بننے کو کم کرتا ہے
7 ۔ جگر اور گردے کے کام کو فروغ دیتا ہے
8 ۔ جلد کو خوبصورت بناتا ہے

9 ۔ طاقت کو بڑھاتا ہے
10 ہاضمہ بڑھاتا ہے
11 ۔ مخالف تکسیدی عامل (anti-oxidant) کے طور پر کام کرتا ہے
12 ۔ جسم کی قوتِ مدافعت کو بڑھاتا ہے
13 ۔ صحت مند خون کے نظام کو فروغ دیتا ہے
14 ۔ سوزش کو روکتا ہے
15 ۔ صحتمندی کا احساس دلاتا ہے
16 ۔ جسم میں شکر (Sugar) کی سطح قائم رکھتا ہے
Moringa (1)
وجوہات جن کی بِنا پر سُہانجنا کی بطور بہترین غذا تعریف کی جاتی ہے یہ ہیں

اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی نے سُہانجنا کو وِٹامِنز ۔ معدنیات اوردوسری انسانی ضروریات سے بھرا ہے
1 ۔ اس کے 100 گرام خُشک پتوں میں خوراک کی مندرجہ ذیل مُفید اشیاء پائی جاتی ہیں
پروٹین ۔ دہی سے 9 گُنا Moringa (2)
وِٹامِن اے ۔ گاجروں سے 10 گُنا
پوٹاشیئم ۔ کیلے سے 15 گُنا
کیلسیئم ۔ دُودھ سے 17 گُنا
وِٹامِن سی ۔ مالٹے سے 12 گُنا
لوہا ۔ پالک سے 25 گُنا Moringa (3)
2 ۔ اس میں مخالف تکسیدی عامل (anti-oxidant) کی بھاری مِقدار بمع بِیٹا کارَوٹِین ۔ قرسِیٹِن موجود ہے
3 ۔ اس میں کلَورَو جِینِک ایسِڈ جو چینی (Sugar) جذب کرنے کی رفتار کو کم کرتا ہے ۔ اس سے خون میں شُوگر کم ہوتی اور ذیابیطس کے مرض میں بہتری آتی ہے Moringa (4)
4 ۔ پتے ۔ پھلیاں اور بیج جَلَن کو کم کرتے ہیں ۔ چنانچہ معدے کے الّسر کے علاج میں مُفید ہیں ۔ اس کا میٹھا تیل تَلنے کیلئے استعمال ہوتا ہے اور سلاد میں کچا بھی کھایا جاتا ہے ۔ تیل فَنگس اور آرتھرائٹس (Fungus & Arthiritis) کے علاج کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے
5 ۔ کولیسٹرول کو صحتمند حدود میں رکھتا ہے
6 ۔ سنکھیا (Arsenic) کے علاج میں بھی استعمال ہوتا ہے

یورپ میں پہلا مُسلم میئر

برطانیہ کے دارالحکومت اور دُنیا کے کے مشہور شہر لندن میں کل بلدیاتی انتخابات ہوئے ۔ مقابلہ زَیک سمِتھ اور صادق خان میں تھا
زَیک سمِتھ ۔گولڈ سمتھ کا بیٹا اور جمائما (عمران خان کی سابقہ بیوی) کا بھائی ہے ۔ اسے پاکستان تحریکِ انصاف کی حمائت حاصل تھی
صادق خان پاکستان نژاد برطانوی مسلمان ہے ۔ اسے لندن کے مسلمان پاکستانیوں اور مسلم لیگ (ن) کی حمائت حاصل تھی
صادق خان نے انتخاب جیت لیا اور لندن کا پہلا مسلمان میئر بن گیا ہے
صادق خان ایک مزدور گھرانہ کے چشم و چراغ ہیں ۔ اِ ن کے والد نے بس ڈرائیونگ سے اپنے گھر کے اخراجات اور بچوں کی تعلیم کا بندوبست کیا
صادق خان کو 57 فیصد یعنی 1310143 ووٹ ملے جبکہ ان کے مقابلے میں زَیک گولڈ سمِتھ کو 43 فیصد 994614 ووٹ ملے

ھُنا الدبئی

پاکستان بننے کے بعد خبریں شروع کرنے سے پہلے جس طرح ہمارے ہاں کہتے تھے ”یہ ریڈیو پاکستان لاہور ہے“۔
ہمارے گھر میں 1953ء تک ریڈیو قاہرہ سے خبریں سُنی جایا کرتی تھیں ۔ خبریں شروع ہونے سے پہلے کہا جاتا تھا ”ھُنا القاہرہ“۔
سمجھ میں آ گیا ۔ نہیں آیا ؟
جی ۔ میرا مطلب ہے کہ اللہ کی مہربانی سے میں مع اپنی بیگم کے 2 دن قبل یعنی بروز ہفتہ 30 اپریل اپنی بیٹی اور چھوٹے بیٹے کے پاس دبئی پہنچ گیا تھا ۔ بیٹی ۔ بیٹا ۔ بہو بیٹی ۔ پوتا ۔ پوتی سب بہت خوش ہیں ۔ بہت شور مچایا ہوا تھا ”جلدی آئیں ۔ جلدی آئیں“۔ اپریل کے پہلے ہفتے میں تو پوتی ناراض ہو گئی تھی کہ آتے کیوں نہیں
آپس کی بات ہے کہ ہم بھی بہت خوش ہیں ۔ بچوں کے ساتھ بالخصوص پوتا پوتی کے ساتھ وقت گذرتے محسوس ہی نہیں ہوتا

ہونہار پاکستانی بچی

میں نے نیچے فیس بُک سے ایک تصویر نقل کی ہے ۔ یہ ایک پاکستانی بچی نور العین کی مصوری ہے جو مڈل ایسٹ فلم اینڈ کامِک کون (Middle East Film & Comic Con) نے 12 سے 17 سالہ بچوں کی مصوری کے مقابلے کیلئے چُنی ہے ۔ اتفاق سے یہ بچی میری بھانجی کی بیٹی ہے یعنی میری بڑی بہن جو جنوری 2016ء میں اللہ کو پیاری ہوئیں اُن کی نواسی

قارئین سے گذارش ہے کہ یہاں پر کلِک کر کے فیس بُک کا متعلقہ صفحہ کھولیئے اور لائِیک (Like) کا بٹن دبا کر بچی کی حوصلہ افزائی کیجئے
Noor's art

بھارتی خفیہ ادارے ”را“ کے افسر کا وڈیو بیان

یہ وڈیو ہے بھارتی خفیہ ادارے را کے افسر (بھارتی بحریہ کے کمانڈر) کلبھوشن یادیو کے اعترافِ جرم کی ۔ کمانڈر کلبھوشن یادیو کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں گرفتار کیا گیا ۔ مکمل معلومات یہاں کلک کر کے پڑھیئے

یومِ پاکستان

flag-1بروز ہفتہ 12 صفر 1359ھ اور گریگورین جنتری کے مطابق 23 مارچ 1940ء لاہور میں بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ کی شمال کی طرف اُس وقت کے منٹو پارک میں جو پاکستان بننے کے بعد علامہ اقبال پارک کہلایا مسلمانانِ ہِند کے نمائندوں نے ایک متفقہ قرارداد منظور کی جس کا عنوان “قراردادِ مقاصد” تھا لیکن وہ minar-i-pakistanقرارداد اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی کے فضل و کرم سے قراردادِ پاکستان ثابت ہوئی ۔ مینارِ پاکستان علامہ اقبال پارک میں ہی کھڑا ہے ۔ مینار پاکستان پاکستان بننے کے بعد بطور یادگار قراردادِ پاکستان تعمیر کیا گیا تھا ۔ عوام نے اسے یادگارِ پاکستان کہنا شروع کر دیا جو کہ مناسب نہ تھا ۔ چنانچہ اسے مینارِ پاکستان کا نام دے دیا گیا

مندرجہ بالا واقعہ ثابت کرتا ہے کہ اتحاد و یکجہتی کامیابی کا پیش خیمہ ہوتی ہے جو 60 سال سے زائد عرصہ سے ہمارے ملک سے غائب ہے ۔ اللہ قادر و کریم کے حضور میں دعا ہے کہ ہماری قوم کو سیدھی راہ پر گامزن کرے ۔ ان میں ملی یکجہتی قائم کرے اور قوم کا ہر فرد اپنے ذاتی مفاد کو بھُول کر باہمی اور قومی مفاد کیلئے جد و جہد کرے اور مستقبل کی دنیا ہماری قوم کی مثال بطور بہترین قوم دے ۔ آمین

میرے مشاہدے کے مطابق بہت سے ہموطن نہیں جانتے کہ 23 مارچ 1940ء کو کیا ہوا تھا ۔ متعلقہ حقائق کا مختصر ذکر یہاں ضروری سمجھتا ہوں

آل اِنڈیا مسلم لیگ نے اپنا سالانہ اجتماع منٹو پارک لاہور میں 22 تا 24 مارچ 1940ء کو منعقد کیا ۔ پہلے دن قائد اعظم محمد علی جناح نے خطاب کرتے ہوئے کہا “ہندوستان کا مسئلہ راہ و رسم کا مقامی معاملہ نہیں بلکہ صاف صاف
ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور اس کے ساتھ اسی طرز سے سلوک کرنا لازم ہے ۔ مسلمانوں اور ہندوؤں میں اختلافات اتنے شدید اور تلخ ہیں کہ ان دونوں کو ایک مرکزی حکومت کے تحت اکٹھے کرنا بہت بڑے خطرے کا حامل ہے ۔ ہندو اور مسلمان واضح طور پر علیحدہ قومیں ہیں اسلئے ایک ہی راستہ ہے کہ انہیں اپنی علیحدہ علیحدہ ریاستیں بنانے دی جائیں ۔ کسی بھی تصریح کے
مطابق مسلمان ایک علیحدہ قوم ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے لوگ اپنے عقیدہ اور فہم کے مطابق جس طریقے سے ہم بہترین
سمجھیں بھرپور طریقے سے روحانی ۔ ثقافتی ۔ معاشی ۔ معاشرتی اور سیاسی لحاظ سے ترقی کریں“۔

قائد اعظم کے تصورات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اے کے فضل الحق جو اُن دنوں بنگال کے وزیرِ اعلٰی تھے نے تاریخی قرارداد مقاصد پیش کی جس کا خلاصہ یہ ہے

”کوئی دستوری منصوبہ قابل عمل یا مسلمانوں کو منظور نہیں ہو گا جب تک جغرافیائی طور پر منسلک مسلم اکثریتی علاقے قائم نہیں کئے جاتے ۔ جو مسلم اکثریتی علاقے شمال مغربی اور مشرقی ہندوستان میں ہیں کو مسلم ریاستیں بنایا جائے جو ہر لحاظ سے خود مختار ہوں ۔ ان ریاستوں میں غیرمسلم اقلیت کو مناسب مؤثر تحفظات خاص طور پر مہیا کئے جائیں گے اور اسی طرح جن دوسرے علاقوں میں مسلمان اقلیت میں ہیں اُن کو تحفظات مہیا کئے جائیں“۔

اس قراداد کی تائید پنجاب سے مولانا ظفر علی خان ۔ سرحد سے سردار اورنگزیب ۔ سندھ سے سر عبداللہ ہارون اور بلوچستان سے قاضی عیسٰی ۔ یونائیٹڈ پراونس (اب اُتر پردیش) سے چوہدری خلیق الزمان کے علاوہ اور بہت سے رہنماؤں نے کی ۔ اس قراداد کے مطابق مغرب میں پنجاب ۔ سندھ ۔ سرحد اور بلوچستان اور مشرق میں بنگال muslim-majority-map اور آسام پاکستان کا حصہ بنتے ۔ یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی اور اس کی تفصیلات طے کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ یہ قراداد 1941ء میں آل انڈیا مسلم لیگ کے دستور کا حصہ بنا دی گئی

مندرجہ بالا اصول کو برطانوی حکومت نے مان لیا مگر بعد میں کانگرس اور لارڈ مؤنٹ بیٹن کی ملی بھگت سے پنجاب اور بنگال کے صوبوں کو تقسیم کر دیا گیا اور آسام کی صورتِ حال بھی بدل دی گئی ۔ بنگال اور پنجاب کے صوبوں کو نہ صرف ضلعی بنیاد پر تقسیم کیا گیا بلکہ پنجاب کے ایک ضلع گورداسپور کو تقسیم کر کے بھارت کو جموں کشمیر میں داخل ہونے کیلئے راستہ مہیا کیا گیا

مسلم اکثریتی علاقے ۔ اس نقشے میں جو نام لکھے ہیں یہ چوہدری رحمت علی کی تجویز تھی ۔ وہ لندن [برطانیہ] میں مقیم تھے اور مسلم لیگ کی کسی مجلس میں شریک نہیں ہوئے
m-l-working-committee

مسلم لیگ کی ورکنگ کمیٹی

۔

۔

۔
welcome-addr-22-march-1940
شاہنواز ممدوٹ سپاسنامہ پیش کر رہے ہیں

چوہدری خلیق الزمان قرارداد کی تائید کر رہے ہیں

seconding-reson-march-1940

۔

۔

quaid-liaquat-mamdot
قائدِ ملت لیاقت علی خان اور افتخار حسین خان ممدوٹ وغیرہ قائد اعظم کے ساتھ