ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دِکھانے کے اور
يا
صريح منافقت
اور يہ بھی ديکھئے کہ واشنگٹن پوسٹ اس منافقت کو کس طرح جائز قرار ديتا ہے
وائٹ ہاوس کی سینئرترین رپورٹر 89 سالہ خاتون صحافی ہیلن تھامس جو امریکی صدرجان ایف کینیڈی کے دورِ صدارت سے وائٹ ہاؤس کی صحافتی ٹیم میں شامل تھيں کو اسرائیل مخالف بیان دینے پر سخت تنقید کے بعد اچانک ريٹائرڈ کر دیا گیا ۔ ہیلن نے غزہ جانے والے ترکی اور آئرلینڈ کے امدادی بحری بیڑوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی تھی اورسخت رویہ اختیارکرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی فلسطین چھوڑدیں ۔ انہوں نے مشوردیا تھا کہ اسرائیلی ان ممالک کو لوٹ جائیں جہاں سے آئے تھے يعنی وہ جرمنی ، پولینڈ اور امریکا میں اپنے گھروں کو چلیں جائیں
ہیلن تھامس طویل عرصے تک وائٹ ہاؤس کے یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل کی نامہ نگار کے طور پر خدمات انجام دیتی رہیں اور آج کل ایک اخبار کے لئے کالم بھی لکھ رہی ہیں


















































