Category Archives: عجوبہ

نادر گائے کا بچھڑا

وسطی سربيا کے جيليکا پہاڑ کے علاقہ ميں کاکاک کے نزديک جزدِينا نامی گاؤں ميں بھُورے رنگ کی گائے نے ايک بچھڑا جنا جس کا رنگ سفيد اور جامنی ہے جس ميں جامنی غالب ہے ۔ اس گائے نے پہلے جو بچھڑے جنے اُن ميں کوئی خاص بات نہ تھی

میرا دوسرا بلاگ ” حقیقت اکثر تلخ ہوتی ہے ۔ http://iabhopal.wordpress.com/
Reality is often Bitter

” پچھلے 8 سال سے معاشرے کے مختلف پہلوؤں پر تحاریر سے بھر پور چلا آ رہا ہے ۔ اور قاری سے صرف ایک کلِک کے فاصلہ پر ہے ۔ 2010ء ميں ورڈ پريس نے اسے 10 بہترين بلاگز ميں سے ايک قرار ديا تھا

گھر بیٹھے پیرس کی سیر

محاورہ ہے “نہ ہینگ لگے نہ پھٹکری اور رنگ بھی چوکھا آوے”
ہاں جناب ۔ نہ ہوائی سفر کے ٹکٹ پر رقم خرچ کرنے کی ضرورت اور نہ ویزہ حاصل کرنے کا جھنجھٹ

بٹن دبایئے اور گھر بیٹھے پیرس کی سیر کیجئے اور ایفل منار (Eiffel Tower) بھی دیکھئے

پیرس کی سیر پر کلِک کیجئے اور پیرس مع ایفل منار آپ کے سامنے آ موجود ہو گا
وسط میں جو کھڑکی (Menu) تصویر کو چھُپا دیتی ہے تلاش کے گُر (Browsing Tips) جان لینے کے بعد اسے بند کر دیجئے اور پیرس کا نظارہ لیجئے
داہنے ۔ بائیں ۔ اُوپر اور نیچے جانے کیلئے تیر کے نشانوں کو استعمال کیجئے
فضائی نظارہ کرنے کیلئے یا قریب سے دیکھنے کیلئے + اور – کے نشانات استعمال کیجئے
آئی (i) کے نشان پر کلک کر کے متعلقہ جگہ کی تاریخ سے آگاہ ہویئے

سُبحان اللہ

قدم قدم پر لمحہ بہ لمحہ پيش آنے والے واقعات اور مناظر انسان کو قائل کر ديتے ہيں کہ اس کائنات کو بنانے اور چلانے والی ايک بہت بڑی ہستی ہے جو عقلِ کُل اور ہر لحاظ سے کامل ہے اور جس کا کوئی ثانی نہيں ہو سکتا ۔ انسان اپنے تئيں بہت کار پرداز خيال کرتا ہے ليکن چرند و پرند بھی اللہ تعالٰی نے کچھ کم کرتبی نہيں بنائے

طوطے کا ناچ

کرتبی شير

باکسر بلی

ذہين جانور