جو ہونا ہوتا ہے وہ ہو کے رہتا ہے
اُسی وقت جب اُس نے ہونا ہوتا ہے
اور اُسی طرح جس طرح ہونا ہوتا ہے
اس پر پریشان ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا
البتہ پریشان ہونے سے نقصان ہو سکتا ہے
یہاں کلک کر کے پڑھیئے ” Drone Summit “
جو ہونا ہوتا ہے وہ ہو کے رہتا ہے
اُسی وقت جب اُس نے ہونا ہوتا ہے
اور اُسی طرح جس طرح ہونا ہوتا ہے
اس پر پریشان ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا
البتہ پریشان ہونے سے نقصان ہو سکتا ہے
یہاں کلک کر کے پڑھیئے ” Drone Summit “
اگر آپ نے کپڑے پہن رکھے ہیں ۔ آپ کے فرج میں کھانے کو کچھ ہے ۔ آپ کے سر پر چھت اور سونے کو جگہ ہے
تو آپ دنیا کے 75 فیصد لوگوں سے بہتر ہیں
اگر آپ کے بٹوے میں پیسے ہیں اور بنک اکاؤنٹ میں بھی
تو آپ دنیا کے 8 فیصدامیر ترین لوگوں میں سے ہیں
اگر آپ کا اپنا کمپیوٹر ہے
تو آپ کا شمار دنیا کے صرف ایک فیصد لوگوں میں ہوتا ہے
اگر آپ صبح اُٹھے تو بیمار نہیں تھے
تو آپ اُن لاکھوں سے بہتر ہیں جو صحت کو ترس رہے ہیں
اگر آپ نے کسی جنگ کی زِک نہیں اُٹھائی ۔ نہ کبھی قیدِ تنہائی میں رہے ہیں ۔ نہ کبھی اذیت سہی ہے ۔ نہ کبھی فاقوں سے سامنا ہوا ہے
تو آپ دنیا کے ایک ارب لوگوں سے بہتر ہیں
اگر آپ یہ تحریر پڑھ رہے ہیں
تو آپ دنیا کے 2 ارب لوگوں سے زیادہ خوش قسمت ہیں جو ایسا نہیں کر سکتے
تو پھر کیا ؟
اللہ آپ کو خوش اور خوشحال رکھے
لیکن
اپنے خالق و مالک اللہ الرحمٰن الرحیم کا شکر ادا کرتے رہیئے جس نے آپ کو متذکرہ اور دیگر اَن گِنت نعمتیں ادا کی ہیں
”جوانی نے ڈھلنا ہی ہوتا ہے۔ جذبات کے منہ زور طوفانوں کو ایک دن تھمنا ہی ہوتا ہے لیکن کتنے خوش بخت ہیں وطن عزیز کے وہ جوان جن کی جوانیاں انسانی فلاح و بہبود کے کسی خوبصورت سانچے میں ڈھل جاتی ہیں”
یہ اقتباس ہے ایک مضمون کا
جس میں ذکر ہے ایک خاص قسم کی جراحی کے پاکستان میں واحد ہسپتال کا
ایک اور خصوصیت کے لحاظ سے بھی یہ ہسپتال اپنی مثال صرف آپ ہی ہے کہ یہاں جراحی کروانے والے کا ایک پیسہ خرچ نہیں ہوتا
موضوع اور ہسپتال کا تعلق دیکھنے کیلیئے یہاں کلک کیجئے
نیک کام کرنے سے دل کو 2 بار راحت ملتی ہے
ایک ۔ جب وہ کام کیا جاتا ہے
دو ۔ جب اس کام کا اَجر ملتا ہے
میرا دوسرا بلاگ ”حقیقت اکثر تلخ ہوتی ہے ۔ Reality is often Bitter “ گذشتہ سوا 9 سال سے معاشرے کے مختلف پہلوؤں پر تحاریر سے بھرپور چلا آ رہا ہے اور قاری سے صرف ایک کلِک کے فاصلہ پر ہے ۔
بالخصوص یہاں کلک کر کے پڑھیئے The Reason Behind Terrorism
نادان کی زبان اُس کی مالک
اور
عقلمند اپنی زبان کا مالک
میرا دوسرا بلاگ ”حقیقت اکثر تلخ ہوتی ہے ۔ Reality is often Bitter “ گذشتہ پونے 9 سال سے معاشرے کے مختلف پہلوؤں پر تحاریر سے بھرپور چلا آ رہا ہے اور قاری سے صرف ایک کلِک کے فاصلہ پر ہے ۔
بالخصوص یہاں کلک کر کے پڑھیئے میڈیا بنجمن کا اوباما سے سوال
بُرائی کی مثال پہاڑ سے اُترنے کی ہے
ایک قدم اُٹھاؤ تو باقی اُٹھتے چلے جاتے ہیں
اچھائی کی مثال پہاڑ پر چڑھنے کی ہے
ہر قدم پچھلے قدم سے مُشکل لگتا ہے
لیکن ایک قدم چڑھنے پر مزید چڑھنے کو جی چاہتا ہے
اور آدمی بلندی (کامیابی) کی طرف بڑھتا چلا جاتا ہے