دو دن قبل میں نے جس تبدیلی کا ذکر کیا تھا وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی شکل میں خُوبصورت اور پُرکشش وعدوں کے سہارے اُبھر رہی تھی ۔ وہ وعدے جو ایفاء کیلئے نہیں بلکہ عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے تھے ۔ یہ ترکیب ہمارے مُلک کے حساب سے بہت کامیاب رہی اور عوام کی اکثریت اب تک بیوقوف بن رہے ہیں اور ہر دم بننے کو چوکس رہتے ہیں
میرے متذکرہ باس اُسی تبدیلی کا سہارا لے کر خُوب خُوب مزے لوٹتے رہے اور قوم و مُلک سے مُخلص محنتی افسروں کو مُشکل میں رکھنے کی پوری کوشش کرتے تھے تا کہ جی حضوریوں کا گروہ اُن کے گرد جمع رہے لیکن اللہ نے اپنا نظام وضع کر رکھا ہے ورنہ دُنیا کب کی تباہ ہو چُکی ہوتی ۔ درست کہ میری ترقیاں سالوں تاخیر سے ہوئیں پھر بھی مجھے 1987ء میں گریڈ 20 مل گیا تھا اور جب 3 اگست 1992ء کو 53 سال سے کم عمر میں میں اپنی مرضی سے ریٹائر ہوا تو میں گریڈ 20 کی تنخواہ کی آخری حد (Maximum of the Pay Scale) پر پہنچ چکا تھا ۔ اللہ کا فضل ہے کہ میں ریٹائرمنٹ کے بعد گھر بیٹھا تھا تو مجھے پہلے سے دوگنا سے زیادہ تنخواہ والی اور باعزت ملازمت مل گئی ۔ میں نے اپنی گریچوئٹی اور جی پی فنڈ سے سرمایہ کاری کر دی اور ملازمت شروع کر دی ۔ جو کچھ ریٹائرمنٹ کے بعد والی تنخواہ سے بھی بچتا رہا اُسے سرمایہ کاری میں لگاتا رہا ۔ 60 سال کی عمر کو پہنچا تو میرے چھوٹے بیٹے نے کہا “ابو ۔ اب میں کمانے لگ گیا ہوں ۔ آپ آرام کریں”۔ سو میں نے ملازمت ختم کر دی اور ہمہ تن گوش مطالعہ میں لگ گیا ۔ اللہ کے فضل سے میرے بچے بھی میرا ہاتھ بٹاتے رہتے ہیں اور آج تک اللہ کے کرم سے مزے میں ہوں
ماشاءاللہ ۔ ۔ ۔ اللہ تعالی آپ کو اور آپ کے اہل و ایال کو سدا خوش رکھے ۔ ۔ ۔ ۔
نور محمد صاحب
نیک خواہشات پر ممنونِ احسان ہوں ۔ اللہ جزائے خیر دے
نیک اولاد اللہ کا خاص تحفہ ہے اور بعد از زندگی صدقہ جاریہ ہے۔ آپ خوش قسمت ہیں۔ اللہ آپکی خوشیاں سلامت رکھے۔
اللہ آپ کو اور آپ کی اولاد کو ہمیشہ خوش رکھے آمین۔
جاوید گوندل صاحب
اللہ کریم آپ کو بھی مع اہلِ خاندان سدا خوش صحتمند اور خوشحال رکھے ۔ نیک دعاؤں کیلئے ممنوںِاحسان ہوں ۔ اللہ جزائے خیر دے
دہرا حے صاحب
اللہ کریم آپ کو بھی مع اہلِ خاندان سدا خوش صحتمند اور خوشحال رکھے ۔ نیک دعاؤں کیلئے ممنوںِاحسان ہوں ۔ اللہ جزائے خیر دے