سپریم جوڈیشل کونسل کی جسٹس افتخار محمد چودھری کے خلاف صدارتی ریفرنس کی کارروائی معطل کی جا چکی ہے اور اب قائم مقام چیف جسٹس رانا بھگوان داس نے سپریم کورٹ کا فل کورٹ تشکیل دے دیا ہے جو چودہ مئی سے روزانہ صدر مشرف کے خلاف غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی آئینی درخواست کی سماعت کرے گا ۔ سپریم کورٹ میں ججوں کی سینارٹی لسٹ کے مطابق فل کورٹ کی سربراہی جسٹس خلیل الرحمن رمدے کریں گے جبکہ اس کے باقی ارکان میں جسٹس محمد نواز عباسی ۔ جسٹس فقیر محمد کھوکھر ۔ جسٹس فلک شیر ۔ جسٹس میاں شاکر اللہ جان ۔ جسٹس ایم جاوید بٹر ۔ جسٹس تصدیق حسین جیلانی ۔ جسٹس سید سعید اشہد ۔ جسٹس ناصر الملک ۔ جسٹس راجہ فیاض ۔ سٹس چودھری اعجاز احمد ۔ جسٹس سید جمشید علی ۔ جسٹس حامد علی مرزا اور جسٹس غلام ربانی شامل ہوں گے۔
خوش آئیند بات ہے۔
میرے بلاگ کے ایڈریس کو اپڈیٹ کر دیں۔۔۔ شکریہ
پاکستانی صاحب
بڑی خوشی ہوئی آپ کے پاکستانی ہو جانے کی ۔
آپ کا ربط تبدیل کر دیا ہے