Category Archives: روز و شب

معذرت اور فوری مدد کی ضرورت

آج میں گھر سے باہر تھا کہ ٹیلیفون آنے شروع ہو گئے جس سے علم ہوا کہ میرا یاہو اکاؤنٹ اغوا (ہائی جَیک) ہو گیا ہے ۔ اور میری طرف سے میری کانٹَیکٹ لسٹ میں موجود تمام پتوں پر میری بیوی کی خدا نخواستہ سخت بیماری اور امداد کی درخواست والی ای میل گئی ہے

اس سلسلہ میں سب کو فکر ہوئی ہوگی جس کیلئے میں معذرت خواہ ہوں

ہوا یہ ہے کہ میری کانٹیکٹ لسٹ ۔ اِن باکس ۔ سَینٹ فولڈر اور سب کچھ حذف کر دیا گیا ہے اور اب میں کسی کو اطلاع بھی نہیں دے سکتا کہ کیا ہوا ہے اور ہم خیریت سے ہیں

تمام ماہر قارئین سے درخواست ہے کہ اس سلسلہ میں میری رہنمائی کریں کہ میں اپنی یاہو کی کانٹیکٹ لسٹ کیسے بحال کروں یا اگر کچھ ایڈریس میرے کمپیوٹر میں کسی فولڈر میں پڑے ہوں تو اُنہیں کیسے اَپ لوڈ کروں ۔ ایک ایک کر کے لکھنے میں تو بہت وقت لگے گا

اس سلسلہ میں اور بھی کسی قسم کی رہنمائی کر سکیں تو مشکور ہوں گا
اور یہ بھی بتایئے کہ ویب سے مُفت میں ملنے والی کونسی اَینٹی وائرس سب سے اچھی ہے جو ڈیفَینڈر کا کام درست کر سکے

میں تا حال اپنے کمپیوٹر کی درستگی کی تگ و دو میں لگا ہوں ۔ یہ پیغام کسی دوسرے کمپیوٹر سے لکھا ہے

اگر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

اگر آپ نے کپڑے پہن رکھے ہیں ۔ آپ کے فرج میں کھانے کو کچھ ہے ۔ آپ کے سر پر چھت اور سونے کو جگہ ہے
تو آپ دنیا کے 75 فیصد لوگوں سے بہتر ہیں

اگر آپ کے بٹوے میں پیسے ہیں اور بنک اکاؤنٹ میں بھی
تو آپ دنیا کے 8 فیصدامیر ترین لوگوں میں سے ہیں

اگر آپ کا اپنا کمپیوٹر ہے
تو آپ کا شمار دنیا کے صرف ایک فیصد لوگوں میں ہوتا ہے

اگر آپ صبح اُٹھے تو بیمار نہیں تھے
تو آپ اُن لاکھوں سے بہتر ہیں جو صحت کو ترس رہے ہیں

اگر آپ نے کسی جنگ کی زِک نہیں اُٹھائی ۔ نہ کبھی قیدِ تنہائی میں رہے ہیں ۔ نہ کبھی اذیت سہی ہے ۔ نہ کبھی فاقوں سے سامنا ہوا ہے
تو آپ دنیا کے ایک ارب لوگوں سے بہتر ہیں

اگر آپ یہ تحریر پڑھ رہے ہیں
تو آپ دنیا کے 2 ارب لوگوں سے زیادہ خوش قسمت ہیں جو ایسا نہیں کر سکتے

تو پھر کیا ؟
اللہ آپ کو خوش اور خوشحال رکھے
لیکن
اپنے خالق و مالک اللہ الرحمٰن الرحیم کا شکر ادا کرتے رہیئے جس نے آپ کو متذکرہ اور دیگر اَن گِنت نعمتیں ادا کی ہیں

چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ سیانے کا قول اور حقیقت

کہتے ہیں کسی سیانے نے کہا تھا
1 ۔ اعلٰی دماغ ادراک و فکر کرتے ہیں
2 ۔ درمیانے دماغ واقعات پر بحث کرتے ہیں
3 ۔ چھوٹے دماغ کا موضوعِ بحث لوگ ہوتے ہیں

میں نے زندگی بھر دیکھا کہ اکثر لوگوں کا موضوع زیرِ بحث لوگ ہی ہوتے ہیں
تو
کیا اس کا مطلب لیا جائے کہ اکثر لوگوں کے دماغ چھوٹے ہوتے ہیں ؟

یہاں کلک کر کے پڑھیئے ” I Am Not A Terrorist

لو اور سُنو

یہ تو سُنا تھا کہ مُجرم کی بجائے کسی دوسرے کو مُجرم کہہ کر پکڑ لیا مگر یہ پہلے کبھی نہ سُنا تھا

کراچی میں امن وامان سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کے سامنے سیکریٹری داخلہ سندھ نے انکشاف کیا کہ سندھ کی جیلوں میں 41 جعلی قیدیوں کی نشاندہی ہوئی ہے ۔ یہ قیدی کسی دوسرے افراد کی جگہ بند کئے گئے ۔ جعلی قیدیوں کی نشاندہی نادرا کے ریکارڈ کے ذریعے ہوئی

ذرا غور کیجیئے

تین روز قبل ساجد صاحب نے ایک تحریر ”اچھا باجی“ کے عنوان سے لکھی تھی ۔ اب اسی تصوریر کا ایک اور رُخ دیکھئیے
اپنے کمپیوٹر کے سپیکر آن کر دیجئے پھر یہاں کلک کر کے وڈیو دیکھیئے اور سر دھنیئے
کیا ایسے ”ساب“ لوگ ہمارے ملک میں اب کچھ زیادہ نہیں ہو گئے ؟

حسبِ حال

مرزا اسداللہ غالب گو عشق ميں غرق رہے ليکن بسا اقات بڑی سدا بہار بات کہہ گئے جو آج بھی ويسی ہی تر و تازہ ہے جيسی مرزا اسداللہ غالب کے دور ميں تھی

قوم کی عام حالت

عمر بھر ہم يونہی غلطی کرتے رہے غالب
دھول چہرے پہ تھی اور ہم آئينہ صاف کرتے رہے

اور يہ تو جاپتا ہے کہ شايد ميرے جيسوں کے متعلق کہہ گئے تھے

پتھر ہی لگیں گے تجھے ہر سمت سے آ کر
یہ جھوٹ کی دنیا ہے یہاں سچ نہ کہا کر

اب روتا ہے کیا تجھ سے کئی بار کہا تھا
حالات کے دھارے کے مخالف نہ بہا کر