Category Archives: تاریخ

يومِ اِستقلال مُبارِک

Flag-1
پاکستان پائيندہ باد
اُس گمنام مسلمان بچے کے نام جو تعمیرِ پاکستان سے کچھ عرصہ پہلے بمبئی کے ایک مسلمان محلے میں سڑک پر دوڑا جا رہا تھا ٹھوکر کھا کر گرا اور خون بہتے دیکھ کر رونے لگا ۔ ایک مسلمان راہگیر نے ٹوکا ”مسلمان کا بچہ ہو کر تھوڑا سا خون بہہ جانے پر رو رہا ہے“۔
دوسرے راہگیر نے کہا ”بہت شرم کی بات ہے“۔
بچے نے جواب دیا ”جناب چوٹ لگنے اور خون بہنے پر میں نہیں رو رہا ۔ میں تو اس لئے رو رہا ہوں کہ جو خون پاکستان کے لئے بہنا تھا وہ آج بیکار ہی بہہ رہا ہے“۔

جناب مطلوب الحسن سیّد اپنی کتاب ”ہمارے قائد“ میں لکھتے ہیں جب یہ واقعہ قائد اعظم کو بتایا تو اُنہوں نے فرمایا ”اب پاکستان بننے کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی“۔

پچھلے 55 سال سے ہمارے مُلک پر بيوروکريٹ حکومت کر رہے ہيں چاہے وردی ميں ہوں يا بغير وردی اور ہم لوگ محکوم ہيں ۔ کيا پاکستان اِسی لئے بنا تھا ؟ ہم قائد اعظم کی عزّت کے دعوے تو بہت کرتے ہيں جو صرف دفتروں ميں اُن کی تصوير لگانے تک محدود ہيں ۔ لاکھوں روپيہ خرچ کر کے شاہراہ اسلام آباد کے کنارے قائد اعظم کی بيس پچيس فٹ کی شبيح آويزاں کروا کر اپنی منافقت کو اُجا گر کرتے ہيں ۔ کيا قائد اعظم نے ہميں يہی کہا تھا ؟
ملاحظہ ہو پاکستان کے گزيٹِڈ آفيسروں سے چٹاگانگ ۔ مشرقی پاکستان ۔ ميں قائدِ اعظم محمد علی جناح کے 25 مارچ 1948 کے خطاب سے اقتباس

“Ladies and Gentlemen, I want you to realize fully the deep implications of the revolutionary change that has taken place. Whatever community, caste or creed you belong to you are now the servants of Pakistan. Servants can only do their duties and discharge their responsibilities by serving. Those days have gone when the country was ruled by the bureaucracy. It is people’s Government, responsible to the people more or less on democratic lines and parliamentary practices. Under these fundamental changes I would put before you two or three points for your consideration:

You have to do your duty as servants; you are not concerned with this political or that political party; that is not your business. It is a business of politicians to fight out their case under the present constitution or the future constitution that may be ultimately framed. You, therefore, have nothing to do with this party or that party. You are civil servants. Whichever gets the majority will form the Government and your duty is to serve that Government for the time being as servants not as politicians. How will you do that? The Government in power for the time being must also realize and understand their responsibilities that you are not to be used for this party or that. I know we are saddled with old legacy, old mentality, old psychology and it haunts our footsteps, but it is up to you now to act as true servants of the people even at the risk of any Minister or Ministry trying to interfere with you in the discharge of your duties as civil servants. I hope it will not be so but even if some of you have to suffer as a victim. I hope it will not happen –I expect you to do so readily. We shall of course see that there is security for you and safeguards to you. If we find that is in anyway prejudicial to your interest we shall find ways and means of giving you that security. Of course you must be loyal to the Government that is in power.

The second point is that of your conduct and dealings with the people in various Departments, in which you may be: wipe off that past reputation; you are not rulers. You do not belong to the ruling class; you belong to the servants. Make the people feel that you are their servants and friends, maintain the highest standard of honor, integrity, justice and fair-play. If you do that, people will have confidence and trust in you and will look upon you as friends and well wishers. I do not want to condemn everything of the past, there were men who did their duties according to their lights in the service in which they were placed. As administrator they did do justice in many cases but they did not feel that justice was done to them because there was an order of superiority and they were held at a distance and they did not feel the warmth but they felt a freezing atmosphere when they had to do anything with the officials. Now that freezing atmosphere must go and you must do your best with all courtesy and kindness and try to understand the people. May be sometimes you will find that it is trying and provoking when a man goes on talking and repeating a thing over and over again, but have patience and show patience and make them feel that justice has been done to them.

Next thing that I would like to impress upon you is this: I keep or getting representations and memorials containing grievances of the people of all sorts of things. May be there is no justification, may be there is no foundation for that, may be that they are under wrong impression and may be they are misled but in all such cases I have followed one practice for many years which is this: Whether I agree with anyone or not, whether I think that he has any imaginary grievances whether I think that he does not understand but I always show patience. If you will also do the same in your dealings with an individual or any association or any organization you will ultimately stand to gain. Let not people leave you with this bearing that you hate, that you are offensive, that you have insulted or that you are rude to them. Not one per cent who comes in contact with you should be left in that state of mind. You may not be able to agree with him but do not let him go with this feeling that you are offensive or that you are discourteous. If you will follow that rule believe me you will win the respect of the people.”

آپ کے پاس 3 روپے ہوں گے ؟

کوٹھی کے خوبصورت لان میں سردی کی ایک دوپہر میں اور علی بھائی (مشہور اداکار محمد علی) بیٹھے گفتگو کر رہے تھے ۔ چپڑاسی نے علی بھائی سے آ کر کہا ”باہر کوئی آدمی آپ سے ملنے آیا ہے ۔ یہ اس کا چوتھا چکر ہے“۔
علی بھائی نے اسے بلوا لیا ۔ کاروباری سا آدمی تھا ۔ لباس صاف سُتھرا مگر چہرے پر پریشانی جھلَک رہی تھی ۔ شیو بڑھی ہوئی ۔ سُرخ آنکھیں اور بال قدرے سفید لیکن پریشان ۔ وہ سلام کرکے کرسی پر بیٹھ گیا تو علی بھائی نے کہا ” جی فرمایئے“۔
”فرمانے کے قابل کہاں ہوں صاحب جی ۔ کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں“۔ اس آدمی نے بڑی گھمبیر آواز میں کہا اور میری طرف دیکھا جیسے وہ علی بھائی سے کچھ تنہائی میں کہنا چاہتا تھا
علی بھائی نے اس سے کہا ” آپ ان کی فکر نہ کیجئے جو کہنا ہے کہیئے“۔
اس آدمی نے کہا ”چَوبُرجی میں میری برف فیکٹری ہے علی صاحب“۔
” جی“۔
” لیکن کاروباری حماقتوں کے سبب وہ اب میرے ہاتھ سے جا رہی ہے“۔
” کیوں ؟ کیسے جا رہی ہے“۔ علی بھائی نے تفصیل جاننے کے لئے پوچھا
وہ آدمی بولا ” ایک آدمی سے میں نے 70ہزار روپے قرض لئے تھے لیکن میں لوٹا نہیں سکا ۔ میں نے کچھ پیسے سنبھال کر رکھے تھے لیکن چور لے گئے ۔ اب وہ آدمی اس فیکٹری کی قرقی لے کر آ رہا ہے“۔
یہ کہہ کر وہ آدمی رونے لگا اور علی بھائی اسے غور سے دیکھتے رہے اور اس سے کہنے لگے ” آپ کا برف خانہ میانی صاحب والی سڑک سے ملحقہ تو نہیں؟“
وہ آدمی بولا ” جی جی وہی ۔ ۔ ۔ علی بھائی میں صاحب اولاد ہوں اگر یہ فیکٹری چلی گئی تو میرا گھر برباد ہو جائے گا ۔ میں مجبور ہو کر آپ کے پاس آیا ہوں“۔
”فرمایئے میں کیا کر سکتا ہوں ؟“
” میرے پاس 20 ہزار ہیں ۔ 50 ہزار آپ مجھے اُدھار دے دیں میں آپ کو قسطوں میں لوٹا دوں گا“۔
علی بھائی نے مُسکرا کر اس آدمی کو دیکھا۔ سگریٹ سُلگائی اور مجھے مخاطب ہو کر کہنے لگے ”روبی بھائی ۔ یہ آسمان بھی بڑا ڈرامہ باز ہے ۔
کیسے کیسے ڈرامے دکھاتا ہے ۔ شطرنج کی چالیں چلتا ہے ۔ کبھی مات کبھی جیت“۔
یہ بات کہی اور اُٹھ کر اندر چلے گئے ۔ واپس آئے تو ان کے ہاتھ میں نوٹوں کا ایک بنڈل تھا ۔ کرسی پر بیٹھ گئے
اور اس آدمی سے کہنے لگے ”پہلے تو آپ کی داڑھی ہوتی تھی“۔
وہ آدمی حیران رہ گیا اور چونک کر کہنے لگا ” جی ۔ یہ بہت پرانی بات ہے“۔
”جی میں پرانی بات ہی کر رہا ہوں“۔ علی بھائی نے کہا اور اچانک کہیں کھو گئے ۔ سگریٹ کا دھُواں چھوڑ کر فضا میں کچھ تلاش کرتے رہے ۔ پھر اس آدمی سے کہنے لگے ” آپ کے پاس 3 روپے ٹوٹے ہوئے ہیں ؟ “
” جی جی ہیں“۔
اس آدمی نے جیب میں ہاتھ ڈال کر کچھ نوٹ نکالے اور ان میں سے 3 روپے نکال کر علی بھائی کی طرف بڑھا دیئے
علی بھائی نے وہ پکڑ لئے اور نوٹوں کا بنڈل اُٹھا کر اس آدمی کی طرف بڑھایا ”یہ 50 ہزار روپے ہیں ۔ لے جایئے“۔
اس آدمی کی آنکھوں میں آنسو تھے اور نوٹ پکڑتے ہوئے اس کے ہاتھ کپکپا رہے تھے
اس آدمی نے جذبات کی گرفت سے نکل کر پوچھا ” علی بھائی مگر یہ 3 روپے آپ نے کس لئے ۔ ۔ ۔ ؟“
علی بھائی نے اس کی بات کاٹ کر کہا ”یہ میں نے آپ سے اپنے 3 دن کی مزدوری لی ہے“۔
”مزدوری ۔ ۔ ۔ مجھ سے ؟ میں آپ کی بات نہیں سمجھا “ اس آدمی نے یہ بات پوچھی تو ایک حیرت اس کے چہرے پر پھیلی ہوئی تھی
علی بھائی نے مُسکرا کر جواب دیا ” 1952ء میں جب میں لاہور آیا تھا تو میں نے آپ کے برف خانے میں برف کی سلیں اُٹھا کر قبرستان لے جانے کی مزدوری کی تھی“۔
یہ جواب میرے اور اس آدمی کے لئے دنیا کا سب سے بڑا انکشاف تھا
علی بھائی نے مزید بات آگے بڑھائی ” مگر آپ نے جب مجھے کام سے نکالا تو میرے 3 دن کی مزدوری رکھ لی تھی ۔ وہ آج میں نے وصول کر لی ہے“۔
علی بھائی نے مُسکرا کر وہ 3 روپے جیب میں ڈال لئے
” آپ یہ 50 ہزار لے جائیں ۔ جب آپ سہولت محسوس کریں دے دیجئے گا “۔
علی بھائی نے یہ بات کہہ کر مزے سے سگریٹ پینے لگے ۔ میں اور وہ آدمی کرسیوں پر یوں بیٹھے تھے جیسے ہم زندہ آدمی نہ ہوں بلکہ فرعون کے عہد کی 2 حنوط شدہ مَمِیاں کرسی پر رکھی ہوں
احمد عقیل روبی صاحب کا تحریر کردہ واقعہ تو ختم ہوا

کیا آپ کو سمجھ آئی کہ کروڑ پتی محمد علی کیلئے 3 روپے کی کیا اہمیت تھی کہ لے لئے ؟
یہ محمد علی کی معاملہ فہمی ہے ۔ محمد علی نے سوچا ہو گا ” اچھا بھلا چلتا کار و بار تباہ ہونے کی وجہ شاید ایک غریب مزدور کی 3 دِن کی مزدوری نہ دینا ہو “۔
محمد علی نے اپنی مزدوری وصول کر لی تا کہ اُس شخص کی سختی ختم ہو

بشکریہ ۔ مصطفٰے ملک صاحب ” گھریلو باغبانی والے“۔

گوادر کی ہیرو (ایک تاریخی حقیقت)

آج کون کون جانتا ہے کہ پاکستان کیلئے لازوال محبت و ایثار کا جذبہ رکھنے والی ایک عظیم خاتون نے اپنی مدِمقابل 4 عالمی طاقتوں سے ایک قانونی جنگ لڑ کر 15 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر مُشتمل گوادر جیسا اہم ترین ساحلی علاقہ پاکستان میں ضَم کروایا تھا ؟

آج ہر کوئی گوادر پورٹ کا کرَیڈِٹ تو لینا چاہتا ہے مگر اس عظیم مُحسن پاکستان کا نام کوئی نہیں جانتا جس نے دنیا کے 4 طاقتور اسٹیک ہولڈرز ۔ برطانوی پارلیمنٹ ۔ امریکی سی آئی اے ۔ ایران اور عمان سے چَومُکھی جنگ لڑ کر کھویا ہوا گوادر واپس پاکستان کی جھولی میں ڈال دیا
مطالعہ پاکستان سے چِڑنے والے لوگ پاکستان کے خلاف پیش گوئیاں کرنیوالے نام نہاد دانشوروں کو صرف اسی لئے تقویّت دیتے ہیں کہ تعمیر پاکستان کو اپنا ایمان بنا کر اَنمِٹ نقُوش چھوڑ جانے والی تحریکِ پاکستان کی ان بے مثال ہَستیوں سے نئی نسل کہیں متاءثر نہ ہونے لگے ۔ یہ وہ خوفناک مطالعہ پاکستان ہے جس سے کچھ لوگوں کو پسینے آجاتے ہیں

بلوچی میں ”گوات“ کے معنی کھُلی یا تازہ ہوا اور ”دَر“ کے معنی دروازہ ہیں ۔ علاقہ گوات دَر جو گوادر کے نام سے مشہور ہوا 1956ء تک عالمی استعمار کے قبضہ میں تھا ۔ خان آف قلات مِیر نصِیر نُوری بلوچ نے 1783ء میں گوادر عمان کے حاکم کو سونپ دیا تھا ۔ جب خان آف قلات فوت ہو گیا تو اُس کے ورثاء نے گوادر کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا جس کے بعد زور آزمائی شروع ہوئی ۔ برطانیہ صلح جوئی کے بہانے شامل ہوا اور براجمان ہو گیا ۔ لگ بھگ سوا سو سال گوادر برطانیہ کے قبضہ میں رہا

قیام پاکستان کے بعد اُس وقت کے خان آف قلات نے جب اپنی جاگیر پاکستان میں ضَم کر دی تو پاکستان نے گوادر کا معاملہ اٹھایا مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی ۔ امریکی سی آئی اے کی اِیماء پر شاہ ایران نے اسے چاہ بہار کے ساتھ ملانے کی تدبیر بنانا شروع کر دی اور امریکہ کے صدر نکسن برطانیہ پر دباؤ ڈالنے لگے کہ گوادر شاہ ایران کے حوالے کر دیا جائے

1956ء میں ملک فیروز خان نون نے وزارت خارجہ سنبھالی تو گوادر واگزار کرانے کا عہد کیا ۔ باریک بینی سے تمام  تاریخی حقائق و کاغذات کا جائزہ لیکر یہ مشن ایک تعلیم یافتہ باوقار خاتون کو سونپ دیاجنہوں نے برطانیہ میں پاکستان کی لابِنگ شروع کی اور مضبُوط دلائل کے ساتھ معاملہ برطانوی حکومت کے سامنے رکھا کہ ”قلات خاندان کی جاگیر اب پاکستان کی ملکیت تھی لہٰذا جاگیر کے اس حصے کی وراثت پر بھی اب پاکستان کا حق تسلیم ہونا چاہیئے نیز یہ کہ پاکستان وہ تمام جاگیریں منسوخ کر چکا ہے جو معاوضے کی بنیاد پر حکومت برطانیہ نے بانٹیں تھیں مزید یہ کہ اگر ہم اپنے قانون سے گوادر کی جاگیر منسوخ کرکے فوج کشی سے واگزار کرا لیں تو کامن ویلتھ کا رُکن ہونے کی وجہ سے برطانیہ پاکستان پر حملہ نہیں کر سکتا“۔

محترمہ نے دو سال پر محیط یہ جنگ تلوار کی بجائے محض قلم ۔ دلائل اور گفت و شُنِید سے جِیتی ۔ عمان کے سلطان سعید بن تیمور نے حامی تو بھر لی مگر سودے بازی کا عندیہ دیا ۔ ملک فیروز خان نون جب وزیراعظم بنے تو ان کے چھ ماہ کے اعصاب شکن مذاکرات کے بعد عمان نے تین ملین ڈالر کے عوض گوادر کا قبضہ پاکستان کے حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ۔ ملک صاحب اپنی سوانح ”چشم دِید“ میں اس کے بارے میں لکھتے ہیں ” جہاں مُلک کی حفاظت اور وقار کا مسئلہ درپیش ہو وہاں قیمت نہیں دیکھی جاتی ۔ ویسے بھی یہ رقم گوادر کی آمدنی سے محض چند سال میں پوری ہو جائے گی“۔ یوں دو سال کی بھر پُور عقلی جنگ کے بعد 8 ستمبر 1958ء کو گوادر کا 2400 مربع میل یا 15 لاکھ ایکٹر سے زائد رقبہ پاکستان کی ملکیت میں شامل ہو گیا

گوادر فتح کرنیوالی ملک و قوم کی یہ محسن پاکستان کے ساتویں وزیراعظم ملک فیروخان نون کی بیوی محترمہ وقارالنساء نون ہیں جن کی اس عظیم کاوش کا اعتراف نہ کرنا احسان فراموشی اور انہیں قوم سے متعارف نہ کرانا ایک بے حسی کے سوا کچھ نہیں ۔ محترمہ نے تحریک پاکستان کو اُجاگر کرنے کیلئے خواتین کے کئی دَستے مرتب کئے اور سِول نافرمانی کی تحریک میں انگریز کی خضر حیات کابینہ کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور جلُوس منَظم کرنے کی پاداش میں تین بار گرفتار بھی ہوئیں۔

قیام پاکستان کے بعد انہوں نے لْٹے پٹے مہاجرین کی دیکھ بھال کیلئے بہبودِ خواتین کی اوّلِین تنظِیم اَپوا کی بانی اراکین میں بھی آپ شامل تھیں ۔ وقارالنساء گرلز کالج راولپنڈی اور وقارالنساء اسکول ڈھاکہ کی بنیاد بھی انہوں نے رکھی ۔ ہلال احمر کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں ۔ پاکستان کی محبت میں ان کا جذبہ بڑھاپے میں بھی سرد نہ پڑا ۔ ضیاء الحق کے دَور میں بطَور وزیر ، سیاحت کے فروغ کیلئے دنیا بھر کو پاکستان کی طرف بخوبی راغب کیا ۔ برطانیہ میں مقیم ان کی بے اولاد بہن کی جائیداد جب انہیں منتقل ہوئی تو اس فنڈ سے انہوں نے ”وکی نون ایجوکیشن فاؤنڈیشن“ قائم کیا جو آج بھی سماجی خدمات کا چراغ جلائے ہوئے ہے ۔ محترمہ کی وصِیّت کے مطابق اس فنڈ کا ایک حصہ ان نادار مگر ذہین طلباء کو آکسفورڈ جیسے اداروں سے تعلیم دلوانے پر خرچ ہوتا ہے جو واپس آکر اس مملکتِ خدا داد پاکستان کی خدمت کرنے پر راضی ہوں

محترمہ وقارالنساء نون طویل علالت کے بعد 16 جنوری سن 2000ء میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔ ایک عمرہ کرنے کے بعد انہوں نے وصیت کی تھی کہ مجھے غیر سمجھ کے چھوڑ نہ دینا بلکہ میری تدفین بھی ایک کلمہ گو مسلمان کی طرح انجام دینا۔ محترمہ کی اپنی کوئی اولاد نہ تھی ۔ ان کی اولاد وہ پاکستانی ہیں جو حُب الوطنی میں ان کے نقشِ قدم پر چلنے والے ہیں ۔ محترمہ کو گوادر حاصل کرنے پر 1959ء میں پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز ”نشان امتیاز“ عطا کیا گیا تھا مگر ان کا اصل انعام وہ عزت و احترام ہے جو ہم بطور قوم انہیں دے سکتے ہیں

جولائی کا الٹرا ساؤنڈ اور اگست کا بلیک باکس

اَن گِنت حُرّیَت پسندوں نے محکُوم قوموں کے لئے آزادی کی سیاسی جدوجہد کے اصول وضع کئے ۔ یہ آزادی محض غیرملکی حکمرانوں کو بے دَخَل کرنے کا نَصبُ العَین نہیں تھی۔ آزادی کی اس لڑائی کا حتمی نَصبُ العَین یہ تھا کہ اس زمین کے رہنے والے اپنی معاشی ۔ سماجی اور سیاسی صلاحیتوں کو برُوئے کار لاتے ہوئے انسانی ترقی کی دوڑ میں اپنا حصہ ڈال سکیں گے ۔ دنیا کے ابھرتے ہوئے امکانات میں اپنا پورا پورا حق حاصل کر سکیں گے

اِسی اصول کے تحت آزادی محمد علی جناح اور اُن کے ساتھیوں نے آزادی کی جد و جہد کی ۔ آزادی کا مطلب یہ نہیں تھا کہ ہم شمالی یورپ کے جزیرے برطانیہ سے آنے والوں کو رُخصت کر کے مقامی طاقتور گروہوں کے غلام ہو جائیں جو نسل ۔ عقیدے اور بندوق کے بَل پر ہمارا اِستحصال کریں

جاننا چاہیئے کہ 25 جولائی 2018ء کی تصویر بدستور دھُندلی ہے ۔ اہلِ حُکم کا تھُوک ہمارے مقَدّس پرچم پر جم گیا ہے ۔ ہماری زمیں پَر زَور آور کے قدموں کے نشان صاف دیکھے جا سکتے ہیں ۔ ہمیں عِلم سے محروم کر کے تعصب اور نفرت میں اُلجھا دیا گیا ہے ۔ ہمارے قابل صد احترام آباؤاجداد کی سَتّر بَرس پر محیط قربانیوں سے ایک مرحلہ طے ہو گیا ہے ۔ اب ہماری کشمکش کسی ایک فرد یا منصب دار سے منسوب نہیں ہے ۔ ماضی میں ہم نے اپنے خوابوں کو فرد واحد کی ذات سے وابستہ کر رکھا تھا ۔ اب یہ کشمکش زیادہ اصولی اور ادارہ جاتی شکل اختیار گئی ہے ۔ ہمارے کچھ سیاسی رہنما آجکل اداروں کے احترام پر زور دے رہے ہیں ۔ ان کی رائے یقیناً وزن سے خالی نہیں ہو گی لیکن ان کی سوچ میں داخلی تضاد کی طرف اشارہ کئے بغیر بھی چارہ نہیں

ہمارے یہ مہربان عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں لیکن ووٹ کی بالادستی کا اعلان کرنے سے گریزاں ہیں ۔ اگر انہیں ووٹ مانگتے ہوئے ایسے خدشات اور وسوسے لاحق ہیں تو کل جب یہ رہنما ووٹ سے تشکیل پانے والے اداروں میں رونق افروز ہوں گے تو ان کے دست و بازو پہلے سے قطع ہو چکے ہوں گے ۔ زمانے کا انقلاب دیکھیئے ۔ جو مہربان سیاسی قوتوں کے مابین مفاہمت کو مک مکا قرار دیتے تھے اب سقوط جمہوریت کے دستاویزی شواہد پر شاداں و مسرور ہیں ۔ تاریخ کے یہ چیمبرلین اگر جولائی کے الٹرا ساؤنڈ سے خوف زدہ ہیں تو اگست کے بلیک باکس کا سامنا کیسے کریں گے ؟
وجاہت مسعود کی تحریر سے اقتباس

دو اسلام

ڈاکٹر غلام جیلانی برق برصغیر کا عظیم دماغ تھے ۔ یہ 1901ء میں کیمبلپور (موجودہ اٹک) میں پیدا ہوئے ۔ والد گاؤں کی مسجد کے امام تھے ۔ ڈاکٹر صاحب نے اِبتدائی تعلیم مدارس میں حاصل کی ۔ مولوی فاضل ہوئے ۔ مُنشی فاضل ہوئے اور ادِیب فاضل ہوئے ۔ میٹرک کیا اور میٹرک کے بعد اسلامی اور مغربی دونوں تعلیمات حاصل کیں ۔ عربی میں Gold Medal لیا ۔ فارسی میں ایم اے کیا اور 1940ء میں پی ایچ ڈی کی ۔ امام ابن تیمیہ پر انگریزی زبان میں Thesis لکھا ۔ امامت سے عملی زندگی شروع کی ۔ پھر کالج میں پروفیسر ہو گئے ۔ آپ کے Thesis کو Oxford اور Harvard یونیورسٹی نے قبولیت بخشی ۔ اسلام پر تحقیق شروع کی ۔ 1949ء میں پاکستان کی تشکیل سے 2 سال بعد ”دو اسلام“ کے نام سے معرکۃ الآراء کتاب لکھی اور پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ۔ یہ کتاب ۔ کتاب نہیں تھی ایک عالمی انقلاب تھا ۔ ”دو اسلام“ کے بعد ”دو قرآن“ اور ”من کی دنیا“ لکھی اور اسلامی دنیا کے پیاسے ذہنوں کو سیراب کیا

”دو اسلام“ اور ”دو قرآن“ کے مطالعہ سے واضح ہوتا ہے کہ آج کے پاکستان کی عدم برداشت ۔ مذہبی تشدد اور مکالمے کے قبرستان کے مقابلہ میں ماضی کا پاکستان دانش ۔ برداشت ۔ عِلم اور مکالمے میں آج کے پاکستان سے کتنا آگے تھا ۔ ڈاکٹر غلام جیلانی برق اور ان کا پاکستان کس قدر بالغ تھا ۔ جاننے کیلئے ”دو اسلام“ کا صرف ابتدائیہ ملاحظہ کیجئے ۔ آج کا مسلمان ڈاکٹر برق کے مسلمانوں سے بہت پیچھے ہے ۔ ڈاکٹر صاحب جیسے دانشوروں اور مُسلم scholars کی باتیں صرف ماضی میں ہی لکھی اور بیان کی جا سکتی تھیں ۔ ہم لوگ آج ان کا تصور تک نہیں کر سکتے ۔ کیوں ؟ کیونکہ آج کے مسلمان میں سب کچھ ہے اگر نہیں ہے تو اسلام نہیں

ڈاکٹر غلام جیلانی برق لکھتے ہیں
یہ 1918 ء کا ذکر ہے ۔ میں والد صاحب کے ساتھ امرتسر گیا ۔ میں چھوٹے سے گاؤں کا رہنے والا جہاں نہ بلند عمارات ۔ نہ مصفّا سڑکیں ۔ نہ کاریں ۔ نہ بجلی کے قُمقُمے اور نہ اس وضع کی دکانیں ۔ دیکھ کر دنگ رہ گیا ۔ لاکھوں کے سامان سے سَجی دکانیں اور بورڈ پر کہیں رام بھیجا سنت رام لکھا تھا ۔ کہیں دُنی چند اگروال ۔ کہیں سَنت سنگھ سبل اور کہیں شادی لال فقیر چند ۔ ہال بازار کے اِس سِرے سے اُس سِرے تک کسی مسلمان کی کوئی دکان نظر نہیں آئی ۔ ہاں مسلمان ضرور نظر آئے ۔ کوئی بوجھ اٹھا رہا تھا ۔ کوئی گدھے لاد رہا تھا ۔ کوئی کسی ٹال پہ لکڑیاں چیر رہا تھا اور کوئی بھیک مانگ رہا تھا ۔ غیر مسلم کاروں اور فٹنوں پر جا رہے تھے اور مسلمان اڑھائی من بوجھ کے نیچے دبا ہوا مشکل سے قدم اٹھا رہا تھا ۔ ہندوؤں کے چہرے پَر رونق ۔ بشاشَت اور چَمَک تھی اور مسلمان کا چہرہ فاقہ ۔ مُشقّت ۔ فکر اور جھُریوں کی وجہ سے افسردہ اور مسخ

میں نے والد صاحب سے پوچھا ”کیا مسلمان ہر جگہ اسی طرح زندگی بسر کر رہے ہیں؟“
والد صاحب نے کہا ” ہاں“۔
میں نے عرض کیا ”الله نے مسلمان کو بھی ہندو کی طرح دو ہاتھ ۔ دو پاؤں اور ایک سر عطا کیا ہے تو پھر کیا وجہ ہے ہندو تو زندگی کے مزے لوٹ رہا ہے اور مسلمان ہر جگہ حیوان سے بدتر زندگی بسر کر رہا ہے ؟“
والد صاحب نے جواب دیا ”یہ دنیا مُردار سے زیادہ نجس ہے اور اس کے مُتلاشی کُتوں سے زیادہ ناپاک ہیں ۔ الله نے یہ مُردار ہندوؤں کے حوالے کر دیا ہے اور جنت ہمیں دے دی ہے ۔ کہو کون فائدے میں رہا ؟ ہم یا وہ؟“
میں بولا ”اگر دنیا واقعی مُردار ہے تو پھر آپ تجارت کیوں کرتے ہیں اور مال تجارت خریدنے کے لئے امرتسر تک کیوں آئے ؟ ایک طرف دنیاوی ساز و سامان خرید کر منافع کمانا اور دوسری طرف اسے مُردار قرار دینا ۔ عجیب قِسم کی مَنطق ہے“
والد صاحب ”بیٹا ۔ بزرگوں سے بحث کرنا سعادت مندی نہیں ۔ جو کچھ میں نے تمہیں بتایا ہے وہ ایک حدیث کا ترجمہ ہے“۔
حدیث کا نام سن کر میں ڈر گیا اور بحث بند کر دی ۔ سفر سے واپس آ کر میں نے گاؤں کے مُلا سے اپنے شبہات کا اظہار کیا ۔ اس نے بھی وہی جواب دیا

میرے دل میں اس معمے کو حل کرنے کی تڑپ پیدا ہوئی لیکن میرے قلب و نظر پہ تقلید کے پہرے بیٹھے تھے ۔ عِلم کم تھا اور فہم محدود ۔ اس لئے معاملہ اُلجھتا گیا ۔ میں مسلسل 14 برس تک حصول علم کے لئے مختلف علماء و صوفیاء کے ہاں رہا ۔ درس نظامی کی تکمیل کی ۔ سینکڑوں واعظین کے واعظ سُنے ۔ بِیسِیوں دینی کتب پڑھیں اور بالآخر مجھے یقین ہو گیا کہ اسلام رائج کا ماحاصل یہ ہے ۔ توحید کا اقرار اور صلوٰۃ ۔ زکوٰۃ ۔ صوم اور حج کی بجا آوری ۔ اذان کے بعد ادب سے کلمہ شریف پڑھنا ۔ جمعرات ۔ چہلم ۔ گیارہویں وغیرہ کو باقاعدگی سے ادا کرنا ۔ قرآن کی عبارت پڑھنا ۔ الله کے ذکر کو سب سے بڑا عمل سمجھنا ۔ قرآن اور درُود کے ختم کرانا ۔ حق ہو کے ورد کرنا ۔ مرشد کی بیعت کرنا ۔ مرادیں مانگنا ۔ مزاروں پر سجدے کرنا ۔ تعویذوں کو مشکل کُشا سمجھنا ۔کسی بیماری یا مصیبت سے نجات کے لئے مولوی جی کی دعوت کرنا ۔ گناہ بخشوانے کے لئے قوالی سننا ۔ غیر مسلم کو ناپاک و نجس سمجھنا ۔ طبیعیات ۔ ریاضیات ۔ اقتصادیات ۔ تعمیرات وغیرہ کو کفر خیال کرنا ۔ غور و فکر اور اجتہاد و استنباط کو گناہ قرار دینا ۔ صرف کلمہ پڑھ کر بہشت میں پہنچ جانا اور ہر مشکل کا علاج عمل اور محنت کی بجائے دعاؤں سے کرنا

میں علمائے کرام کے فیض سے جب تعلیمات اسلامی پر پوری طرح حاوی ہو گیا تو یہ حقیقت واضح ہوئی خدا ہمارا ۔ رسول ہمارا ۔ فرشتے ہمارے ۔ جنت ہماری ۔ حوریں ہماری ۔ زمین ہماری ۔ آسمان ہمارا ۔ الغرض سب کچھ کے مالک ہم ہیں اور باقی قومیں اس دنیا میں جھک مارنے آئی ہیں ۔ ان کی دولت ۔ عیش اور تنعم محض چند روزہ ہے ۔ وہ بہت جلد جہنم کے پست ترین طبقے میں اوندھے پھینک دیئے جائیں گے اور ہم کمخواب و زربفت کے سوٹ پہن کر سرمدی بہاروں میں حوروں کے ساتھ مزے لوٹیں گے

زمانہ گزرتا گیا ۔ انگریزی پڑھنے کے بعد علُوم جدیدہ کا مطالعہ کیا ۔ قلب و نظر میں وسعت پیدا ہوئی ۔ اقوام و مِللّ کی تاریخ پڑھی تو معلوم ہوا مسلمانوں کی 128 سلطنتیں مِٹ چُکی ہیں ۔ حیرت ہوئی کہ جب الله ہمارا اور صرف ہمارا تھا تو اس نے خلافت عباسیہ کا وارث ہلاکو جیسے کافر کو کیوں بنایا ؟ ہسپانیہ کے اسلامی تخت پہ فرونیاں کو کیوں بٹھایا ؟ مغلیہ کا تاج الزبتھ کے سر پر کیوں رکھ دیا ؟ بلغاریہ ۔ ہنگری ۔ رومانیہ ۔ سرویا ۔ پولینڈ ۔ کریمیا ۔ یوکرائین ۔ یونان اور بلغراد سے ہمارے آثار کیوں مٹا دیئے ؟ ہمیں فرانس سے بیک بِینی دو گوش کیوں نکالا اور تیونس ۔ مراکو ۔ الجزائر اور لیبیا سے ہمیں کیوں رخصت کیا ؟

میں رفع حیرت کے لئے مختلف علماء کے پاس گیا لیکن کامیابی نہ ہوئی۔ میں نے اس مسئلے پر پانچ سات برس تک غور و فکر کیا لیکن کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا ۔ ایک دن میں سحر کو بیدار ہوا ۔ طاق میں قرآن شریف رکھا تھا ۔ میں نے اُٹھایا ۔ کھولا اور پہلی آیت جو سامنے آئی وہ یہ تھی ”(ترجمہ) کیا یہ لوگ نہیں دیکھتے ہم ان سے پہلے کتنی اقوام کو تباہ کر چکے ہیں ۔ ہم نے انہیں وہ شان و شوکت عطا کی تھی جو تمہیں نصیب نہیں ہوئی ۔ ہم ان کے کھیتوں پر چھما چھم بارشیں برساتے تھے اور ان کے باغات میں شفاف پانی کی نہریں بہتی تھیں لیکن جب انہوں نے ہماری راہیں چھوڑ دیں تو ہم نے انہیں تباہ کر دیا اور ان کا وارث کسی اور قوم کو بنا دیا”۔

میری آنکھیں کھُل گئیں ۔ اندھی تقلید کی وہ تاریک گھٹائیں جو دماغی ماحول پر محیط تھیں یک بیک چھٹنے لگیں اور الله کی سُنّت جاریہ کے تمام گوشے بے حجاب ہونے لگے ۔ میں نے قرآن میں جا بجا یہ لکھا دیکھا ”یہ دنیا دار العمل ہے ۔ یہاں صرف عمل سے بیڑے پار ہوتے ہیں ۔ ہر عمل کی جزا و سزا مقرر ہے جسے نہ کوئی دعا ٹال سکتی ہے اور نہ دوا“۔ ”لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَی (انسان کیلئے وہی ہے جس کی کوشش خود اُس نے کی)“۔

میں سارا قرآن مجید پڑھ گیا اور کہیں بھی محض دعا یا تعویذ کا کوئی صِلہ نہ دیکھا ۔ کہیں بھی زبانی خوشامد کا اجر زمردیں محلات ۔ حوروں اور حجوں کی شکل میں نہ پایا ۔ یہاں میرے کانوں نے صرف تلوار کی جھنکار سُنی اور میری آنکھوں نے غازیوں کے وہ جھُرمَٹ دیکھے جو شہادت کی لازوال دولت حاصل کرنے کے لئے جنگ کے بھڑکتے شعلوں میں کود رہے تھے ۔ وہ دیوانے دیکھے جو عزم و ہمت کا علَم ہاتھ میں لئے معانی حیات کی طرف باانداز طوفان بڑھ رہے تھے اور وہ پروانے دیکھے جو کسی کے جمالِ جاں افروز پہ رہ رہ کے قربان ہو رہے تھے

قرآن مجید کے مطالعے کے بعد مجھے یقین ہو گیا مسلمان ہر جگہ محض اس لئے ذلیل ہو رہا ہے کہ اس نے قرآن کے عمل ۔ محنت اور ہیبت والے اسلام کو ترک کر رکھا ہے ۔ وہ اوراد و اوعیہ کے نشے میں مست ہے اور اس کی زندگی کا تمام سرمایہ چند دعائیں اور چند تعویذ ہیں اور بس ۔ اور ساتھ ہی یقین ہو گیا کہ اسلام دو ہیں ”ایک قرآن کا اسلام جس کی طرف الله بُلا رہا ہے اور دوسرا وہ اسلام جس کی تبلیغ ہمارے اسّی لاکھ ملا قلم اور پھیپھڑوں کا سارا زور لگا کر کر رہے ہیں“۔
برق کیمبل پور ۔ 25 ستمبر 1949ء

ہم اِتنے بے عِلم کیوں ؟

ناجانے ہمارے مُلک میں کِس کا زَور چلتا ہے کہ تاریخ کو مَسَخ کیا جاتا ہے ۔ حقائق کو بدل دیا جاتا ہے ۔ آج اِس کی ایک مثال پیشِ خدمت ہے

ایک صاحب جنہوں نے اپنا قلمی نام عاشُور بابا رکھا ہے لکھتے ہیں
سقوطِ ڈھاکہ کے بعد جب عوامی نیشنل پارٹی کے راہنماؤں کو پاکستان میں حراست میں لیا گیا تو ایک ایسا شخص تھا جو بہت ہی خستہ حال تھا ۔ اس کو گرفتار کر کے حیدرآباد جیل لایا گیا ۔ جیلر نے اس پریشان حال شخص کو دیکھا اور حقارت سے کہا ”اگر تم عبدالولی خان کے خلاف بیان لکھ کر دے دو تو ہم تم کو رہا کر دیں گے ورنہ یاد رکھو اس کیس میں تم ساری عمر جیل میں گلتے سڑتے رہو گے اور یہیں تمہاری موت ہو گی“۔
یہ سُن کر اس شخص نے جیلر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں اور مسکرا کر کہا ” جیلر صاحب ۔ جیل میں تو شاید میں چند برس زندہ بھی رہ لوں لیکن اگر میں نے یہ معافی نامہ لکھ دیا تو شاید چند دن بھی نہ جی پاؤں“۔

اصولوں اور عزم و ہمت کی اس دیوار کا نام حبیب جالب تھا اور اس کو جیل میں بھیجنے والا اپنے وقت کا سب سے بڑا لیڈر ذوالفقار علی بھٹو تھا
میں کل سے حیرت کا بُت بنا بیٹھا ہوں جب سے میں نے بلاول زرداری کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر حبیب جالب کا کلام پڑھتے دیکھا اور کلام بھی وہ جو اس نے بھٹو کے دور میں لکھا تھا ۔ آپ کو یہ سن کر شاید حیرت ہو کہ بھٹو دور میں حبیب جالب نے عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا اور الیکشن ہارنے کے بعد وہ بھٹو کے ظلم و ستم کا نشانہ بنے رہے ۔ ان کو جیل میں ڈال دیا گیا اور ضیاء الحق کے مارشل لاء کے بعد ان کو اس کیس سے بری کیا گیا تھا
کاش کہ بلاول کو تاریخ سے تھوڑی سی بھی آگہی ہوتی تو ان کو معلوم ہوتا کہ عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب کا بیشتر کلام بلاول کے نانا ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف تھا جس میں سے ایک مشہور نظم پیش خدمت ہے

میں پسرِ شاہنواز ہوں ۔ میں پدرِ بے نظیر ہوں
میں نِکسَن کا غلام ہوں ۔ میں قائد عوام ہوں
میں شرابیوں کا پِیر ہوں ۔ میں لکھ پتی فقیر ہوں
وِہسکی بھرا اِک جام ہوں ۔ میں قائد عوام ہوں
جتنے میرے وزِیر ہیں ۔ سارے بے ضمیر ہیں
میں اِن کا بھی امام ہوں ۔ میں قائد عوام ہوں
دیکھو میرے اعمال کو ۔ میں کھا گیا بنگال کو
پھر بھی میں نیک نام ہوں ۔ میں قائد عوام ہوں

کل جب بھٹو کی برسی پر بلاول حبیب جالب کا کلام پڑھ رہے تھے تو بھٹو دور میں ہونے والے مظالم میری آنکھوں کے سامنے آ گئے۔ حبیب جالب پر اتنا ظُلم ایوب خان اور ضیاءالحق جیسے آمروں کے دور میں نہیں ہوا جتنا ظُلم قائد عوام اور جمہوری لیڈر بھٹو کے دور میں ہوا ۔ جس دن بھٹو نے حبیب جالب کو گرفتار کروایا تھا اس دن جالب کے بیٹے کا سوئم تھا اور وہ چاک گریبان کے ساتھ جیل میں گئے تھے اور اُن کی اپنے بیٹے کی یاد میں لکھی نظم ایک تاریخی انقلابی نظم ہے

کاش کوئی یہ سب باتیں جا کر بلاول کو بتائے کہ رَٹی رَٹائی تقریریں کر لینا بہت آسان ہے لیکن بہتر ہو اگر آپ ان باتوں کا تاریخی پسِ منظر بھی جان لو ۔ جیسی جاہل یہ قوم ہے ویسے ہی جاہل اور تاریخی حقائق سے نابلد اِن کے لیڈر

اُسی دَور میں حبیب جالِب نے یہ اشعار بھی پڑھے تھے مگر 1988ء میں یا اِس کے بعد میڈیا نے اِن اشعار کو ضیاء الحق سے منسُوب کر دیا تھا

دِیپ جس کا محلات ہی میں جلے
چند لوگوں کی خوشیوں کو لے کر چلے
وہ جو سائے میں ہر مصلحت کے پَلے
ایسے دستُور کو ۔ صبح بے نور کو
میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا

میں بھی خائف نہیں تختہءِ دار سے
میں بھی منصُور ہوں کہہ دو اَغیار سے
کیوں ڈراتے ہو زِنداں کی دیوار سے
ظُلم کی بات کو جہل کی رات کو
میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا
پھُول شاخوں پہ کھِلنے لگے تُم کہو
جام رِندوں کو ملنے لگے تُم کہو
چاک سِینوں کے سِلنے لگے تُم کہو
اس کھُلے جھُوٹ کو ذہن کی لُوٹ کو
میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا

80 سال بعد

یہ بنیادی طور پر 3 خاندانوں کا قصہ ہے ۔ پہلا خاندان واڈیا فیملی تھی ۔ خاندان کی بنیاد پارسی تاجر لوجی نصیر وان جی واڈیا نے بھارت کے
شہر سورت میں رکھی

فرنچ ایسٹ انڈیا اور برٹش ایسٹ انڈیا میں جنگ ہو چکی تھی ۔ برطانوی تاجر فرانسیسی تاجروں کو پسپا کر چکے تھے ۔ پلاسی کی جنگ بھی ختم ہو چکی تھی اور میسور میں ٹیپو سلطان بھی ہار چکے تھے ۔ ایسٹ انڈیا کمپنی کو اب مغل سلطنت پر قبضے کے لئے برطانیہ سے مضبوط رابطے چاہیں تھے ۔ یہ رابطے بحری جہازوں کے بغیر ممکن نہیں تھے

لوجی واڈیا لوہے کے کاروبار سے وابستہ تھے ۔ وہ انگریزوں کی ضرورت کو بھانپ گئے چنانچہ انہوں نے 1736ء میں ہندوستان میں پہلی شِپنگ کمپنی کی بنیاد رکھ دی ۔ وہ سورت سے ممبئی منتقل ہوئے ۔ بحری جہاز بنانے کا کارخانہ لگایا ۔ ممبئی پورٹ بنائی اور ایسٹ انڈیا کمپنی کے ساتھ طاقتور تجارتی دھاگے میں پرو گئے ۔ انگریز بعد ازاں واڈیا گروپ سے بحری جنگی جہاز بھی بنوانے لگے

واڈیا گروپ نے 1810ء میں ایچ ایم ایس مینڈن کے نام سے دنیا کا دوسرا بڑا بحری جہاز بنایا ۔ امریکا نے 1812ء میں اس جہاز پر اپنا قومی ترانہ لکھا ۔ یہ دنیا میں بحری جہاز پر لکھا جانے والا پہلا امریکی ترانہ تھا ۔ واڈیا فیملی کے اردشیر کاؤس جی 1849ء میں امریکا گئے ۔ یہ امریکی سرزمین پر قدم رکھنے والے پہلے پارسی تھے

یہ لوگ 1840ء تک 100 سے زائد بحری جنگی جہاز بنا چکے تھے ۔ یہ پوری دنیا میں اپنا تجارتی نیٹ ورک بھی پھیلا چکے تھے اور یہ دنیا میں جہاز رانی میں پہلے نمبر پر بھی آ چکے تھے ۔ واڈیا فیملی بعد ازاں کپڑا سازی ۔ فلم ۔ تعلیم اور میڈیا کے شعبوں میں بھی آ گئی ۔ لوجی واڈیا کے پوتے کے پوتے نوروجی واڈیا نے پونا میں پہلا پرائیویٹ کالج بنایا ۔ واڈیا فیملی نے 1933ء میں ممبئی میں اسٹوڈیوز اور فلم سازی کی کمپنیاں بنائیں ۔ جے بی ایچ واڈیا اور ہومی واڈیا فلمیں بنانے لگے اور یہ فیشن میگزین بھی چلانے لگے ۔ فیشن چینلز بھی اور ’’گوائیر‘‘ کے نام سے ائیر لائین بھی ۔ یہ بھارت میں اس وقت بھی بڑا کاروباری نام ہیں

پٹیٹ بھارت کا دوسرا تجارتی خاندان تھا ۔ یہ لوگ کپڑے کی صنعت سے وابستہ تھے ۔ سر ڈِنشا مانک جی پٹیٹ نے ہندوستان میں پہلی کاٹن مل لگائی تھی ۔ یہ ملکہ سے نائیٹ کا خطاب حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی بھی تھے ۔ سر ڈِنشا پٹیٹ کی شادی ہندوستان کے پہلے ارب پتی رتن ٹاٹا کی بیٹی سائیلا ٹاٹا سے ہوئی تھی ۔ سائیلا ٹاٹا کی والدہ فرنچ تھیں ۔ ان کا نام سوزانا تھا ۔ وہ ہندوستان میں گاڑی چلانے والی پہلی خاتون تھی ۔ جہانگیر ٹاٹا سائیلا کے بھائی تھے ۔ یہ ٹاٹا گروپ کے چیئرمین تھے

سرڈنشا مانک جی پٹیٹ اور سائیلا ٹاٹا کے ہاں 1900ء میں ایک نہایت خوبصورت بچی پیدا ہوئی‘ بچی کا نام رتی بائی پٹیٹ رکھا گیا ۔ سر ڈِنشا پٹیٹ نے بچی کو اپنے نوجوان دوست محمد علی جناح سے گھُٹی دلائی ۔ محمد علی جناح اس وقت ممبئی کے نامور وکیل تھے ۔ وہ ذہین ترین شخص کہلاتے تھے ۔ سر ڈِنشا پٹیٹ چاہتے تھے اِن کی بیٹی محمد علی جناح کی طرح ذہین ثابت ہو ۔ سرڈِنشا پٹیٹ کی یہ خواہش بعد ازاں پوری ہوئی لیکن کس طرح یہ ہم آپ کو تیسرے خاندان کے تعارف کے بعد بتائیں گے

بھارت کا تیسرا خاندان جناح کہلاتا ہے ۔ خاندان کے بانی پریم جی بھائی تھے ۔ یہ گجرات کاٹھیاواڑ کے رہنے والے تھے ۔ وہ مذہباً ہندو تھے ۔ اُنھوں نے اسلام قبول کیا اور تجارت شروع کر دی ۔ کراچی اس زمانے میں چھوٹا سا ساحلی قصبہ تھا ۔ یہ مچھیروں تک محدود تھا ۔ یہ شہر 1870ء میں اچانک اہمیت اختیار کر گیا ۔ کیوں؟ وجہ بہت دلچسپ تھی ۔ انگریز نے 1859ء میں مصر میں نہر سویز کھودنا شروع کی ۔ یہ نہر 10 سال بعد 1869ء میں مکمل ہو ئی ۔ نہر سویز نے بحیرہ روم کو بحیرہ احمر کے ساتھ ملا دیا ۔ بحری جہازوں کا فاصلہ 7000کلو میٹر کم ہو گیا ۔ نہر سویز سے قبل ممبئی ہندوستان کی واحد بندر گاہ تھی ۔ نہر کی وجہ سے یورپ اور ہندوستان کے درمیان تجارت میں 3 گناہ اضافہ ہوگیا

ممبئی کی بندرگاہ یہ بوجھ برداشت نہیں کر پا رہی تھی ۔ انگریز کو نئی بندرگاہ کی ضرورت پڑ گئی ۔ کراچی قدرتی بندرگاہ تھا چنانچہ انگریز نے یہاں بندر گاہ بنانا شروع کر دی ۔ یہ بندر گاہ ہندوستان کے دوسرے درجے کے ہزاروں تاجروں کو کراچی کھینچ لائی ۔ ان تاجروں میں جناح پونجا بھی شامل تھے ۔ یہ 1875ء میں کراچی آئے اور ان کے ہاں 1876ء میں محمد علی پیدا ہوئے ۔ یہ والد کی مناسبت سے محمد علی جناح کہلانے لگے ۔ جناح پونجا کامیاب تاجر تھے ۔ یہ اپنا مال بحری جہازوں کے ذریعے یورپ بھجواتے تھے

اب صورت حال ملاحظہ کیجئے ۔ جناح پونجا تاجر ہیں ۔ یہ چمڑا اور سوتی کپڑا برآمد کرتے ہیں ۔ سوتی کپڑا پٹیٹ فیملی کی مِلوں میں بنتا ہے ۔ چمڑا پٹیٹ فیملی کے سسرالی ٹاٹا فیملی کی ٹینریز میں رنگا جاتا ہے اور یہ مال واڈیا فیملی کے جہازوں پر یورپ جاتا ہے ۔ یوں قدرت نے تینوں (چاروں) خاندانوں کے درمیان ایک دلچسپ تعلق پیدا کر دیا

اب ان تمام خاندانوں کی کُنجی محمد علی جناح کی طرف آتے ہیں ۔ قائداعظم 1896ء میں وکیل بن کر ممبئی آئے اور شہر کی سماجی زندگی میں تہلکہ مچا دیا ۔ یہ انگریزوں سے بہتر انگریزی بولتے تھے ۔ ان کے پاس 200 نہایت قیمتی سوٹ تھے ۔ یہ روز نیا سوٹ پہنتے تھے ۔ ان کی شخصیت میں دِل آویزی اور کشش بھی تھی ۔ پریکٹس بھی بہت اچھی تھی اور Social networking بھی کمال تھی ۔ انگریز افسر انہیں بہت پسند کرتے تھے چنانچہ یہ اس زمانے میں پٹیٹ ۔ ٹاٹا اور واڈیا تینوں خاندانوں کے لئے hot cake بن گئے

سر ڈِنشا پٹیٹ کے ہاں 1900ء میں رتی بائی پٹیٹ پیدا ہوئیں ۔ یہ ’’مسٹر جناح ۔ مسٹر جناح‘‘ کی آوازوں میں بڑی ہوئیں اور جوانی میں ان کی محبت کی اسیر ہو گئیں ۔ رتی بائی نے 1918ء میں اسلام قبول کیا ۔ یہ رتی سے مریم جناح بنیں اور نئی زندگی شروع کر دی ۔ سر ڈِنشا پٹیٹ نے بیٹی کو عاق کر دیا ۔ ان سے Patent کا Title تک لے لیا گیا ۔ قائداعظم اور مریم اس زمانے میں ہندوستان کا خوبصورت اور ذہین ترین جوڑا تھا ۔ اللہ تعالٰی نے دونوں کو 15 اگست 1919ء کو خوبصورت بیٹی دینا عطا کی

دینا جناح لندن میں پیدا ہوئیں ۔ ماں اور باپ تھئیٹر دیکھ رہے تھے ۔ ایمرجنسی ہوئی ۔ یہ دونوں تھئیٹر سے سیدھے ہسپتال پہنچے اور دینا دنیا میں تشریف لے آئیں ۔ بیٹی ابھی بچی تھی کہ ماں باپ میں اختلافات ہو گئے ۔ والدہ گھر سے ہوٹل شفٹ ہو گئیں ۔ یوں دینا کا بچپن اداسی اور تنہائی کا شکار ہوگیا ۔ والدہ بیمار ہوئی اور 29 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں ۔ دینا کی عمر اس وقت 10 سال تھی ۔ والد کو بیوی کے غم اور سیاست نے نگل لیا ۔ بچی کی پرورش کی ذمے داری پھوپھی فاطمہ جناح پر آ گئی ۔ وہ یہ ذمے داری نبھاتی رہیں

دینا پارسی کمیونٹی کا حصہ تھیں ۔ وہ ممبئی کے پارسی کلب میں بھی جاتی تھیں اور پارسی فیملیز سے بھی ملتی رہتی تھیں ۔ یہ اس دوران واڈیا فیملی کے نوجوان نیولی واڈیا کی محبت میں گرفتار ہو گئیں ۔ والد نے شادی سے روکا ۔ یہ باز نہ آئیں ۔ دینا نے1938ء میں نیولی واڈیا سے شادی کر لی ۔ قائداعظم نے بیٹی سے قطع تعلق کر لیا ۔ نسلی واڈیا اور جمشید واڈیا 2 بیٹے ہوئے ۔ 1943ء میں طلاق ہو گئی لیکن طلاق کے باوجود باپ اور بیٹی میں فاصلہ رہا تاہم قائداعظم کے نواسے سرِ راہ اپنے نانا سے ملتے رہتے تھے

قائد اعظم ان سے بہت محبت سے پیش آتے تھے ۔ آپ انہیں تحفے بھی دیتے تھے جو عموماً 3 ہوتے تھے ۔ تیسرا تحفہ ہمیشہ بے نام ہوتا تھا ۔ یہ ایک باپ کا اپنی واحد بیٹی کے نام بے نام تحفہ ہوتا تھا ۔ ملک تقسیم ہو گیا ۔ قائداعظم کراچی تشریف لے آئے اور دینا واڈیا ممبئی رہ گئیں ۔ یہ بعد ازاں امریکہ مُنتقِل ہو گئیں ۔ قائد اعظم بیمار ہوئے ۔ 11 ستمبر 1948ء کو اِنتقال فرمایا ۔ وزیراعظم خان لیاقت علی خان نے دِ ینا کو اطلاع دی ۔ خصوصی طیارہ ممبئی بھجوایا اور وہ والد کے آخری دیدار کے لئے پاکستان تشریف لے آئیں

وہ 2004ء میں دوسری اور آخری مرتبہ پاکستان تشریف لائیں‘ وہ شہریار خان کی درخواست پر میچ دیکھنے پاکستان آئی تھیں ۔ ان کے صاحبزادے نسلی واڈیا اور دونوں پوتے نیس واڈیا اور جہانگیر واڈیا بھی ان کے ساتھ تھے ۔ وہ اس وقت تک ہُوبہو قائداعظم کی تصویر بن چکی تھیں ۔ وہی ستواں ناک ۔ وہی تیز گرم نظریں اور وہی تحمکانہ لہجہ ۔ وہ آئیں تو لوگ بھول گئے وہ پارسی ہو چکی ہیں یا قائداعظم نے ان سے قطع تعلق کر لیا تھا ۔ لوگ ان کے پیروں کی خاک اُٹھا کر اپنے ماتھے پر لگاتے رہے ۔ وہ لاہور میں علامہ اقبال کے داماد میاں صلاح الدین کی حویلی بھی گئیں ۔ یوسف صلاح الدین کے ماتھے پر پیار کیا ۔ یہ اس وقت چین اسموکر تھے ۔ حُکم دیا ” آپ فوراً سگریٹ چھوڑ دو“۔ یوسف صلاح الدین نے اُسی وقت سگریٹ پینا بند کر دیا ۔ یہ پاکستان سے واپس امریکا چلی گئیں اور 2 نومبر 2017ء کو نیویارک میں انتقال کر گئیں

والد اور بیٹی دونوں با اصول تھے ۔ والد نے قطع تعلق کے بعد پوری زندگی بیٹی کی شکل نہیں دیکھی ۔ بیٹی نے بھی مرنے تک والد کی وراثت سے حصہ نہیں مانگا ۔ وہ صرف آخری عمر ممبئی میں قائداعظم کے گھر میں گزارنا چاہتی تھیں ۔ عدالت میں کیس چل رہا تھا لیکن عدالت اور بھارتی حکومت دونوں کا دل چھوٹا نکلا

جاوید چوہدری کا مضمون 7 نومبر 2017ء کو شائع ہوا