Category Archives: آپ بيتی

آج میں بلاگنگ نہیں کروں گا ۔


آج کا دن صرف اور صرف پیاری پیاری مشل کے لئے مخصوص و محفوظ ہے ۔

Our Dear Dear Michelle
We long for you so much

مشل ہماری پیاری پیاری ننھی سی پوتی جو طبعی طور پر ہم سے بارہ ہزار کلو میٹر سے زیادہ دور اٹلانٹا میں ہے مگر ہر دم ہمارے پاس ہمارے دلوں میں دماغوں میں آنکھوں میں موجود ہے ۔ ہمارے تخیّل میں ہمارے ساتھ کھیلتی اور اپنی کوڈڈ زبان میں باتیں کرتی ہے ۔ کبھی مسکراتی کبھی کھلکھلا کر ہنستی کبھی ہمیں چھیڑتی ہے ۔آج ہماری پیاری پیاری مشل ماشاءاللہ ایک سال کی ہو گئی ہے ۔
مشل ۔ دادی کا دل دادا کی جان ۔
جیو ہز ا ر و ں سال
سال کے دن ہوں پچاس ہزار

آج ہم بہت خوش بھی ہیں اور اداس بھی ۔ آج اپنی پیاری پوتی کے لئے لاکھوں اچھی اچھی دعائیں دل کی گہرائیوں سے نکل رہی ہیں اور امریکی ویزہ آفیسر عورت کے
لئے کچھ بددعائیں بھی وہ عورت جس کا ہر فقرہ حقارت آمیز اور بدتمیزی سے بھرپور تھا ۔ اور جس نے ہم دونوں کو فیس وصول کر کے ویزا دینے سے انکار کر دیا اور ہم اپنی پہلی پوتی کو آج تک سینے سے نہیں لگا سکے ۔

یہاں کلک کر کے دیکھئے میرے بیٹے زکریا کی تحریر اور میرا تبصرہ

مشل کے دادی اور دادا